امریکی، اسرائیلی منافقت پھر عیاں، اہل غزہ کو منتقل کرنے کے لیے پیش رفت جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
امریکا کاسوڈان ، ، صومالیہ اور صومالی لینڈ سے اراضی کے لیے بات چیت کا انکشاف
سوڈان کی امریکااور اسرائیل کی جانب سے اہل غزہ کی آبادکاری کے لیے رابطے کی تصدیق
اہل غزہ کی آباد کاری کے معاملے پر امریکی اور اسرائیلی منافقت پھر عیاں ہوگئی۔ امریکا کی سوڈان سمیت تین افریقی ممالک سے اہل غزہ کو منتقل کرکے ان کے ملک میںآباد کرنے کے لیے بات چیت کا انکشاف ہوا ہے، امریکی اور اسرائیلی حکام نے مشرقی افریقہ کے تین ممالک کے ساتھ رابطہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق امریکا حکام کا تین افریقی ملکوں سوڈان، صومالیہ اور صومالی لینڈ سے فلسطینیوں کی ان کے ملکوں میںآبادکاری پر بات چیت کا سلسلہ برقرارہے ، امریکی اور اسرائیلی حکام نے مشرقی افریقہ کے تین ممالک کے ساتھ رابطہ کیا جس کا مقصد اہل غزہ کی آباد کاری کیلئے ان ممالک کی اراضی کو استعمال میں لانا ہے۔ امریکی حکام نے بتایا سوڈان، صومالیہ اور صومالی لینڈ تین ممالک میں شامل ہیں، سوڈان نے امریکی اور اسرائیلی حکام کی جانب سے رابطے کی تصدیق کردی۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
رمضان المبارک میں اسرائیلی ظلم جاری، مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر حملہ
مقبوضہ بیت المقدس: قابض اسرائیلی فوج نے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا اور فجر کی نماز کے لیے جمع فلسطینی نمازیوں پر حملہ کیا۔
الجزیرہ عربی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام، مسجد اقصیٰ کے صحن میں گھس کر نمازیوں کو ہراساں کیا۔
قابض اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے سے آنے والے فلسطینیوں پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں، تاکہ وہ رمضان میں مسجد اقصیٰ میں عبادت نہ کر سکیں۔
فلسطینی عوام کی عبادات میں رکاوٹ ڈالنے اور ان کے مقدس مقامات کی بے حرمتی پر عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