خیرپور کی تحصیل گمبٹ میں خسرہ وبا کی شکل اختیار کرگئی، 5 بچے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
خیرپورکی تحصیل گمبٹ میں خسرہ وبائی صورت اختیارکرگئی، گزشتہ روز ایک ہی خاندان کے پانچ بچے خسرہ سے جاں بحق ہوگئے۔
سندھ کے ضلع خیرپور کی تحصیل گمبٹ میں خسرہ کی وبا نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے باعث گزشتہ روز ایک ہی خاندان کے پانچ بچے خسرہ کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
یہ واقعہ گاؤں نہال مشوری میں پیش آیا جہاں پانچ بچے ایک ہی خاندان کے تھے اور خسرہ کا شکار ہوگئے۔ اس کے علاوہ مزید 15 بچوں میں بھی خسرہ کی تشخیص ہوئی ہے۔
ڈاکٹر کے مطابق خسرہ کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، اور مزید بچوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔
متاثرہ دیہات میں جلد طبی عملہ نہیں بھیجا گیا، تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے، اور مزید بچوں کی جانوں کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
متاثرہ بچوں کے والدین محکمہ صحت کی غفلت اور عدم سنجیدگی پر نالاں ہیں، اور انہوں نے فوری طور پر طبی سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گمبٹ میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ وبا کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
افسوسناک خبر ، ایس ایچ او کے گھر پر بم حملہ، 4 بچوں سمیت 5 زخمی
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کوشک میں سٹیشن ہاوس افسر (ایس ایچ او) حب سٹی قادر شیخ گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے والد زخمی اور ان کے 4 بھتیجے زخمی ہو گئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) خضدار جاوید زہری نے ڈان کو بتایا کہ خضدار سٹی ایریا کوشک میں نامعلوم افراد نے سٹیشن ہاوس افسر (ایس ایچ او) حب سٹی قادرشیخ کے گھر پر دستی بم پھینک دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ان والد زخمی ہو گئے جبکہ ان بھائی کے 4 بچے زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او قادر شیخ کے والد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا اور بچوں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔ایس ایس پی خضدار کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