فائل فوٹو۔

پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے شوہر کے لاپتہ ہونے سے متعلق بیوی کی درخواست کی سماعت کی۔ 

اس موقع پر قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے پوچھا یہ کب سے لاپتہ ہیں؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب نے دیا کہ 2023 سے شہری لاپتہ ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار خاتون کا شوہر میڈیسن کا کاروبار کرتا تھا، لوگوں سے پیسے لیے ہیں، کہتے تھے کہ پیسے دیں، وہ منافع دیں گے۔ 

قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ آپ مکمل رپورٹ جمع کریں، جو بھی باتیں ہیں، رپورٹ میں لکھ دیں۔ 

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ بالکل ٹھیک کہتے ہیں کہ خاتون کا شوہر میڈیسن کا کاروبار کرتے تھے، اس کا اتنا بڑا کاروبار تھا، اب لاپتہ ہیں، ان کا پتہ چلے گا تو لوگوں کو پیسے دیں گے۔ 

عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پائیلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق ایف آئی اے، سول ایوی ایشن کی درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے پائیلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق سول ایوی ایشن اور ایف آئی اے کی اپیل مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں پائیلٹس کےجعلی لائسنس سے متعلق سول ایوی ایشن اور ایف آئی اے کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکلا جمیل احمد اور عامرمنصوب ایڈووکیٹس نے موقف دیا کہ سینیٹ میں پیش ہونے والی رپورٹ میں پائیلٹس پر الزامات کو جھوٹ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر کے الزامات سے ملک پی آئی اے اور پائیلٹس کی بدنامی ہوئی ہے۔غلام سرور خان کے بیان سے پی آئی اے کو پوری دنیا میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پاکستان سے پائلٹس ایکسپورٹ کرنے کا اعلان

عدالت نے سول ایوی ایشن اور ایف آئی اے کی اپیل مسترد کردی۔ سول ایوی ایشن اور ایف آئی اے نے وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔ اینٹی کرپشن کورٹ نے 68 پائیلٹس کا کیس ختم کردیا تھا۔ سول ایوی ایشن نے وفاقی وزیر ہوا بازی کے بیان کے بعد 68 پائیلٹس کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں کل پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
  • ارسا کے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کیخلاف حکم امتناع جاری
  • صائم ایوب کی فٹنس سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی
  • پائیلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق ایف آئی اے، سول ایوی ایشن کی درخواست مسترد
  • تخت بھائی، ناراض بیوی کو منانے سسرال آیا شوہر اور دیور فائرنگ سے جاں بحق
  • تخت بھائی: ناراض بیوی کو منانے سسرال آیا شوہر اور دیور فائرنگ سے جاں بحق
  • نواب شاہ میں شوہر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیوی، بہن اور نوجوان کو قتل کردیا
  • پانی کے ضیاع پر کارروائی ضروری، حکومت واٹر ایمرجنسی نافذ کرے: لاہور ہائیکورٹ
  • بلیک لسٹ کمپنی سے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی: پشاور ہائیکورٹ