پشاور:

خیبر پختونخوا کے اٹارنی جنرل آفس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی گئی ہیں اور ڈپٹی اٹارنی جنرل ون ثنا اللہ خان کو خیبر پختونخوا کا نیا ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات کر دیا گیا۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان کے دفترسے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کے اڑارنی جنرل آفس میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ مختلف نئے نام بھی جاری کردیے ہیں اور دفتر کے کئی افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ثنا اللہ خان کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان خیبر پختونخوا کی نئی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں ہیں، اس کے ساتھ ساتھ پیپلزلائز فورم خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر گوہر رحمان خٹک ڈپٹی اٹارنی جنرل ون کی حثیت سے خدمات سرانجام دیں گے۔

اسی طرح پاکستان مسلم لیگ( ن) سے تعلق رکھنے والے محمد عاطف نذیر ڈپٹی اٹارنی جنرل ٹو اور اکبر یوسف  ڈپٹی اٹارنی جنرل تھری اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان کی اسامیوں پر بھی نئے تعیناتیاں کی گئی ہیں۔

بیرسٹر راحت علی خان نحقی کوایک بار اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے، دیگر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات ہونے والوں میں اشفاق خلیل، فصیح اللہ، تیورخان، فرہاد علی اور اشفاق احمد شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اٹارنی جنرل آف پاکستان خیبر پختونخوا پختونخوا کے

پڑھیں:

اٹارنی جنرل آفس نے دو لا افسران کے تبادلے کر دیئے،نوٹیفکیشن جاری

اٹارنی جنرل آفس نے دو لا افسران کے تبادلے کر دیئے،نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)اٹارنی جنرل آفس نے دو لا افسران کے تبادلے کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آفس اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے فرائض سر انجام دینے والے منور اقبال دوگل کا سپریم کورٹ تبادلہ کردیا جبکہ سپریم کورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات عمر اسلم خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ بھیج دیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں لا افسران کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا سے افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کرلیا
  • پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کو ارشد شریف کے نام سے منسوب نہیں ہونے دینگے، خیبرپختونخوا یونین آف جرنلسٹس
  • خیبر پختونخوا کے اٹارنی جنرل آفس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی
  • افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے، فیصل کریم کنڈی
  • اٹارنی جنرل آفس نے دو لا افسران کے تبادلے کر دیئے،نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا حکومت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو برطرف کردیا
  • خیبر پختونخوا کے اٹارنی جنرل آفس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی گئیں
  • سرکاری اشتہارات پالیسی کی خلاف ورزی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سیکریٹری انفارمیشن کو عہدے سے ہٹادیا
  • سرکاری اشتہارات پالیسی کی خلاف ورزی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سیکرٹری انفارمیشن کو عہدے سے ہٹادیا