آپ پہلے اپنا مائنڈڈسکلوز کر چکے ہیں، کیس کسی دوسرے بنچ کو منتقل کردیا جائے،عدت کیس میں بانی و اہلیہ کے وکلا نے جج اعظم خان پر عدم اعتماد کااظہار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے عدت کیس میں بریت کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران جج اعظم خان پر عدم اعتماد کااظہار کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس اعظم خان نے سماعت کی، وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ دلائل دینے سے پہلے ہم کچھ کہنا چاہ رہے ہیں،آپ پہلے اپنا مائنڈڈسکلوز کر چکے ہیں، کیس کسی دوسرے بنچ کو منتقل کردیا جائے،جسٹس اعظم خان نے کہاکہ ہم نے ایک آرڈر کیخلاف نظرثانی درخواست سنی تھی،ہم نیا بنچ تشکیل دینے کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھیج دیتے ہیں،عدالت نے بانی و اہلیہ کی بریت کیخلاف اپیل کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی،کیس چیف جسٹس عامر فاروق کو نیا بنچ تشکیل دینے کیلئے بھیجا گیا۔
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج، شرح سود میں 2 فیصد تک کمی متوقع
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
میرااصولی موقف ہے میں کوئی کیس ٹرانسفر نہیں کروں گا،جسٹس محسن اختر کیانی کے ایک سے دوسرے بنچ میں کیسز ٹرانسفر کرنے پر ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک سے دوسرے بنچ میں کیسز ٹرانسفر کرنے پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرااصولی موقف ہے میں کوئی کیس ٹرانسفر نہیں کروں گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایک سے دوسرے بنچ میں کیسز ٹرانسفر کرنے پر جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائم مقام چیف جسٹس انتظامی سائیڈ پر کوئی ایسا آرڈر نہیں کر سکتے،ایسا نہیں ہو سکتا سنگل بنچ کا کیس اٹھا کر ڈویژن بنچ میں لگا دیں،میرااصولی موقف ہے میں کوئی کیس ٹرانسفر نہیں کروں گا۔
سندھ حکومت کا سٹیل ملز کے ہسپتال، سکول اورکالج کا انتظام سنبھالنے کا اعلان
مزید :