2025-01-18@13:08:44 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«زہریلی شراب پینے»:

    انقرہ: ترکیہ کے شہر استنبول میں زہریلی شراب پینے والے 19 افراد چل بسے تھے اور اب ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 48 مزید افراد زہریلی شراب پینے سے بیمار ہوئے جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں کی وجہ میتھانول ملی شراب ہے، میتھانول ملی شراب مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے اور اسے پینے سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک حکام کی جانب سے شراب پر ٹیکس بڑھانے کے بعد سے نجی طور پر شراب کی تیاری  بڑھ گئی  ہے جس کے بعد ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جنوری 2025ء) ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کی ایک تازہ رپورٹ میں زہریلی شراب پینے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 33 بتائی گئی جبکہ بدھ تک اس واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 23 بتائی جا رہی تھی۔ شبہ کیا جا رہا ہے کہ ان اموات کی وجہ نوش کی جانے والی شراب میں میتھانول کی ملاوٹ تھی جو صنعتی سطح پر تیار کی جانے والی الکوحل ہے اور اُس الکوحل سے کہیں مختلف ہوتی ہے، جو مشروبات میں موجود ہوتی ہے۔ عام نوش کی جانے والی شراب میں ایتھنول نامی کیمیائی الکوحل موجود ہوتی ہے۔ بھارت میں زہریلی شراب پینے سے چون افراد ہلاک، سو سے زائد زیر...
    وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ 28 آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں قومی سطح پر 1.4 ٹریلین روپے کی بچت ہوگی، اضافی بجلی کی نیلامی کے  منصوبے بھی زیر غور ہیں، حکومتِ پاکستان توانائی کے کاروبار سے علیحدگی اختیار کرے گی۔ اویس لغاری سے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیر توانائی نے الیکٹرک وہیکل ٹرانزیشن کیلئے فرانس کے گرین فنڈ کو معاونت کی دعوت دی۔وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان میں چھوٹی گاڑیوں کو الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا، پاکستان نے حال ہی میں اپنی الیکٹرک وہیکل پالیسی متعارف کروائی ہے، یہ پالیسی سالانہ اربوں ڈالر کے ایندھن کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ میں مدد دے...
    گوادر(نمائندہ جسارت) گزشتہ روز گوادر میں شہید ہونے والے نوجوان زکریا یعقوب کی یاد میں کینڈل بردار ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز بی اینڈ آر چوک میرین ڈرائیو سے مارچ کرتے ہوئے دی اویس اسکول گوادر کی گلی جہاں زکریا یعقوب کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا وہاں تک ہوا۔ ریلی میں کثیر تعداد میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے جنہوں نے زکریا یعقوب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اپنے ہاتھوں میں موم بتیاں اور زکریا یعقوب کے پورٹریٹ اٹھائے رکھے تھے۔ اس موقع پر گوادر کے گلوکار سمیر رحیم نے نظم سناکر زکریا یعقوب کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یاد رہے کہ زکریا یعقوب کو تین دن قبل نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر شہید...
    دوحا:قطر میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات اہم موڑ پر پہنچ چکے ہیں، جہاں فلسطینی تنظیم حماس اور ثالثوں کے درمیان معاہدے کے مسودے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ قطری وزارت خارجہ اور اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے اور جلد معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ اہم نکات اور ممکنہ پیش رفت عرب اور اسرائیلی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیل ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جبکہ حماس 3اسرائیلی یرغمالیوں کو پہلے روز اور مزید 4کو ایک ہفتے بعد آزاد کرے گی۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی فلاڈیلفی گزرگاہ خالی کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور دوسرے مرحلے میں قیدیوں اور...
    ایجنسی فرانس پریس نے جمعہ کے روز فرانسیسی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد ایک "متحرک" مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ اس نئی پیش رفت سے اسرائیلی افواج کا انخلا شروع ہو جائے گا اور لبنانی فوج کو جنوبی لبنان میں تعینات کیا جا سکے گا۔ایک فرانسیسی اہلکار، جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی، نے اعلان کیا کہ مسلح افواج اور خارجہ امور کے فرانسیسی وزرا سیبسٹین لیکورنو اور جین نول بیروٹ اور پھر امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین کے 6 جنوری کو لبنان کے مشترکہ دورے نے ایک نیا پیغام اور ایک نئی جہت متعارف کی ہے  انہوں نے مزید کہا کہ اس سے میکانزم کو...
    نیویارک(نیوزڈیسک)لاس اینجلس میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ ہوگئے اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں تقریباً 12 ہزار گھر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ آگ کی شدت اتنی ہے کہ اس کو مکمل طور پر تاحال نہیں بجھایا جا سکا۔ اس آگ کی لپیٹ میں عام امریکیوں سمیت ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ وہیں لاس اینجلس میں لگنے والی بھیانک آگ کے بارے میں معروف ماہر نجومی ایتھوس سالومی جنہیں موجودہ دور کا ’نوسٹراڈیمس‘ کہا جاتا ہے نے حیران کن طور پر دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی پہلے ہی کردی تھی۔ ڈیلی...
    کنری (جسارت نیوز) سامارو میں سندھو دریا سے متنازع کینال نکالنے اور سندھ کی زمینوں کی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف سامارو میں شہریوں اور تاجروں نے اپنی دکانیں بند کر کے شٹر بند ہڑتال کی، ریلی نکال کر احتجاج کر کے دھرنا دیا۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنما پیر حماد جان سرھندی کی رہنمائی میں تاجر برادری و روٹری کلب کے گورنر سندھ بلوچستان شکیل احمد قائمخانی، سماجی رہنما بابر خان خاصخیلی، تحریک انصاف کے ڈویژنل رہنما خان اکبر پلی، یوسی چیئرمین وقار ذوالفقار خاصخیلی، بابا جان سرھندی، ضلع کونسل ممبر پیر امجد جمال خان بھرگڑی اور دیگر نے شہید پیر جواد جان پیٹرول پمپ سے ٹریکٹر ٹرالیوں، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر ریلی نکال کر پریس...
    میرپورخاص کے گاؤں میں مبینہ کم عمری کی شادی اور مذہب تبدیلی کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔ شادی شدہ جوڑے نے عدالت میں پیش ہوکر تحفظ کی درخواست دائر کردی۔ معاملے کا سندھ انسانی حقوق کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔ چیئرپرسن اقبال ڈیتھو نے واقعہ پر ایس ایس پی میرپور خاص کو خط لکھ کر کہا تھا کہ 15 سالہ لڑکی کاجل دیارام کی 19 سالہ پنھوں اکبر علی سے شادی اور جبری مذہب تبدیلی کا مبینہ معاملہ دس روز قبل گاؤں گلزار قریشی میں سامنے آیا۔ پانچ روز میں اس واقعے کی رپورٹ دی جائے۔ تاہم آج شادی شدہ جوڑے نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوکر تحفظ کی اپیل کردی، جس پر عدالت نے جوڑے کے...
۱