اوتار 3 کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر سینماکان میں نمائش کیلئے پیش، فلم کب ریلیز ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
معروف فلمساز جیمز کیمرون کی مشہور زمانہ سیریز اوتار کی تیسری فلم ’اوتار: فائر اینڈ ایش‘ کا پہلا ٹریلر سینماکان میں جاری کر دیا گیا، جہاں سینما مالکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے دیگر سیکوئلز کی طرح تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ کیمرون نے اسے بیک وقت دیگر فلموں کے ساتھ فلمایا تھا اور جلد ریلیز کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔
پہلے ٹریلر میں نئے ناوی قبائل متعارف کرائے گئے ہیں جن میں ’ونڈ ٹریڈرز‘ (فضا میں غبارے جیسے جہازوں پر سفر کرنے والا پرامن قبیلہ) اور ’فائر پیپل‘ شامل ہیں۔ ٹریلر کا آغاز ایک آسمان میں لڑائی سے ہوتا ہے جس میں ایک آگ سے لپٹا تیر ایک ناوی کو ہلاک کر دیتا ہے۔
فلم کی کہانی دوسری سیریز ’دی وے آف واٹر‘ کے بعد شروع ہوتی ہے۔ زوئی سالڈانا نے ٹریلر متعارف کراتے ہوئے بتایا کہ ’فائر پیپل‘ وہ ناوی ہیں جنہوں نے ایوا کو ترک کر دیا ہے۔
کیمرون نے اپنی فلم کے پہلے ٹریلر کی نمائش میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور بتایا کہ وہ نیوزی لینڈ میں فلم کی تکمیل میں مصروف ہیں۔ فلم 19 دسمبر 2025 کو ریلیز ہوگی جو پہلے کی 2 فلموں سے زیادہ کمائی کر سکتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
9 مئی مقدمات؛ ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحہ 9 کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے دائر مقدمات سماعت کے لیے مقرر کردیے۔ اس سلسلے میں جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔
اسی طرح عالیہ حمزہ سمیت 20 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیلوں پر سماعت 8 اپریل کو ہوگی۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل احمد بینچ کا حصہ ہوں گے۔
ہیوسٹن میں ایف بی آئی کا منی لانڈرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، پاکستانیوں سمیت 45 افرادگرفتار
مزید :