سٹی42: پی ٹی آئی کی قیادت بی ایل اے کے  دہشتگردوں کی مذمت اور   پاک فوج کے جوانوں اور شہدا جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کر کے مکر گئی۔ 

گیارہ مارچ کو بلوچستان کے ویران علاقے مین  بی ایل اے کے دہشتگردوں نے عورتوں اور بچوں سے بھری ٹرین جھعفر ایکسپریس کو اسلحہ کے زور پر روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا اور متعدد مسافروں کو شہید کر دیا تھا۔ اس سانحہ کی پاکستان میں تو مذمت کی ہی گئی ، دنیا بھر  کی حکومتوں اور عوام نے بھی اس ظالمانہ دہشتگردی کی مذمت کی اور پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ 

ونے کی قیمت میں ایک ہی روز میں بے تحاشا اضافہ

پاکستان میں پی ٹی آئی ن کے لاہور کے کارکنوں نے آج لاہور میں ایک ریلی نکال کر جعفر ایکسپریس دہشتگردی کی مذمت کرنے اور شہید شہریوں اور  فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آج  پاکستان تحریک انصاف نے یہ ریلی منسوخ کردی۔

پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے ریلی نکالنے سے منع کردیا، سینئر قیادت نے اکمل خان باری کو سیاسی سرگرمی سے روک دیا۔

اردوسائنس بورڈ اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے مابین تعاون واشتراک کامعاہدہ

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کی مذمت

پڑھیں:

چمن کے لیے پیسنجر ٹرین 4 روز معطل رہنے کے بعد آج روانہ ہوگی، ریلوے حکام

پاکستان ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد معطل ہونے والی بلوچستان سے آنے اور جانے والی ٹرینیں کل تک بحال ہونے کا امکان ہے۔ سیکیورٹی ایجنسیوں نے کلیئرنس دی تو ٹرین آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ چمن کے لیے پیسنجر ٹرین 4 روز معطل رہنے کے بعد آج روانہ ہوگی۔

پاکستان ریلویز کے انجینئرز اور تکینکی اسٹاف نے ٹریک کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کر دیا ہے جبکہ حملے میں تباہ ہونے والی مسافر کوچز اور انجنوں کو مرمت کے کام کے لیے لاہور بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان جیل سے بیانات دیتے ہیں لیکن جعفر ایکسپریس پر مذمت نہیں کی، خواجہ آصف

دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس کو روکنے کے لیے دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا تھا اور دونوں اطراف سے گولیوں کی بوچھاڑ بھی کی تھی، جس سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دیگر نقصانات بھی ہوئے تھے۔ ٹرین میں 9 کوچز اور ایک لوکوموٹو لگا ہوا تھا، ان میں سے 3 کو دہشتگردوں نے دھماکوں کے ذریعے پٹری سے اتار دیا، جبکہ باقی بوگیوں میں گولیوں کے سوراخ ہو گئے۔ دھماکوں اور پٹڑی سے اترنے کی وجہ سے ریلوے ٹریک کے 600 میٹر حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ریلوے پیسنجر ٹرین جعفر ایکسپریس چمن

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں کوئٹہ پہنچ گئیں
  • جعفر ایکسپریس حملہ کوریج
  • ایک نکتہ
  • پی ٹی آئی کا پاک فوج اور شہدائے جعفر ایکسپریس سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان
  • تحریک انصاف کا دہشت گردی کے خلاف لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان
  • تحریک انصاف کا پاک فوج اور شہدائے جعفر ایکسپریس سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان
  • چمن کے لیے پیسنجر ٹرین 4 روز معطل رہنے کے بعد آج روانہ ہوگی، ریلوے حکام
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا گڑھی خدا بخش میں جلسے کا اعلان
  • عمران خان جیل سے بیانات دیتے ہیں لیکن جعفر ایکسپریس پر مذمت نہیں کی، خواجہ آصف