Nawaiwaqt:
2025-03-18@16:13:15 GMT

اداکارہ مریم نفیس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

اداکارہ مریم نفیس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس اور شوہر امان احمد کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Maryam Nafees (@maryamnafeesfan)

مریم نفیس نے پیر کو انسٹاگرام پرخوشخبری دیتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر شوہر اور نومولود بیٹے کے ہمراہ کئی تصاویر بھی شیئر کیں اور فینز کو بتایا کہ بیٹے کا نام سید عیسیٰ امان رکھا ہے۔مریم نفیس نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ 'سید عیسیٰ امان تقریباً ایک ہفتے قبل اس بابرکت مہینے میں دنیا میں آیا جس کے بعد ہماری زندگی اور بھی خوبصورت ہوگئی،اس ننھے شہزادے نے ہمیں کم وقت میں اپنا دیوانہ بنا دیا'۔اداکارہ نے  مداحوں اور دوستوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔یہ خوشخبری سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوست اور مداحوں کی جانب سے مریم کو مبارک باد دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ مریم نفیس نے اپنے دوست اور فوٹوگرافر امان احمد کے ساتھ 2022 میں شادی کی تھی۔مریم نفیس نےایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی اور ان کے شوہر امان کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نفیس نے

پڑھیں:

مولانا فضل الرحمان کی امن و امان قائم کرنے کیلئے مل بیٹھ کر تجاویز تیار کرنے کی تجویز

سٹی 42: سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس سے اظہار خیال  کیا 

مولانا فضل الرحمان  نے کے پی کے میں امن و امان کی بدترین صورتحال سے ایوان کو اگاہ کیا۔مولانا فضل الرحمان نے امن و امان قائم کرنے کیلئے مل بیٹھ کر تجاویز تیار کرنے کی تجویز دی ۔مولانا فضل الرحمان نے علماء کرام کو ٹارگٹ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان کی صورتحال سے بھی ایوان میں تشویش کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی کو اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی، مولانا فضل الرحمان

متعلقہ مضامین

  • عید الفطر کے چاند کی پیدائش کی تاریخ اور وقت بتا دیے گئے
  • مولانا فضل الرحمان کی امن و امان قائم کرنے کیلئے مل بیٹھ کر تجاویز تیار کرنے کی تجویز
  • ’ہماری دنیا اب اور بھی زیادہ حسین ہوگئی‘، مریم نفیس نے بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں
  • مریم نفیس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
  • مریم نفیس کے یہاں بیٹے کی پیدائش؛ تصویر بھی وائرل کردی
  • سلمان خان کے نئے روپ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا
  • کینسر سے لڑنے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
  • اداکارہ نیلم منیر خوش کیوں؟ مداحوں کیساتھ خوشی شیئر کردی
  • ’دل میں آرزو جاگی اللہ نے قبول فرمائی‘، بھارتی اداکارہ حنا نے عمرہ ادا کرلیا