2025-03-18@16:36:48 GMT
تلاش کی گنتی: 15

«کے ہاں پہلے»:

    ماڈل و اداکارہ مریم نفیس اور ہدایت کار امان احمد کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔ دونوں نے 17 مارچ کو انسٹاگرام پر نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے والدین بننے کی خوشخبری سنائی۔ دونوں کی جانب سے شیئر کردہ متعدد تصاویر میں انہوں نے بچے کا چہرہ بھی دکھایا جب کہ بعض تصاویر میں مریم نفیس کو ہسپتال کے بستر پر بھی دیکھا گیا۔ دونوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی۔ دونوں نے پوسٹ میں بیٹے کا نام بھی بتایا اور مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان...
    پاکستانی اداکارہ مریم نفیس اور شوہر امان احمد کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Maryam Nafees (@maryamnafeesfan) مریم نفیس نے پیر کو انسٹاگرام پرخوشخبری دیتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر شوہر اور نومولود بیٹے کے ہمراہ کئی تصاویر بھی شیئر کیں اور فینز کو بتایا کہ بیٹے کا نام سید عیسیٰ امان رکھا ہے۔مریم نفیس نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ 'سید عیسیٰ امان تقریباً ایک ہفتے قبل اس بابرکت مہینے میں دنیا میں آیا جس کے بعد ہماری زندگی اور بھی خوبصورت ہوگئی،اس ننھے شہزادے نے ہمیں کم وقت میں اپنا دیوانہ بنا دیا'۔اداکارہ...
    اتوار کو کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کی بیٹنگ ایک مرتبہ پھر بری طرح ناکام ہوئی، گرین شرٹس نے ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں اپنا پانچواں کم ترین اسکور پوسٹ کیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد جب پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کا کہا گیا تو پوری ٹیم 18.4 اوورز میں صرف 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یہ اسکور اب پاکستان کرکٹ ٹیم کا پانچواں کم ترین ٹی20 ٹوٹل ہے۔ اس سے قبل ٹی20 میچ میں پاکستان کا سب سے کم اسکور 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف 74 رنز تھا، اس کے بعد 2014 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میرپور میں 82 رنز اور بھارت...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہےکہ دہشتگردی کے خلاف ساتھ بیٹھنے کے لیے پی ٹی آئی نے پخ لگا دی ہے کہ پہلے ہمارے بانی کو پیرول پر رہا کرو۔ حکومت کل جماعتی کانفرنس کے لیے ان کے پاس جانے کو تیار ہے، یہ قومی معاملہ ہے اس میں غیر مشروط شرکت ہونی چاہیے لیکن پی ٹی آئی کہتی ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔ مزید پڑھیں: دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کی تضحیک کرنا سب سے بڑا جرم ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کے لیے اچھے عمل میں شمولیت کے لیے شرط لگائی جائے یہ پی ٹی آئی کا یقین ہے۔ ہماری قیادت...
    لاہور: مشہور ویب سائٹ،MSN  کی تازہ تحقیق میں دنیا کے 30 خطرناک ترین شہروں کی نشان دہی جہاں قتل، ڈاکے، چوری اور فراڈ کا راج ہے۔  میکسیکو کا کولیما (Colima) سب سے خطرناک شہر قرار جہاں ہر1 ہزار لوگوں میں 180 لوگ سالانہ قتل ہوتے ہیں۔ یہ دنیا کا ’’قتال دارالحکومت‘‘بھی کہلاتا ہے، دس خطرناک ترین شہروں میں نو میکسیکو اور ایک (نیو اورلینز ،نمبر 8)امریکا میں ہے۔ گویا میکسیکو سب سے خطرناک ملک قرار پاتا ہے جہاں شہریوں کی جانیں، مال اور عزتیں محفوظ نہیں۔ دیگر خطرناک شہر امریکا، ایکواڈور، ہیٹی اور جمیکا (ویسٹ انڈیز ) میں واقع ہیں۔
    راہیان نور تحریک کے قومی دن کی مناسبت سے گفتگو میں صدر مسعود پزیشکیان نے شہداء کے اخلاق اور کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہداء نے جبر اور زبردستی کے ذریعے نہیں بلکہ اخلاقی اور عملی رویے سے معاشرے کی اصلاح کی طرف قدم اٹھایا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے راہیان نور کے مسئولین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے حالات دفاع مقدس کے دور کی نسبت کہیں زیادہ مشکل ہیں اور دشمن مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے عوام کے نظریات اور اذہان پر حملہ آور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نے ایثار اور شہادت کے کلچر کو زندہ رکھنے اور نوجوان نسل میں اسے ایک رویے کے طور پر تبدیل کرنے...
    لاہور: رمضان المبارک کے پہلے روزے میں ہی سبزیاں، پھل اور گوشت مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے، مہنگائی اور گراں فروشی سے شہری پریشان ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنرز پرائز کنٹرول مجسٹریٹ گراں فروشی روکنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ سبزیوں میں آلو دوئم 45 کے بجائے 80 سے 100 روپے فی کلو، پیاز 70 کے بجائے 120 روپے، ٹماٹر 40 کے بجائے 100 روپے، لہسن دیسی 600 کے بجائے 800 روپے اور ادرک 370 کے بجائے 600 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ شملہ مرچ اور بھنڈی 300 روپے، میتھی 100 روپے اور کریلے 300 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ پھلوں میں سیب 400 روپے کلو، کیلا 300 روپے درجن اور کھجور ایک ہزار روپے کلو...
