2025-02-25@10:39:41 GMT
تلاش کی گنتی: 76

«خاتون مسافر»:

    —جنگ فوٹو  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیوں کے دوران گداگر خاتون مسافر کو آف لوڈ کر دیا جبکہ ٹیمپرڈ پاسپورٹ پر یو اے ای سے آئے مسافر کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے کے مطابق پہلی کارروائی میں ملائیشیا جانے والی نسرین چنا نامی خاتون کو آف لوڈ کیا گیا، امیگریشن کلیئرنس کے دوران خاتون مسافر کا نام آئی بی ایم ایس سسٹم میں ہٹ ہوا۔خاتون مسافر کو قطر میں گداگری میں ملوث ہونے پر ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ایف آئی کے مطابق دوسری کارروائی میں ابوظہبی سے پہنچنے والے محمد اعظم سے پوچھ گچھ کی گئی، مسافر 2024ء میں سیالکوٹ ایئر پورٹ سے ورک ویزے پر متحدہ عرب امارات...
    پولیس کریمنل ریکارڈ سے نام نکلوانے کا جھانسہ دیکر خاتون ڈاکٹر کو حراساں کرنے پر لاہور پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق لاہورپولیس نے بتایا کہ افسر کے خلاف مقدمہ گلبرگ میں متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ متاثرہ لیڈی ڈاکٹر  نے کہا کہ میرے خلاف ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا، اے ایس آئی نے کریمنل ریکارڈ سے نام نکلوانے کے بدلے میسجز پر بات کرنے کا کہا۔ متاثرہ ڈاکٹر نے الزام لگایا کہ اے ایس آئی نور خان نے گلبرگ میں ٹی شاپ پر بلوا کر جسمانی طور پر ہراساں کیا۔ پولیس نے کہا کہ متاثرہ ڈاکٹر کی درخواست پر اے ایس آئی کے خلاف مزید قانونی...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے)  امیگریشن نے گداگری میں ملوث خاتون کو ملائیشیا جانے سے قبل آف لوڈ کردیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پہلی کاروائی میں ملائشیاء جانے والی نسرین چناء نامی خاتون کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ امیگریشن کلئیرنس کے دوران خاتون مسافر کا نام آئی بی ایم ایس سسٹم میں ہٹ ہوا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون مسافر کو قطر میں گداگری میں ملوث ہونے پر ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ ایک اور کارروائی میں ابوظہبی سے کراچی پہنچنے والے محمد اعظم نامی مسافر سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر سال 2024 میں سیالکوٹ ائرپورٹ سے ورک ویزا پر متحدہ عرب امارات گیا تھا۔ مسافر عامر کریم نامی ایجنٹ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق 13 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی 36 جی نزد جامعہ دارالعلوم کے قریب گھر میں بلیچ پینے والی خاتون 42 سالہ انوری بیگم جاں بحق ہوگئی، خاتون نفسیاتی مسائل کا شکار تھی۔ حب چوکی ساکران روڈ مری چوک عثمان مسجد کے قریب گھر سے 18 سالہ بے نظیر خاتون دختر شاہ میر کی پھندا لگی لاش ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔ ادھر ملیر میمن گوٹھ فلک ناز ٹاور کے قریب گھر سے 65 سالہ سر فرار احدم ولد صلاح الدین کی پھندا لگی لاش ملی۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات کے دوران خاتون سمیت2افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک اسٹار CNG پمپ کے قریب رکشہ اچانک الٹ گیا ھس کے باعث ایک شخص جابحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی ۔لیاقت آباد 4 نمبر سرکاری اسکول نذد فرقانیہ مسجد کے قریب چھت سے گرکر 35 سالہ نازش زوجہ ندیم کو نیم مردہ حالت میں عباسی شہید ااسپتال منتقل کی ا گیا جہاں مضروب خاتون نے دوران علاج دم توڑ دیا ۔ دوسری جانب ڈاکس کے علاقے فشری گیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزما ن کی فائرنگ سے...
    شہر قائد میں ڈکیتوں نے لوٹا ماری کیلیے نیا طریقہ واردات اپنا لیا ہے، جس کا حال ہی میں وائرل ویڈیو سے انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں نوعمر پر مشتمل ڈکیت گروپ نے ایک گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم گھر میں موجود خاتون نے شدید مزاحمت کر کے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ نوعمر لڑکی کے ساتھ نوجوان لڑکا بھی تھا جن کے ہاتھ میں پھلوں کے شاپنگ بیگ تھے، انہوں نے ایک گھر کا دروازہ بجایا تو پیچھے ساتھی تیار کھڑے تھے۔ دروازہ کھلتے ہی ساتھی گھر میں داخل ہوئے تاہم خاتون نے مزاحمت کی جس پر وہ...
    پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ریمارکس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پاناما کینال پر قبضہ کرنے یا کینیڈا کو فتح کرنے کی کوئی توسیع پسندانہ پالیسی نہیں ہے، ہمارے جوہری ہتھیار صرف اپنے دفاع کے لیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے مغرب کی منافقت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کون سے اصول ہیں جو کسی کو ایٹمی ہتھیار بنانے کا حقدار بناتے ہیں؟ رپورٹ کے مطابق مباحثہ کرنے والی باوقار سوسائٹی آکسفورڈ یونین، جو عالمی رہنماؤں کو طلبہ اور ماہرین تعلیم کے سامنے کلیدی مسائل پر بات کرنے کی دعوت دیتی ہے،...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نیو سریاب تھانے کی حدود میں مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں ایک مرد اور خاتون شامل ہیں، اور مسلح شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد کو سر پر گولیاں ماری گئی ہیں، قاتل مبینہ طور پر مقتولہ خاتون کا بھائی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون بیوہ اور 7 بچوں کی ماں تھی، جس کی عمر تقریباً 39 سال تھی، جبکہ قتل ہونے والے مرد کی عمر تقریباً 30 برس تھی۔ پولیس نے بتایا کہ قتل ہونے والے شخص سے بھی پستول برآمد ہوا ہے، خاتون کو کمرے میں...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوںمیں حادثات واقعات میں خاتون اور بچوں سمیت 7افراد جاںبحق ہوگئے ،دیگر واقعات میںدو افراد زخمی ہوا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 7 نجی صفاء یونیورسٹی کے قریب گیسٹ ہاؤس میں گولی لگنے سے 30 سالہ مصطفی ولد کوثرٰ نامی نوجوان جاںبحق ہوگیا ۔فائرنگ میں ایک شخص40سالہ مجاہد ولد علی خان بھی زخمی ہوا ،واقعہ لین دین کے تنازہ کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے ، پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم مجاہد کوحراست میں لے لیا ، ایک شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ کورنگی الیاس گوٹھ رکشہ اسٹینڈ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں اکر راہگیر بچی 7سالہ زرگونہ دختر گل محمد جاں بحق ہوگئی ،متوفیہ...
    ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں بننے کی دعویٰ کرنے والی خاتون ایشلے سینٹ کلیئر نے نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیا ہے۔  نیویارک پوسٹ کے مطابق ایشلے سینٹ کلیئر نے اس انٹرویو کے لیے نمائندے کو اپنے لگژری اپارٹمنٹ میں مدعو کیا تھا۔ متنازع موضوعات پر قلم اُٹھانے والی مصنفہ ایشلے سینٹ کلیئر نے انٹرویو میں بتایا کہ ایلون مسک سے پہلی ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی۔ ایشلے نے مزید بتایا کہ ابتدائی جان پہچان ’’ایکس‘‘ پر ہی ہوئی پھر سیٹھ ڈیلن نے مجھے سان فرانسسکو بلا لیا تھا۔ فرانسسکو میں پہلی بار ایلون مسک سے ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات ’’ایکس‘‘ کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی تھی۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اس ملاقات کے بعد ہمارے رابطوں میں تیزی آئی اور...
    تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پشاور ہائی کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس گردی پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف پر کریک ڈاون جاری ہے اور بانی کے ساتھ ملاقاتوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں پاکستان کا دورہ کرنے والے آئی ایم ایف وفد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ وفد پاکستان میں رول آف لا دیکھنے آیا تھا، بحیثیت لیڈر اپوزیشن آئی ایم ایف کو خط لکھا تھا کہ ملک میں رول آف لا نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان واحد مقبول لیڈر ہیں، خدارا ان کی دانائی سے فائدہ اٹھائیں، عمر ایوب انہوں نے ملک...
    کراچی: شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں 15 لاکھ روپے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ڈاکوؤں کے سنسنی خیز ویڈیو بیانات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جس میں وہ ڈکیتی کی 300 کے قریب وارداتوں کا انکشاف کر رہے ہیں۔  اس حوالے سے ایس ایچ او شارع نور جہان عابد شاہ نے بتایا کہ پولیس نے نارتھ ناظم آباد نصرت بھٹو کالونی کے قریب 2 ڈاکوؤں سلمان اور سفیان کو گرفتار کر کے 2 پستول اور گلبہار تھانے کی حدود سے چھینی گئی 70 موٹر سائیکل برآمد کی تھی ، گرفتار ڈاکوؤں نے اپنے دیگر ساتھیوں دلاور،احتشام اوراس کے دوست کے ہمراہ چند ہفتے قبل تیموریہ کے علاقے میں بیٹری کی دکان کے مالک سے 15 لاکھ روپے...
    امریکی جنرل قونصلیٹ نے کراچی آنے والی امریکی خاتون کی اچھی دیکھ بھال پر 16 افسران کو تعریفی اسناد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی قونصل جنرل کی جانب سے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی بہترین نگہداشت اور اس سے حسن سلوک روا رکھنے پر ایف آئی اے، پولیس اور ائیر پورٹ میڈیکل اسٹاف کے افسران اور ملازمین کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کل دوپہر کیا جائے گا جہاں امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔ امریکی قونصلیٹ جن افسران کو تعریفی اسناد دے گا ان میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن...
    پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن—فائل فوٹو امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو کل امریکی قونصل جنرل تعریفی اسناد دی جائیں گی۔پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی بہترین نگہداشت اور حسن سلوک پر ایف آئی اے، پولیس اور ایئرپورٹ میڈیکل اسٹاف کے 16 افسران و ملازمان کو امریکی قونصل جنرل کی جانب سے کل تعریفی اسناد دی جائیں گی، یہ خصوصی تقریب 18 فروری کی دوپہر ہوگی۔ —فائل فوٹو ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ کی جانب سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن بہاول دوستو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن عبدالجبار،  امیگریشن افسرز غلام سرور اور عمر دراز، پولیس افسران...
    پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) پتوکی میں سیوریج کے کھلے مین ہول میں گر کر خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ لواحقین نے میتیں نیشنل ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا جس کے نتیجہ میں سڑک 8 گھنٹے بندرہی۔ بعدازاں پولیس کےساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا جبکہ پولیس نے میونسپل کمیٹی کے دو افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق پتوکی کے علاقے پرانی منڈی امام بارگاہ کے قریب سیوریج کےمین ہول پر ڈھکن نہ ھونے کے باعث زینت نامی خاتون مین ہول میں گر گئی جسے کاشف نامی شہری نے بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی مین ہول...
    ویب ڈیسک : پنجاب کے شہر پتوکی میں خاتون کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کو بچانے کیلیے گٹر میں اترنے والا نوجوان بھی جان سے گیا۔ افسوسناک واقعہ چونیاں روڈ پر پیش آیا، واقع کے متعلق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون کو بچانے کیلیے 2 نوجوان مین ہول میں اترے تھے اور تینوں پھنس گئے، ہم نے خاتون سمیت نوجوانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکالا، 15 منٹ کی کوشش سے جب انہیں مین ہول سے نکالا گیا تو تینوں کی حالت غیر تھی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، جہاں خاتون اور ایک نوجوان نے دم توڑ دیا جبکہ دوسرے نوجوان کی حالت تشویشناک ہے...
    اِسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف۔سیون/ون میں واقع مکان نمبر 5 کی ملکیت کا 1993/94 سے شروع ہونے والا تنازع اِسلام آباد کی ماتحت عدلیہ سے ہوتا ہوا گزشتہ کئی برس سے اِسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ التواء اور فیصلے کا منتظر ہے۔ نیوزی لینڈ میں مقیم درخواست گزار کے مطابق اگست 1991 میں مذکورہ گھر باقاعدہ وصیت اور ایگریمنٹ کے بعد اُن کے والد نے اُن کو گِفٹ کیا گیا لیکن چونکہ وہ اپنے والد کی حقیقی اولاد نہیں اور اُن کے والد نے اُن کو پیدائش کے چند روز کے بعد گود لیا تھا، اِس لیے اُن کے والد کے رشتے داروں نے وراثت کے قانون کے تحت مکان پر دعوٰی کر دیا اور 1993/94 سے شروع...
    کراچی(کرائم رپورٹر) لیاقت آباد اورنبی بخش کے علاقوں میں پسند کی شادی کرنے والی نوبیاہتا دلہن اور ذہنی مریض شخص نے پھندا لگا کراپنی جانیں لے لیں۔لیا قت آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد بی ایریا گجر نہاری والی گلی میں واقع مکان نمبر 37/26 میں مقیم 21 سالہ نیہازوجہ عثمان نے جمعرات کی صبح ساڑے 8 سے نوبجے کے درمیان ڈوپٹے کی مدد سے پنکھے میں لٹک کر خودکشی کرلی، ایس ایچ او کے مطابق کمرے کی اندر سے کنڈی لگی ہوئی تھی، متوفیہ نے تین ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واقع گھریلو تنازع معلوم ہوتا ہے۔ اس حوالے سے پولیس مزید جانچ کررہی ہے۔ ادھرنبی بخش تھانے کی حدود...
    کراچی: سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ جانے سے ایک خاتون جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کے علاقے سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفیہ خاتون کی شناخت 50 سالہ بلقیس زوجہ بھٹو اور زخمیوں میں 15 سالہ ریحانہ دختر بھٹو، 40 سالہ نصرت زوجہ رفیق اور 18 سالہ ہیر ولد عبدالکریم کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک کے...
    اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ترکیہ کی خاتون اول ایمنہ اردوان سے مصافحہ کر رہی ہیں
    تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی عدالت نے 2 خاتون صحافیوں کو دی گئی سزائے قید معاف کر دی ۔ نیلوفر حمیدی اور محمدی پر الزام تھا کہ انہوں نے ستمبر 2022 ء میں مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کی خبر دی تھی ، جس سے ایران میں ہنگامے شروع ہو گئے تھے۔ خبر میں مہسا امینی کی طرف سے ایرانی حجاب کوڈ کی خلاف ورزی پر گرفتاری اور ہلاکت کا ذکر کیا گیا تھا۔ اس جرم میں دونوں صحافیوں کو اکتوبر 2023 ء میں بالترتیب 13 اور 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سزا کی معافی کے لیے ایرانی مذہبی رہنما علی خامنہ ای سے اپیل کی گئی تھی، جسے انہوں نے منظور کر لیا ۔
