یومِ انہدام جنت البقیع، ایم ڈبلیو ایم کے تحت مجلسِ عزا اور ماتمی ریلی کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
اسلام ٹائمز: مجلسِ عزا سے صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ شیخ محمد صادق جعفری اور صدر مجلس علماء مکتبِ اہلِ بیت ضلع کیماڑی مولانا سید عامر رضا زیدی نے خطاب کیا۔ انہوں نے جنت البقیع کی تاریخی و روحانی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلم امہ کو اتحاد و بیداری کا پیغام دیا۔ مجلس کے اختتام پر ایک پرامن ماتمی ریلی برآمد ہوئی، جس سے سیکرٹری تبلیغات کراچی علامہ حیات عباس نجفی نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے بقیع کے تقدس، امتِ مسلمہ کی ذمے داریوں اور وحدت کے پیغام کو اجاگر کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ یومِ انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے جامع مسجد حیدری و امام بارگاہ معصومین، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں مجلسِ عزا منعقد کی گئی جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلسِ عزا سے صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ شیخ محمد صادق جعفری اور صدر مجلس علماء مکتبِ اہلِ بیت ضلع کیماڑی مولانا سید عامر رضا زیدی نے خطاب کیا۔ انہوں نے جنت البقیع کی تاریخی و روحانی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلم امہ کو اتحاد و بیداری کا پیغام دیا۔ مجلس کے اختتام پر ایک پرامن ماتمی ریلی برآمد ہوئی، جس سے سیکرٹری تبلیغات کراچی علامہ حیات عباس نجفی نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے بقیع کے تقدس، امتِ مسلمہ کی ذمے داریوں اور وحدت کے پیغام کو اجاگر کیا۔ ماتمی ریلی میں معروف نوحہ خواں ماسٹر زین علی، دانیال حسن موسوی (انجمنِ حیدرِ کرارؑ)، محمد احمد (انجمنِ معرفت الایمان) اور اشتیاق مہدی (انجمنِ کاروانِ عون و محمد قدیمی) نے نوحہ خوانی کی جبکہ سنگت دعائے موسیٰ کاظم کی جانب سے سالار راجہ بھائی کی قیادت میں ماتم داری و سینہ زنی کی گئی۔ یہ پروگرام مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان (ضلع غربی) کے زیر اہتمام منعقد ہوا جس میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے عقیدت و غم کا اظہار کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کراچی علامہ جنت البقیع ماتمی ریلی
پڑھیں:
نہری منصوبے، جی ڈی اے، پی ٹی آئی کاکراچی میںدھرنا ،ریلی
پورا صوبہ، کراچی سے کشمور تک، نہری منصوبے کے خلاف احتجاج کر رہا ہے
سندھ کا سودا کرنے والے عوام کی نظروں میں لعنت بن چکے ہیں، مقررین
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ پر 6 نئی نہروں کی مجوزہ تعمیر کے خلاف ریلی نکالی اور کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا دیا، حزب مخالف کے رہنماؤں نے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے اہل کراچی سے اس منصوبے کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔اتوار کو احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ، فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری اور جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ہمیشہ جھوٹ اور فریب پر بھروسہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 15فروری کو جنوبی پنجاب کی زمینوں کو سیراب کرنے کے لیے چولستان منصوبے کا افتتاح کیا تھا، جس پر سندھ میں عوامی احتجاج اور سخت تحفظات سامنے آئے تھے ۔دریں اثنا، سندھ اسمبلی نے مارچ میں دریائے سندھ پر 6 نئی نہروں کی تعمیر کے خلاف متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ معاہدہ طے پانے تک کسی بھی منصوبے ، سرگرمی یا کام کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پورا صوبہ سندھ، کراچی سے کشمور تک، نہری منصوبے کے خلاف احتجاج کر رہا ہے ، اور پورے خطے میں بے چینی پھیل گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے سندھ کے مفادات کا سودا کیا ہے وہ عوام کی نظروں میں لعنت بن چکے ہیں۔