جیل حکام کو عدالت نے طلب کرنے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کا حکم دیا، جس کے تحت ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد کی بچہ جیل میں ایک بچہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل غلام حیدر چانڈیو بچہ جیل کے وارڈ میں تعینات تھا، جسے کورٹ کے احکامات پر گرفتار کیا گیا، جووینائل جیل میں قید بچے نے سماعت کے موقع پر کورٹ میں ہیڈ کانسٹیبل پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔ جیل حکام کو عدالت نے طلب کرنے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کا حکم دیا، جس کے تحت ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی یا نہیں اس کیلئے میڈیکل کروایا جائے گا۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہیڈ کانسٹیبل

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا بچوں کی کفالت حیاتیاتی والد کی ذمہ داری قرار دے دی

 

لاہور ہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت بائیولوجیکل (حیاتیاتی) والد کی ذمہ داری قرار دے دی۔ 

اس حوالے سے عدالت عالیہ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ 

ہائیکورٹ نے بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ کر دیا۔ عدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 

عدالتی فیصلے مطابق جو بچی کے پیدا ہونے کا ذمہ دار ہے وہی اس کے اخراجات کا بھی ذمہ دار ہے، ریکارڈ کے مطابق 2020 میں درخواستگزار نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی۔

عدالتی فیصلے مطابق درخواستگزار کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مبینہ زیادتی کے نتیجے میں خاتون نے بیٹی کو جنم دیا۔

عدالت عالیہ کے تحریری فیصلے کے مطابق خاتون نے بچی کے اخراجات کےلیے بائیولوجیکل والد کے خلاف دعویٰ دائر کیا۔ 

فیصلے مطابق ٹرائل کورٹ نے دعویٰ تسلیم کرتے ہوئے بچی کا 3 ہزار روپے ماہانہ خرچہ مقرر کیا تھا۔ درخواستگزار نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: بچہ جیل میں بچے سے مبینہ زیادتی، ہیڈ کانسٹیبل گرفتار
  • مزار قائد اور مختلف علاقوں کی ویڈیو بنانیوالا فتنہ الخوارج کا اہم رکن گرفتار
  • لاہور ہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا بچوں کی کفالت حیاتیاتی والد کی ذمہ داری قرار دے دی
  • بریت کے بعد ملزم پر جرم کا داغ ہمیشہ نہیں رہ سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ
  • لاہور: 11 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان گرفتار
  • زیادتی یا بغیر شادی پیدا ہونیوالے بچوں کی کفالت ماں کرے گی یا باپ؟ عدالت کا اہم فیصلہ
  • ’’دی ایوینجرز‘‘ فلم کے اداکار کے ساتھ بچپن میں جنسی زیادتی کے متعدد واقعات کا انکشاف
  • جنسی زیادتی کیس میں رہا ہونیوالابھارتی وی لاگر جنید خان حادثے میں ہلاک
  • بھارت؛ جنسی زیادتی کیس میں ضمانت پر رہا معروف وی لاگر حادثے میں ہلاک