    بھارت(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں روزانہ صبح لاتعداد لوگ کاروں، بسوں، سائیکلوں، موٹرسائیکلوں، ٹیکسیوں یا پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کرتے ہیں تاکہ وہ وقت پر اپنے دفاتر پہنچ سکیں۔لیکن ایک بھارتی خاتون ایسی بھی ہیں جو ہفتے میں 5 دن روزانہ آفس جانے کیلئے ہوائی جہاز پر سوار ہوتی ہیں اور فضا میں سیکڑوں کلومیٹر سفر کرکے آفس پہنچتی ہیں۔سی این اے (چینل نیوز ایشیا) کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ریچل کور، جو 2 بچوں کی ماں بھی ہیں، نے بتایا کہ وہ روزانہ آفس جانے کیلئے جہاز پر سفر کیوں کرتی ہیں۔ریچل کور، جو ملائیشیا میں فضائی کمپنی AirAsia کے فنانس آپریشنز میں اسسٹنٹ مینیجر کے طور پر کام کرتی ہیں، نے انکشاف کیا کہ اُن کیلئے یہ...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں تیز رفتار ہیوی ٹریفک شہریوں کی جان کا دشمن بن گیا، بدمست ٹینکروں کو قابو کرنے کیلیے حکومت کی جانب سے ہیوی ٹریفک پر دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی بھی عاید کی گئی لیکن حادثات نہیں رک سکے، گزشتہ روز بھی خاتون اپنے ہونے والے بچے سمیت اور ایک شخص ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے، شہر میں مسلسل جاری حادثات کے باعث نامعلوم مشتعل افراد نے 4 مال بردار ٹرکوں (ہیوی گاڑیوں) کو پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، آتشزدگی کے واقعات کے خلاف ٹرانسپورٹرز احتجاج پر اتر آئے، مختلف علاقوں میں...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 6افراد جاںبحق جبکہ دیگر واقعات میں بچے سمیت 5افراد زخمی ہوئے ۔ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود سپر ہائی وے جمالی پل کلہاڑی چوک کے قریب فائرنگ سے 50سالہ طارق ولد سعید جاں بحق ہوگیا ۔ پورٹ قاسم تھانے کی حدود گھگر پھاٹک ایف ایف بی ایل کمپنی نزد رائس مل کے گروانڈ میں سیکورٹی گارڈ52سالہ بختاور دین ولد زیوردین اتفاقیہ طور پر اپنی ہی گن چلنے سے جاں بحق ہوگیا ۔لیاری بہار کالونی مکی مسجد کے قریب گھر سے پھندا لگی لاش ملی متوفی کی شناخت 33سالہ عبدالرحمن ولد محمد حنیف کے نام سے ہوئی ۔لانڈھی رزاق آباد پیر سرہندی گوٹھ...
    کراچی: بلدیہ لکی چڑھائی کے قریب  موٹر سائیکل سوار فیملی کو مسافر کوچ نے ٹکر ماردی ، جس میں حاملہ خاتون جاں بحق اور اس کی 8 سالہ بیٹی زخمی ہوگئی  جب کہ متوفیہ کا شوہر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔   ریسکیو ادارے کے مطابق بلدیہ لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ مدرسے کے قریب مسافر کوچ نے موٹر سائیکل  سوار فیملی کو ٹکر ماردی ۔حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ماں اور بیٹی زخمی ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں شدید زخمی ہونے والی ماں دوران علاج اسپتال میں جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ عائشہ زوجہ فقیر محمد اور زخمی ہونے والی بیٹی کی8 سالہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے مناواں میں ایک باوردی پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے جنسی زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اہلکار نے پکڑے جانے پر شہری پر فائرنگ کر دی، جس سے نوجوان زخمی ہو گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق، مقامی افراد نے ملزم اہلکار کو قابو کر کے مناواں پولیس کے حوالے کر دیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان ساجد کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی موبائل ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں پولیس اہلکار کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات اور فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق، ملزم اہلکار کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی ہے، جو شفیق آباد تھانے میں تعینات ہے۔...
    خضدار میں خاتون کے اغواکیخلاف   تیسرے روز بھی مظاہرین کا دھرنا جاری رہا اور قومی شاہراہ بلاک کردی گئی۔قومی شاہراہ کی بندش سے سیکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے ۔ پولیس کے مطابق 3 روز قبل خاتون کو شہزاد سٹی سے اغوا کیا گیا ۔خاتون کے اغوا کے خلاف ورثا نے سبزی منڈی کے مقام پر دھر نا دے رکھا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا   کہ ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔انہوں نے بتایا ہے کہ  ایک شخص حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    —فائل فوٹو خضدار میں خاتون کے مبینہ اغواء کے خلاف ورثاء نے گزشتہ روز سے کوئٹہ، کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دیا ہوا ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔شہزاد سٹی سے خاتون کے اغواء کے خلاف ورثاء نے کوئٹہ، کراچی قومی شاہراہ پر سبزی منڈی کے مقام پر دھرنا دیا ہوا ہے، گزشتہ صبح 8 بجے سے دھرنے کے باعث سڑک بلاک کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔راستے بند ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی ہے، جن میں خواتین، مرد، بچے اور مریض بھی شامل ہیں۔ بھکر: خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتیبھکر کے علاقے نذیر ٹاؤن میں خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔...
    لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں ٹرین میں خاتون کی جانب سے مسافر کو نسل پرستی کا نشانہ بنانے کی وڈیو وائرل ہو گئی۔لندن سے مانچسٹر جانے والی ٹرین میں خاتون نے مسافر کو کہا کہ مراکش یا تیونس واپس چلے جاؤ۔ اس دوران اس نے مسافر پر تلخ جملے بھی کسے۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے ایسٹن سے مانچسٹر جانے والی ٹرین میں نسل پرستی کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ وڈیو سامنے آنے کے بعد خاتون کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس برطانیہ میں نسل پرستی کی آڑ میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔
    ---فائل فوٹو  کراچی کے لڑکے سے شادی کے لیے پاکستان آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس جناح اسپتال کراچی کے اسپیشل وارڈ میں داخل ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔’دی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون کے علاج کے لیے تشکیل دی گئی ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی خاتون ذہنی بیماری ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ میں مبتلا ہیں۔ امریکی خاتون کی کبھی واپس جانے کبھی پاکستان میں رہنے کی ضد، جناح اسپتال میں علاج جاری کراچی کراچی کے لڑکے سے شادی کے لئے آئی امریکی... ڈاکٹروں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ طبی ٹیسٹ میں خاتون کو نفسیاتی بیماری بائی پولر ڈس آرڈر (Bipolar Disorder) کی تصدیق ہوئی ہے جس کا...
    کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 2 مختلف حادثات میں 4 شہری جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، ایک مرد اور ایک بچی شامل ہے، گلستان جوہر میں 2 اور ملیر کھوکراپار میں ایک حادثہ پیش آیا۔گلستان جوہر میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک مرد اور خاتون جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔کھوکراپار 2 نمبر کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے کئی افراد کو ٹکر ماری جس سے راہگیر خاتون اور بیٹی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی شناخت بسمہ اور 2 سالہ بچی کی...
    ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ مقتولہ کی 8 ماہ شادی ہوئی تھی اوران دنوں حاملہ تھی، قتل میں ملوث شخص کو فل الفورگرفتار کیا جائے۔ ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کے اہلخانہ نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا،مقتولہ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی آٹھ ماہ شادی ہوئی تھی اوران دنوں حاملہ تھی،انھوں نے کہا کہ جو کہ قتل میں ملوث ہے اسے فل الفورگرفتار کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کوموچکو تھانے تھانے کے ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 6 بلاک بی بنگالی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں بچے اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق موچکو تھانے کی حدود ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 06 بلاک B بنگالی پاڑہ کے قریب گھر سے 20 سالہ عائشہ خاتون زوجہ محمد تاج کی تشدد زدہ لاش ملی، سول اسپتال میں میڈیکل لیگل افسر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر خاتون کے گلے پر نشان دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے گلا دبا کر قتل کیا گیا ہو، تاہم لاش کے پوسٹ مارٹم میں بات واضح ہوجائے گی۔ نیو کراچی کے علاقے یارو گوٹھ فیضان عمر مسجد کے قریب عوامی پانی کی ٹنکی سے ڈوبی ہوئی 11 سالہ بچے تبارک...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے حنا منور کو قومی مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون منیجر مقرر کرکے تاریخ رقم کر دی۔پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے مقرر چیف سکیورٹی افسر حنا منور کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے۔ حنا منور 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران آپریشنز منیجر کے فرائض انجام دیں گی جب کہ وہ 8 فروری سے شروع ہونے والی سہ ملکی سیریز کے دوران ٹیم کی نگرانی بھی کریں گی۔واضح رہے کہ حنا منور کا تعلق پولیس گروپ سے ہے اور ان کی تقرری 2 برس کے لیے ہوئی ہے۔گزشتہ سال حنا منور کو ایشیا کپ...
    فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چوری،ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 180سے زائد مقا مات پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے،درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چورلے اُڑے۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ چناب گارڈن میں ڈاکوئوں کا 6رکنی گروہ ایس پی بٹالین فوررانا ارشد زاہد کے گھر داخل ہو ا گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 17تولے طلائی زیورات‘لاکھوں کی نقدی‘قیمتی گھڑی وغیرہ چھین لی‘بعد ازاں ان کے ہمسائے رانا محمد افضل کے گھر داخل ہوکرلاکھوں کے زیورات نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے‘ ایس پی رانا ارشد زاہد کے بیٹے احتشام کی مدعیت میں...
    محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور کے خاندان کو قومی شاہراہ پر حادثہ، دوشیزہ جاں بحق، مرد، خواتین، بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کا شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، تفصیلات کے مطابق محراب پور سے شادی کی تقریب میں شرکت کیلیے بھریا روڈ جانے والی کار قومی شاہراہ پر گاؤں قابل منگریو کے قریب چنگ چی رکشہ کو بچاتے ہوئے ٹرالر سے جا ٹکرائی، اس حادثے میں کار میں سوار 20 سالہ دوشیزہ نمرہ جٹ جاں بحق ہو گئی، حادثے میں جمیل جٹ، ناظمین جٹ، سویرا جٹ، نجمہ جٹ اور نرما جٹ زخمی ہوگئیں ، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس کے مطابق حادثے کا شکار افراد کا تعلق محراب پور سے ہے، نعش ضروری...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کے علاقہ پریٹ آباد کی رہائشی مسماتۃروبینہ قریشی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مارکیٹ تھانہ پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میرے معذور بیٹے علی اکبر قریشی کے خلاف مارکیٹ تھانہ کی پولیس نے جھوٹی ایف آئی ار درج کر دی ہے جبکہ 8 مہینہ قبل بھی پھلیلی تھانہ کے ایس ایچ او ایاز بگھیو نے میرے مزدور بیٹے کوبلا جواز گھر سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا اور 50ہزار روپے رشوت طلب کی جبکہ رشوت کی رقم نہ دینے کی صورت میں مذکورہ ایس ایچ او نے میرے بیٹے کی ٹانگ میں گولی مار کر معذور کر دیا جس کا کیس ہم نے حیدرآباد کی عدالت...
    شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن نور میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 45 سالہ ارشد کے نام سے کی گئی جسے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔تاہم، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی روٹ فور جے بس اسٹاپ الحمید اسکول کے قریب...
    امریکی مسافر طیارہ حادثے میں مرنے والوں میں پاکستانی خاتون بھی شامل ہیں، حادثے سے 20 منٹ قبل انھوں شوہر کو کیا میسج کیا تھا؟تفصیلات کے مطابق امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں مسافر طیارے سے فوجی طیارہ ٹکرانے کے واقعہ میں جاں بحق افراد میں پاکستانی خاتون بھی شامل ہے۔خاتون کا نام اسری حسین ہے، خاتون نے اپنے شوہر حماد رضا کو ٹیکسٹ میسج کیا تھا کہ بیس منٹ بعد پرواز ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی ہے، جس کے بعد طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا اور شوہر ایئرپورٹ پر منتظر رہ گیا۔حماد نے بتایا کہ انکی اہلیہ اسری کسی کام کے سلسلے میں واشنگٹن گئی تھیں۔حماد رضا اور اسریٰ حسین کی ڈھائی سال قبل شادی ہوئی تھی اور دونوں بطور کنسلٹنٹ...
    واشنگٹن : واشنگٹن کے ریگن ایئرپورٹ کے قریب ایک افسوسناک فضائی حادثے میں 67 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ ایک طیارے اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے درمیان ہوا، جس میں 64 افراد طیارے میں سوار تھے اور 3 فوجی اہلکار ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ یہ طیارہ کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچا تھا، جہاں یہ حادثہ دریائے پوٹومیک کے قریب پیش آیا۔   حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی خاتون عسری حسین بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بیشتر لاشیں دریا سے نکالی جا چکی ہیں۔   اس واقعے کی تحقیقات امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) نے شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حادثے کا الزام سابق صدر...
    کراچی: اپنی محبت کی تلاش میں شادی کیلیے کراچی آنے والی امریکی خاتون کو فلاحی ادارے کے مرکزی دفتر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ول صبح دس بجے پریس کانفرنس کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ویسٹ کے رہائشی ندال احمد میمن کی محبت میں گرفتار ہو کر اس سے شادی کی خواہش لیے امریکا سے آنے والی خاتون کو نرسری سے صدر کے ہوٹل لیجایا گیا تھا۔ جسے بعدازاں پولیس نے شارع فیصل ایف ٹی سی فلائی اوور سے ملحقہ لائنز ایریا میں قائم چھیپا ہیڈ آفس منتقل کر دیا۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کو کھانا اور رہائش کے لیے علیحدہ سے کمرہ فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہے...
    سٹی 42 : پاکستانی لڑکے کے لیے امریکہ سے آئی خاتون کو ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے کمرہ دینے سے انکار کردیا جس کے بعد اسے پولیس نے چھیپا ہیڈ افس منتقل کر دیا ۔  امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں، وہ گارڈن میں نوجوان کے فلیٹ کی عمارت سے نکل کر نرسری کے قریب گیسٹ ہاؤس پہنچ گئی، جہاں کے مالکان نے اسے کمرہ دینے سے انکار کردیا۔ ایک برس پرانے قتل کا مفرور قاتل پکڑا گیا  پولیس کے مطابق ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے خاتون کو کمرہ دینے سے انکار کردیا، جس کے بعد امریکی خاتون کو فلاحی ادارے  کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے خاتون...
    ملتان میں گیس باؤزر دھماکے میں زخمی خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا، نشتر اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 35 سال کی خاتون انتہائی تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صغراں بی بی نے گزشتہ رات دو بچوں کو جنم دیا، جن میں ایک بچہ اور بچی شامل ہے، خاتون کو طبی امداد دی جارہی ہے، جبکہ بچوں کی حالت ٹھیک ہے۔ ملتان: ایل پی جی باؤزر دھماکے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی 26 زیرِ علاج افراد میں سے 15 کی حالت بدستور تشویش ناک ہے ۔ جڑواں بچوں کو جنم دینے والی خاتون کے پہلے سے دو...
    امریکا میں واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ طیارے میں سوار ایک خاتون کا شوہر ہوائی اڈے پر اس کا انتظار کر رہا تھا جس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار تھی جس نے حادثے سے چند منٹ قبل ہی اسے میسج کیا تھا اور اس میں لکھا تھا کہ ہم 20 منٹ میں لینڈ کرنے والے ہیں۔ اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ ’میں صرف دعا کر رہا ہوں کہ کوئی میری بیوی کو فوراً دریا سے نکال لے‘۔ #NEW: A man waiting...
    جیکب آباد (نمائندہ جسارت) صدر تھانے کی حدود میں مسلح افراد کی جانب سے حاملہ خاتون شاہدہ سرکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے پر جامشورو کی ڈی این رپورٹ پر عدم اعتماد کے بعد متاثرہ خاتون کے شوہر محنت کش امتیاز سرکی کی لاہور سے دوبارہ ڈی این اے کرانے کے لیے سیشن جج جیکب آباد کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مدعی امتیاز سرکی کا کہنا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں، پولیس ان سے ملی ہوئی ہے، جامشورو کی ڈی این اے رپورٹ تبدیل کی گئی ہے، لاہور سے دوبارہ ڈی این اے کرائی جائے لیکن پولیس کی جانب سے تاخیری حربے اختیار کیے جا رہے ہیں، انصاف کیا جائے، دربدر کی...
