چیمپیئنز ٹرافی 2025: آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کی ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ چکی ہے۔ کھلاڑی 2 دستوں کی صورت میں الگ الگ لاہور پہنچے۔
آسٹریلین کرکٹ ٹیم پر مشتمل 14 رکنی دستہ کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچا۔ کپتان اسٹیو اسمتھ بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ آج صبح 8 بجے لاہور پہنچا۔
چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے 3 اہم کھلاڑی ٹیم سے باہرچیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے 3 اہم کھلاڑی پیٹ کمنز، مچل مارش اور جوش ہیزل ووڈ انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہو چکے تھے جبکہ مارکس اسٹوئنس نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ پھر فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھی ذاتی وجوہات کی بنا پر ایونٹ میں شکست سے معذرت کرلی تھی۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کا ایک اور اہم کھلاڑی ٹیم سے آؤٹ، نئے کپتان کا اعلان بھی ہوگیا
12 فروری کو کرکٹ آسٹریلیا نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے حتمی ٹیم کا اعلان کیا تو اس میں مچل اسٹارک کا نام شامل نہیں تھا جس کے بارے میں بتایا گیا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ایونٹ میں شکست سے معذرت کی ہے۔
???? AUSTRALIAN CRICKET TEAM REACHES LAHORE
The first batch of Australian players, including captain Steve Smith, has arrived in Pakistan for #ChampionsTrophy2025 ???????????????????? pic.
— Farid Khan (@_FaridKhan) February 16, 2025
آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ پہلے ہی واضح کرچکے تھے کہ پیٹ کمنز، مچل مارش اور جوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی مچل اسٹارک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اسکواڈ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے مچل اسٹارک کے فیصلے کا مکمل احترام کرتے ہوئے ان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی حمایت کی ہے۔ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے اسٹارک کے فیصلے پر کہا کہ ہم مچل اسٹارک کے فیصلے کو مکمل طور پر سمجھتے اور اس کا احترام کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کا بڑا نقصان، اہم کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی سے آؤٹ
مچل اسٹارک نے ہمیشہ بین الاقوامی کرکٹ میں آسٹریلیا کے لیے غیر معمولی کمٹمنٹ دکھائی ہے۔ ان کی غیر موجودگی یقیناً ایک بڑا نقصان ہے، مگر اس سے کسی اور کھلاڑی کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔
آسٹریلیا کے تینوں اہم فاسٹ بولرز کی عدم موجودگی کے بعد اسپنسر جانسن، بین ڈوارشیس، ناتھن ایلس اور شان ایبٹ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آرون ہارڈی نے مارکس اسٹوئنس کی جگہ لی ہے جبکہ تنویر سنگھا کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ کوپر کونوولی کو ٹورنامنٹ کے لیے ٹریولنگ ریزرو کے طور پر رکھا گیا ہے۔
آسٹریلیا اپنا پہلا میچ 22 فروری کو روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف لاہور میں کھیلے گا۔
اسٹیو اسمتھ (کپتان)، شان ایبٹ، ایلکس کیری، بین ڈوارشیس، ناتھن ایلس، جیک فریزر-مگرک، آرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، اسپنسر جانسن، مارنس لبوشین، گلین میکسویل، تنویر سنگھا، میتھیو شارٹ، ایڈم زامپا۔
ٹریولنگ ریزرو: کوپر کونوولی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیو اسمتھ انگلینڈ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی 2025 لاہورذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیو اسمتھ انگلینڈ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی 2025 لاہور چیمپیئنز ٹرافی سے چیمپیئنز ٹرافی 2025 آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی مچل اسٹارک کرکٹ ٹیم کے لیے
پڑھیں:
چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کے کھلاڑی کی عمرہ ادائیگی
بھارتی کرکٹر محمد سراج نے چیمپیئنز ٹرافی سے قبل عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
محمد سراج نے مسجد الحرام سے اپنی تصویر سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کی اور ساتھ لکھا ہے ’الحمد للّٰہ‘۔
عمرے کی ادائیگی پر بھارتی فاسٹ بولر کو ان کے مداح مبارکباد دے رہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2019 اور 2022 میں بھی سراج عمرے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ محمد سراج چیمپئنر ٹرافی کے لیے بھارتی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں ان کی جگہ ہرشت رانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عربیہ عمرہ محمد سراج