ایران-امریکہ مذاکرات: سچ کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ 15-03-2025
Iran-US Talks,
Balochistan Attack, Hezbollah's Strength & Red Sea Tensions
ایران-امریکہ مذاکرات: سچ کیا ہے؟
شام میں علویوں کا قتل عام، اسرائیل کے مہرے بے نقاب
بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں پر پابندی، یمن کا بڑا اعلان
ہفتہ وار پروگرام وی لاگ
وی لاگر: سید عدنان زیدی
پیش کش: سید انجم رضا
پروگرام کا خلاصہ
اس ویڈیو میں ہم ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی حقیقت پر تفصیلی بات کریں گے اور یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کی مذاکراتی دعوت کو کیوں دھوکہ قرار دیا۔ بلوچستان میں دہشت گردوں کی ٹرین یرغمال بنانے کی کوشش کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ حزب اللہ کے قائدین کی شہادت کے بعد مزاحمت کی طاقت میں کوئی کمی کیوں نہیں آئی؟ بحیرہ احمر اور بحریہ عرب میں اسرائیلی جہازوں پر دوبارہ پابندی کیوں لگائی گئی؟ ساتھ ہی شام میں اسرائیلی سرپرستی میں جولانی دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں علوی مسلمانوں کے قتل عام پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔
ناظرین آپ کی رائے ہمارے لیے انتہائی اہم ہے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجئے گا۔
جزاک اللہ
ہیش ٹیگز:
#IranUS #Hezbollah #BalochistanAttack #Israel #RedSea #Houthis #MiddleEast #Geopolitics #SyriaCrisis #Palestine #JCPOA
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
چین ، روس اور ایران کا ایرانی جوہری معاملے پر اجلاس کا انعقاد
چین ، روس اور ایران کا ایرانی جوہری معاملے پر اجلاس کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین ، روس اور ایران کا اجلاس کامیابی سے منعقد ہوا۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ اجلاس کی صدارت چین کے نائب وزیر خارجہ ما ژاؤشو نے کی جبکہ روس کے نائب وزیر خارجہ سر گئی ریابکوف اور ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اس اجلاس میں چین، روس اور ایران کے درمیان جوہری امور اور پابندیوں کے خاتمے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ تینوں ممالک نے تمام غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
تینوں فریقوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ باہمی احترام پر مبنی سیاسی، سفارتی روابط اور بات چیت ہی واحد موثر اور قابل عمل انتخاب ہے۔ تینوں فریقوں نے اس بات پر زور دیا کہ متعلقہ فریقوں کو موجودہ صورتحال کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے اور پابندیوں سے دباؤ میں لانے اور طاقت کے اظہار اور دھمکیوں کو ترک کرنا چاہئے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 اور اس کے ٹائم فریم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے
تینوں فریقوں نے متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ صورتحال کو مزید خراب کرنے سے گریز کریں اور مشترکہ طور پر سفارتی کوششوں کے لئے سازگار ماحول اور حالات پیدا کریں۔ تینوں ممالک نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو بین الاقوامی جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کی بنیاد کے طور پر برقرار رکھنے کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا۔