    ائیرپورٹ سیکورٹی فورس(اے ایس ایف) نے گداگری اور جعلسازی میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی اور گداگری میں ملوث خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت صحت خاتون اور احسان کے نام سے ہوئی۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزمہ صحت خاتون وزٹ ویزے پر بحرین جا رہی تھی۔ ملزمہ بیرون ملک گداگری میں ملوث ہے اور اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا۔ ریکارڈ کے مطابق صحت خاتون سعودی عرب اور قطر میں گداگری میں ملوث رہی ہے۔ اس سے قبل ملزمہ کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے لاپتا ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے برآمد ہو گئی۔خاتون وکیل سائرہ کے لاپتا ہونے کا مقدمہ اس کی بہن عائشہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق خاتون وکیل سائرہ کی لاش بوری میں ڈال کر نہر میں پھینکی گئی تھی جس کی شناخت بھی مشکل سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ سائرہ کی کچھ عرصہ پہلے شادی ہوئی تھی، خاتون وکیل کے قتل کے شبے میں مقتولہ کے شوہر بلال اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ حافظ آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے لاش کی تدفین کر دی، نواب ٹاؤن پولیس اطلاع ملتے ہی...
    گزشتہ روز حافظ آباد کی نہر سے مردہ حالت میں برآمد ہونے والی خاتون وکیل کے قتل کی تفیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ اسے گھریلوناچاقی پر شوہر نے سفاکانہ طریقے سے قتل کرکے نہر میں پھینک دیا تھا۔ نواب ٹاؤن سے گزشتہ دنوں لاپتا ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے کل برآمد کی گئی تھی، پولیس کے مطابق سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی جس کی شناخت کرنا بھی مشکل تھی۔ ایڈووکیٹ سائرہ کے لاپتا ہونے کی ایف آئی آر بہن عائشہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاون میں درج کی گئی تھی۔ حافظ آباد پولیس نے ایف آئی ار درج کرکے لاش کی تدفین کر دی، مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے...
    لاہور: نواب ٹاون کے علاقے سے لاپتا ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی جس کی شناخت کرنا بھی مشکل تھی۔ ایڈووکیٹ سائرہ کے لاپتا ہونے کی ایف آئی آر بہن عائشہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاون میں درج کی گئی تھی۔ حافظ آباد پولیس نے ایف آئی ار درج کرکے لاش کی تدفین کر دی۔ لاہور پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوگئی، مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص شادی ہوئی تھی۔ Tagsپاکستان
    ہالا(نمائندہ جسارت)مٹیاری کے گردونواح میں حادثات میں معصوم بچہ اور2 خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ، اطلاع پر ورثا میں کہرام ۔ نیو سعید آباد نیشنل ہائی وے پر تیزرفتارٹرک کا چنگ چی رکشہ سے خوفناک ٹکر ہونے سے رکشہ سوار بھیل برادری کی 65 سالہ خاتون شریمتی اور5 سالہ معصوم بچہ مصری شدید زخمی ہوکر دم توڑگئے جبکہ مصری، مولو، مکیش، نندنی،بھورو سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فرسٹ ایڈ دے کرحیدرآباد اسپتال منتقل کیاگیا، جہاں ایک خاتون سمیت دو افراد دم توڑگئے جبکہ ٹرک ڈرائیور حادثہ کے بعد موقعے سے فرار ہوگیا دوسری طرف بھٹ شاہ روڈ پر موٹر سائیکل سلپ ہونے سے نوجوان فرحان تھہیم دم توڑ گیا جبکہ گزشتہ روز حادثہ میں شدید زخمی...
    لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد میں نہر سے مل گئی، مقتولہ کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق وکیل سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی، پرانی ہونے کے باعث شناخت مشکل سے ہوئی۔مقتولہ کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر تھانہ نواب ٹاؤن میں درج تھی۔حافظ آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے لاش کی تدفین کردی، تاہم نواب ٹاؤن پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوگئی ہے۔اہل خانہ کے مطابق مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، وہ چند دن پہلے کچہری گئی لیکن پھر واپس نہیں آئی۔
    خواتین کے حقوق کےلیے کام کرنے والی ایک بین الاقوامی ویب سائٹ مور ٹو ہر اسٹوری کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کالعدم بی ایل اے کی دہشت گرد کارروائیوں میں بلوچ خواتین کا استحصال کرنے کے مستند شواہد موجود ہیں ۔مور ٹو ہر اسٹوری پر شائع رپورٹ کے مطابق بلوچ دہشت گرد تنظیمیں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتی ہیں، بی ایل اے خواتین کو خودکش بمباروں کے طور پر بھرتی کرنے کےلیے جنسی درندگی کرتی ہے۔ بلوچستان: 2 اہم دہشتگرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیےبلوچستان میں 2 اہم دہشت گرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے۔ ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق بی ایل اے نے تربت کی 27 سالہ خاتون کو نفسیاتی اور...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میں خواتین اور نومولود سمیت 9افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود علی محمد شیخ گوٹھ، سپر ہائی وے خالی پلاٹ سے 30 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ،مقتولہ کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان خاتون کو قتل کے بعد مذکورہ مقام پر پھنک کر فرار ہوگئے تاحال مقتولہ کی شناخت نہ ہوسکی ۔سپرہائی وے جمالی پل ڈیوو بس اڈا کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار بائیک سوار خاتون جاں بحق اور ایک بچے سمیت 2افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ جاںبحق خاتون کی...
