کراچی میں پی ٹی آئی کی ایمپریس مارکیٹ سے مزار قائد تک ریلی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ریلی کے شرکاء پریس کلب سے مزار قائد جانا چاہتے تھے ، پولیس نے راستے بند کردیے
مظاہرین کو مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ جانے سے روک دیا ، پیپلز چورنگی پر بھی رکاوٹیں
کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے ایمپریس مارکیٹ سے مزار قائد تک ریلی نکالی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 23 مارچ کے حوالے سے ریلی کا اہتمام کیا گیا، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، آفتاب جہانگیر سمیت بڑی تعداد میں کارکنان ایمپریس مارکیٹ پر جمع ہو کر ریلی کی صورت میں مزار قائد جانے کیلئے نکلے ۔ پی ٹی آئی رہنما آفتاب جہانگیر کا بتانا تھا کہ پریس کلب سے مزار قائد جانا چاہتے تھے تاہم پریس کلب کے راستے پولیس نے بند کردیے ۔ آفتاب جہانگیر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ۔ریلی کے شرکاء کوریڈور تھری سے ہوتے ہوئے پیپلز چورنگی تک پہنچے جہاں پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے مظاہرین کو مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ جانے سے روک دیا، جس کے بعد ریلی کو رہنماؤں نے ختم کرنے کا اعلان کیا اور شرکاء پُرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
جیکب آباد: آگ لگنے سے 3 دکانیں راکھ کا ڈھیر، 1 شخص زخمی
— فائل فوٹوجیکب آباد کے علاقے سومرا شاخ کے قریب 3 دکانوں میں آگ لگ گئی، جن میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔
پولیس کے مطابق آگ سے جھلس کر ایک شخص زخمی ہو گیا ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع سپر مارکیٹ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5 دکانیں مکمل طور پر جل گئیں جبکہ 35 دکانیں آگ سے متاثر ہوئی ہیں۔
آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جو باہر رکھے پیٹرول کی وجہ سے پھیل گئی۔