پی ایس ایل 10 کے آفیشل اینتھم کا شاندار ٹیزر ریلیز، شائقین کا جوش عروج پر!
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ کرکٹ کے دیوانوں کے انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے کے قریب ہیں کیونکہ پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ میلا سجنے کو تیار ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 10 کے اینتھم کا آفیشل ٹیزر جاری کیا جس میں ملک کے نامور گلوکار ایک بار پھر اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
آفیشل اینتھم میں علی ظفر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، جب کہ ان کے ساتھ معروف گلوکار ابرار الحق، ابھرتی ہوئی گلوکارہ نتاشہ بیگ اور نوجوان ریپر طلحہ انجم بھی اپنی آوازوں سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔
View this post on InstagramA post shared by Pakistan Super League (@thepsl)
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 10 کے آفیشل اینتھم کو جلد مکمل ریلیز کیا جائے گا جس کا کرکٹ کے دیوانے بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہونے جا رہا ہے، جس میں پاکستان اور دنیائے کرکٹ کے کئی نامور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
عیدالفطر کا آج دوسرا روز، کھابوں اور موج مستی کے پلان تیار
میٹھی عید کے دوسرے دن کو بھی شہریوں نے بھرپور طریقے سے منانے کا پلان بنا لیا، کہیں سیر سپاٹے تو کہیں دعوتوں کے دوران ہلے گلے کا پروگرام ہے۔کل کے میزبان آج کے بنیں گے مہمان، گھروں میں لذیذ پکوان بنیں گے، مزے مزے کی ڈشوں سے مہمانوں کی تواضع ہوگی۔عیدالفطر کے پہلے روز بھی بچوں نے خوب سیر سپاٹے کئے، آج بھی موج مستی کریں گے، پارکوں میں بھی جھولوں سے لطف اندوز ہوں گے۔عید ہے تو دوستوں کے ساتھ پارٹی تو بنتی ہے، نوجوان مل جل کر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کا رخ کریں گے اور گپ شپ لڑا کر من ہلکا کریں گے، شام کو سینما گھروں کا ٹائم سیٹ بھی کر لیا ہے۔خواتین کا بھی اپنی سہیلیوں کے ساتھ گھومنے کا پروگرام ہے، بڑے بزرگ بھی اپنی منڈلیاں لگائے بیٹھے ہیں اور اپنی دلچسپیوں میں مگن ہیں۔دوسری جانب لاہور میں عید کے دوسرے روز شہریوں نے ناشتے کے لئے دکانوں کا رخ کر لیا، کوئی فیملی کو ساتھ لایا تو کوئی دوستوں کے ہمراہ آیا، مزیدار بونگ پائے، چنے کوفتہ اور حلوہ پوری سے لطف اندوز ہوتے شہری کہتے ہیں تہوار کا مزہ تو اب آیا ہے۔