12 سالہ یتیم بچے نے دوستوں سے جھگڑے کے بعد خود کو آگ لگا لی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
لیاقت پور میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے واقعات نے ایک اور معصوم جان لے لی۔ ترنڈہ محمد پناہ کے علاقے کچی محمد خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 12 سالہ یتیم بچے نے دوستوں سے لڑائی کے بعد دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگا لی۔
عینی شاہدین کے مطابق محمد مبین نامی بچے کا دوستوں کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس پر وہ شدید پریشان تھا اور اسی دلبرداشتگی میں اس نے خود سوزی کی کوشش کی۔ آگ لگنے سے بچے کا جسم اور چہرہ بری طرح جھلس گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سارہ شریف قتل کیس: والد اور سوتیلی ماں کی عمر قید کی سزا برقرار
برطانیہ کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کیس میں اس کے والد عرفان شریف اور سوتیلی ماں بینش بتول کی عمر قید کی سزا برقرار رکھتے ہوئے ان کی اپیل مسترد کر دی۔
برطانوی نشریاتی ادارے رائٹرز کے مطابق، 43 سالہ عرفان، 30 سالہ بینش اور مقتولہ کے 29 سالہ چچا فیصل ملک کی جانب سے سزا میں نرمی کی درخواستوں کو بھی عدالت نے رد کر دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ سارہ کے والد کو 40 سال، سوتیلی ماں کو 33 سال اور چچا فیصل ملک کو 16 سال قید کی سزا برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ سارہ شریف اگست 2023 میں اپنے بستر پر مردہ پائی گئی تھی، اس کے جسم پر 100 سے زائد زخموں کے نشانات، ٹوٹی ہوئی ہڈیاں اور جلنے کے آثار پائے گئے تھے۔
مقدمے کے دوران انکشاف ہوا کہ عرفان شریف نے کرکٹ بیٹ سے اپنی بیٹی کو بری طرح مارا، ننگے ہاتھوں سے اس کا گلا گھونٹا اور اس کی گردن کی ہڈی توڑ دی۔
قتل کے بعد تینوں ملزمان پانچ دیگر بچوں کے ساتھ پاکستان فرار ہو گئے تھے لیکن بعد میں انہیں واپس برطانیہ لا کر مقدمہ چلایا گیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد انسانی حقوق کے اداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کے تحفظ کے لیے مزید سخت قوانین بنائے جائیں تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