انہوں نے کراچی کے عوام سے ان نہروں کے ذریعے دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پر پانی نکالنے کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی، اور خبردار کیا کہ کراچی کو اپنا 85 فیصد پانی دریائے سندھ سے ملتا ہے اور زیریں دھارے میں پانی کے بہاؤ کے بغیر شہر کو پانی کی فراہمی ناممکن ہو جائے گی۔ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ بین الاقوامی تنظیمیں بھی خبردار کر رہی ہیں کہ سندھ کے آبی وسائل خشک ہو رہے ہیں، کراچی کے اردو اور دیگر زبانیں بولنے والے باشندوں کو دریائے سندھ کو بچانے کے لیے اپنے سندھی بھائیوں کے ساتھ متحد ہوجانا چاہیے ۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ ہمیں گہری تشویش ہے ، کراچی بری طرح متاثر ہوگا، اگر کراچی اٹھے گا تو پورا ملک جاگ جائے گا۔پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ جو بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانے کا خواب دیکھ رہے تھے ، انہوں نے 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں دیکھ لیا کہ وہ تو وزیر اعلیٰ کی نشست بھی حاصل نہیں کر سکتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو موہنجو دڑو سے ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن یونیسیف کی جانب سے اس کی حفاظت کے لیے فراہم کیے گئے فنڈز بھی خورد برد کر دیے گئے ۔ یہ لوگ گورکھ ہل کو ترقی دینے میں ناکام رہے ، تعلیم میں ناکام رہے اور صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں بھی ناکام رہے ۔جمعہ کو گڑھی خدا بخش میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ نہری منصوبے کے خلاف سب سے پہلے انہوں نے آواز اٹھائی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی نے جنوری میں اپنی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی حکومت سے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا،‘ میں نے کہا تھا کہ ہم اس منصوبے پر عمل درآمد نہیں ہونے دیں گے … پی پی پی نے کہا تھا کہ وہ اس یکطرفہ فیصلے کی حمایت نہیں کرتی۔‘ انہوں نے مزید کہا،‘ یہاں تک کہ صدر پاکستان نے سینیٹ کے سامنے ایک مشترکہ خطاب میں کہا تھا کہ وہ حکومت کے یکطرفہ فیصلوں کے خلاف کھڑے ہیں، کیونکہ ان سے وفاق کو نقصان پہنچتا ہے ۔‘پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ صرف قیدی نمبر 804 (پارٹی کے بانی عمران خان) ہی قید میں نہیں ہیں ہم سب قید میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ نہری منصوبے کے خلاف جاگ اٹھا ہے ۔حلیم عادل شیخ نے صدر آصف علی زرداری پر ‘ خود نہریں تعمیر کرنے کا ذمہ لینے ‘ کا الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی وجہ سے عدلیہ متنازعہ ہو گئی ہے ۔ وفاقی حکومت میں سب سے طاقتور عہدہ آصف علی زرداری کے پاس ہے ۔اس موقع پر کراچی بار کونسل کے صدر عامر نواز وڑائچ نے کہا کہ ہم نے دریائے سندھ پر تعمیر کی جانے والی غیر قانونی نہروں کے خلاف ایک قرارداد منظور کی ہے ۔ یہ نہریں مکمل طور پر غیر قانونی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو اس نہری منصوبے کو ختم کرنا ہوگا۔ بصورت دیگر، ملک کا استحکام خطرے میں پڑ جائے گا، وکلا برادری کا احتجاج سندھ بھر میں اس نوٹیفکیشن کی واپسی تک جاری رہے گا۔فنکشنل لیگ کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینر بیرسٹر ارشد شر بلوچ نے کہا کہ سندھ کی شہ رگ چھینی جا رہی ہے ، دریائے سندھ پر ان نہروں کی منظوری زرداری نے دی تھی، اور اب پی پی پی مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے ۔