Daily Mumtaz:
2025-03-18@14:26:29 GMT

مریم نفیس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

مریم نفیس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

ماڈل و اداکارہ مریم نفیس اور ہدایت کار امان احمد کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔

دونوں نے 17 مارچ کو انسٹاگرام پر نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے والدین بننے کی خوشخبری سنائی۔

دونوں کی جانب سے شیئر کردہ متعدد تصاویر میں انہوں نے بچے کا چہرہ بھی دکھایا جب کہ بعض تصاویر میں مریم نفیس کو ہسپتال کے بستر پر بھی دیکھا گیا۔

دونوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی۔

دونوں نے پوسٹ میں بیٹے کا نام بھی بتایا اور مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کے بیٹے کا نام سید عیسیٰ امان احمد ہے۔

مریم نفیس نے اپنے ہاں ماہ رمضان المبارک میں بچے کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیے جب کہ انہوں نے جلد ماں بننے والی خواتین کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ان کی جانب سے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی پوسٹ شیئر کیے جانے پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

اگرچہ دونوں نے بتایا کہ ان کے ہاں ایک ہفتہ قبل بچے کی پیدائش ہوئی تھی، تاہم دونوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کے ہاں کہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔

بچے کی پیدائش کا اعلان کرنے سے قبل مریم نفیس چند ہفتے قبل برطانیہ اور امریکا روانہ ہوئی تھیں جب کہ انہوں نے حمل کے بعد ’بے بی بمپ‘ کے ہمراہ لندن میں فوٹوشوٹ بھی کروائے تھے۔

ممکنہ طور پر مریم نفیس نے امریکا میں بچے کو جنم دیا، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

مریم نفیس نے نومبر 2024 میں تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

مریم نفیس اور امان احمد نے مارچ 2022 میں شادی کی تھی، اس سے قبل دونوں کے درمیان کچھ عرصے تک تعلقات رہے تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by Mariyam Nafees Amaan (@mariyam.

nafees)

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہ ان کے ہاں کے ہاں پہلے مریم نفیس

پڑھیں:

ٹی20 اور ون ڈےسیریز:بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی

 بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے رواں برس مئی میں پاکستان آئے گی پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ میں دو طرفہ سیریز کے حوالے سے معاملات طے پاگئے، بنگلا دیشی ٹیم 3 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیشی ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیمیوں کے مابین 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ میچز کے لیے لاہور اور ملتان کے ساتھ فیصل آباد کا وینیو زیر غور ہے۔ جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔گزشتہ سال بھی بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آئی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے گئے تھے۔

دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان مئی میں سیریز منعقد کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے بعد دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔دونوں ملکوں کی سیریز فیوچر ٹورز پروگرام کا حصہ تھی لیکن ٹیموں کے مصروف شیڈول کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔ حالیہ مذاکرات کے بعد جو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین فاروق احمد کے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے دورے کے دوران ہوئے۔ سیریز کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’ہماری دنیا اب اور بھی زیادہ حسین ہوگئی‘، مریم نفیس نے بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں
  • ٹی20 اور ون ڈےسیریز:بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
  • اداکارہ مریم نفیس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
  • بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی
  • مریم نفیس کے یہاں بیٹے کی پیدائش؛ تصویر بھی وائرل کردی
  • ریپ یا شادی کے بغیر بچوں کی پیدائش، کفالت کی ذمہ داری بائیولوجیکل والد پر ہوگی، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
  • پروڈیوسر نے پشپا 3 کی تصدیق کردی، فلم کب ریلیز ہوگی؟
  • جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو نافذ
  •   جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو نافذ