    میواڈی: میانمار کے سرحدی علاقے میواڈی میں ہزاروں نوجوان سخت گرمی اور مچھروں سے بھرے کھلے حراستی مراکز میں پھنسے ہوئے ہیں، جہاں وہ اپنے ملک واپس جانے کے منتظر ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، میانمار کے مختلف اسکام سینٹرز سے 7,000 سے زائد افراد کو بازیاب کرایا گیا ہے، جن میں 14 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ تاہم، ان افراد کی واپسی کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے، جس پر متاثرین شدید مایوس ہیں۔ ایک پاکستانی نوجوان، جو رمضان سے پہلے پاکستان واپس آنا چاہتا ہے، نے کہا، "ہم جانتے ہیں کہ اب ہم محفوظ ہیں، لیکن آٹھ دن گزر چکے ہیں، ہمیں ابھی تک تھائی لینڈ کیوں نہیں بھیجا جا رہا؟" حراستی مرکز میں حالات انتہائی خراب ہیں، جہاں...
    آسٹریا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2025ء) وہ ملک جہاں سب سے پہلے رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا، دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں سے جمعہ 28 فروری کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رواں سال رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا نے آسٹریا بھر میں یکم مارچ بروز ہفتہ کو رمضان شریف کے پہلے روزہ کا اعلان کردیا ہے، اس سلسلہ میں رمضان المبارک کے پہلے روزہ کی نمازِ تراویح 28 فروری بروز جمعہ کو پڑھی جائے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پلڈاٹ نے پارلیمان کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سب سے نمایاں وزیر رہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز  رپورٹ کے مطابق انہوں نے 157 میں سے 89 اجلاسوں میں شرکت کی اور 17 گھنٹے سے زائد وقت تک ایوان میں گفتگو کی۔ رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 69 سیشنز میں شرکت کی اور ساڑھے پانچ گھنٹے تک پارلیمان میں اظہار خیال کیا۔ عطا تارڑ بولنے کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 63 اجلاسوں میں شرکت کے ساتھ ساڑھے چار گھنٹے بات کی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریباً چار گھنٹے گفتگو کی، تاہم وہ صرف...
    کراچی(کامرس رپورٹر)نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار حصص مندی کاشکار رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس341پوائنٹس گھٹ گیا۔مندی کے سبب انڈیکس 112000پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا ۔مندی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 63ارب97کروڑ روپے سے زائد کاخسارہ برداشت کرنا پڑاجبکہ 54.02فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر بینکنگ، پاور، سیمنٹ، ٹیلی کام،پیٹرول، انرجی، فارما اور دیگر سرگرم سیکٹڑ کے شیئرز میں نمایاں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں اورکاروبار کا آغاز مثبت ہوا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبائو سے مارکیٹ تنزی کا شکار ہو کر منفی زون میں چلی گئی اور کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں ہی رہی۔مندی...
    سی ایس ایس 2024 کے نتائج سے پہلے نئے امتحانات، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن( ایف پی ایس سی )کو سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار حمزہ جاوید و دیگر اپنے وکیل علی رضا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں کو سنے بغیر فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے چار تاریخ کو امیداوروں کو ایڈمشن سرٹیفکیٹ اپلوڈ کر دیے ،تین تاریخ کو کمیشن نے ڈیوٹی روسٹر جاری کرتے ہوئے کہا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ایس ایس 2024 کے نتائج سے پہلے نئےامتحانات کا انعقاد روکنے کی درخواست پر چیئرمین ایف پی ایس سی کو 6 فروری تک درخواستگزاروں کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے عدالت کو بتایا چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن اگلے ہفتےموجود ہوں گے۔ درخواست گزاروں کے معاملے کو دس دن میں سن کر حل کر لیں گے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا یہ معاملہ کسی ایک کا نہیں۔ ایف پی ایس سی کو پورا مسئلہ حل کرنا ہو گا ۔ ہم جب بھی فیصلہ کریں گے آپ کے اس نکتے پر فیصلہ کریں گے ۔ درخواست گزار...
    تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسرنے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے حماس کی جانب سے جن 26 افراد کو رہا کیا جانا ہے ان میں8 اب زندہ نہیں ہیں برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مینسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل کو حماس کی جانب سے ایک فہرست موصول ہوئی ہے پہلے مرحلے میں رہائی پانے والے تمام 33 یرغمالیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں. انہوں نے کہا کہ حماس کی یہ فہرست اسرائیل کی انٹیلی جنس معلومات سے مطابقت رکھتی ہے لہذا میں یہاں یہ کہ سکتا ہوں کہ ہمارے 25 یرغمالی زندہ ہیں اور آٹھ حماس کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے عدت کیس میں بریت کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران جج اعظم خان پر عدم اعتماد کااظہار کردیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس اعظم خان نے سماعت کی، وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ دلائل دینے سے پہلے ہم کچھ کہنا چاہ رہے ہیں،آپ پہلے اپنا مائنڈڈسکلوز کر چکے  ہیں، کیس کسی دوسرے بنچ کو منتقل کردیا جائے،جسٹس اعظم خان نے کہاکہ ہم نے ایک آرڈر کیخلاف نظرثانی درخواست سنی تھی،ہم نیا بنچ تشکیل دینے کیلئے فائل چیف جسٹس...
۱