ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک) ایبٹ آباد تھانہ مانگل کی حدود ترنوائی میں اسکول وین گہری کھائی میں گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق، جبکہ 11 سے زائے بچے زخمی ہوئے ہیں۔

تھانہ مانگل کی حدود ترنوائی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں اسکول وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری, حادثے کے نتیجے میں 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ 11 سے زائد بچے زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:اس عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کراچی ایئرپورٹ کے اطراف جہاز کے گرنے والے پہیے کا تاحال سراغ نہ مل سکا

ویب ڈیسک: لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز کی ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ کے معاملے پر ایئربس کمپنی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ایئر بس نے پی آئی اے سے ٹیکنیکل تفصیلات طلب کرتے ہوئے طیارہ پی کے 306 رجسٹریشن نمبر AP-BLS کا مکمل فلائٹ ڈیٹا اور چیک لسٹ مانگ لی۔ کمپنی نے لینڈنگ گیئر سمیت دیگر رپورٹس بھی طلب کر لی ہیں۔  

بدھ کی شب لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد انکشاف ہوا کہ طیارے کے پچھلے ٹائروں میں سے ایک غائب تھا۔

ٹرمپ سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، روس، یوکرین جنگ بارے تبادلہ خیال

تین دن گزرنے کے باوجود کراچی ایئرپورٹ کے اطراف گرنے والے پہیے کا سراغ نہیں مل سکا، جبکہ پی آئی اے انتظامیہ اسے تلاش کرنے میں ناکام رہی۔  

ذرائع کے مطابق بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن پہلے ہی واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر: شدید برف باری کے بعد تودے گرنے سے مختلف مقامات پر سڑکیں بند
  • نمک کی کان میں تودہ مزدوروں پر گرنے سے 2 مزدور جاں بحق
  • کراچی ایئرپورٹ کے اطراف جہاز کے گرنے والے پہیے کا تاحال سراغ نہ مل سکا
  • صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے معائدے پر عمل کیا جائے، علامہ مقصود ڈومکی
  • جنوبی وزیرستان: مسجد میں بم دھماکا، جے یو آئی کے رہنما مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ
  • جنوبی وزیرستان، ورسک بازار میں مسجد کے اندر دھماکہ، جے یو آئی ضلعی امیر سمیت متعدد افراد زخمی
  • جنوبی وزیرستان؛ مسجد میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی
  • خونی ٹرک اور ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق
  • ٹانک؛ پاک فوج کی پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام، بروقت کارروائی میں متعدد دہشتگرد ہلاک