    سپر ہائی وے پر خونی ڈمپر نے ڈائیو بس اڈے کے قریب موٹر سائیکل سوار بہن، بھائی اور بہنوئی کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں بہن جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ۔متوفیہ کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی ۔  ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 26 سالہ عظمیٰ کے نام سے کی گئی جبکہ متوفیہ کے شوہر کو 30 سالہ نذر حسین اور بھائی کو 25 سالہ جعفر کے نام سے شناخت کیا گیا ۔ ایس ایچ او سچل انسپکٹر اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے ڈمپر سمیت فرار ہوگیا جس کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ حادثے...
    برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے شہر آشافنبورگ میں چاقو حملے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملے کے شبہے میں 28 سالہ افغان باشندے کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں ایک 41 سالہ خاتون اور ایک 2 سالہ بچہ ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور کا ممکنہ طور پر کوئی ساتھی نہیں ہے اور شہریوں کے لیے کسی خطرے کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جرمنی کے شہر مگڈیبرگ میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعے...
    اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں خاتون مسافر کو ان کا گمشدہ سامان واپس مل گیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کو  ایمریٹس چیک ان کاؤنٹر زون 01 میں صبح کےوقت ایک براؤن پرس ملا۔ پرس میں ملکی و غیر ملکی کرنسی (£205، 1,500 روپے اور سکے) پائی گئی۔ پرس میں زیورات (ایک سونے کی انگوٹھی، تین بالیاں اور ایک نتھ) بھی موجود تھے۔ اس سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 6 لاکھ روپے تھی۔ ابتدائی طور پر متعدد اعلانات کے باوجود پرس کا مالک سامنے نہ آیا۔ ایئرپورٹ سروسز اورجیریز اسٹاف نے مزید اعلانات کیے جن میں EK613 فلائٹ پر بھی اعلان شامل تھا۔ بالآخر اصل مالکہ سامنے آئیں اور ان کا سامان...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر رفاہ عام میں ایک گھر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت فاطمہ جبکہ لڑکے کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس کے مطابق فائرنگ لڑکی کے باپ اظہر نے کی، ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔دوسری جانب سرجانی نارتھ ناظم آباد میں مبینہ مقابلے میں پولیس نے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔
    راولپنڈی: تھانہ نیو ٹاون کے علاقے ڈبل روڈ پر ملازمت دلانے کے جھانسہ دیکر تین بچوں کی ماں سے دو افراد نے مبینہ زیادتی کی جبکہ ملزمان خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بناتے رہے۔ متاثرہ خاتون انصاف حاصل کرنے تھانہ نیو ٹاون پہنچی تو پولیس نے روایتی حربے استعمال کرتے ہوئے مدعیہ کے سامنے بٹھا کر صلح کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے نوٹس لینے پر ملزمان کی خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کا وڈیو بیان بھی منظر پر آگیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی رہائشی ہوں، تین بچے ہیں اور خاوند...
    محراب پور (جسارت نیوز) پلاٹ کے تکرار پر تصادم، خاتون سمیت متعدد افراد زخمی، درس تھانے کی حدود درس شہر میں پلاٹ کی ملکیت کی تکرار پر 2 گروپوں میں تصادم ہو گیا، جس میں ڈنڈے، اینٹیں چل گئیں ۔ مسمات ممتاز ڈیپر سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    علامتی فوٹو انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن غلام فاطمہ نے خود کے اور اپنے بیٹوں کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔موریطانیہ کشتی حادثے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات میں بڑی کارروائی کی اور انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن غلام فاطمہ کو گرفتار ی کے بعد تفتیش مکمل کر کے جوڈیشل کردیا گیا۔ کشتی حادثہ، مسافروں کو زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشافکشتی حادثے کے کیس میں  تارکین وطن پر انسانی... ذرائع کے مطابق غلام فاطمہ نے تفتیش کے دوران اپنے اور بیٹوں کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اپنے تین بیٹوں کے ساتھ مل کر لوگوں کو بیرون ممالک بھیجنے کا کام کرتی...
    موریطانیہ کشتی حادثہ کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے خاتون کو گرفتار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز گجرانوالہ (آئی پی ایس )ایف آئی اے نے موریطانیہ کشتی حادثہ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، خاتون ملزمہ گجرات سے گرفتارکرلی گئی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ اپنے بیٹوں کے کہنے پرلوگوں سے رقوم لینے جاتی تھی، ملزمہ نے متعدد افراد سے رقوم وصول کیں جس پر تحقیقات جاری ہیں۔ڈائریکٹرایف آئی اے گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ زون میں ٹیمیں کام کررہی ہیں، نامزد ملزمان اورسب ایجنٹس کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں گی۔یاد رہے کہ جمعرات کو کشتی حادثے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے تاہم...
    گجرانوالہ: ایف آئی اے نے موریطانیہ کشتی حادثہ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، خاتون ملزمہ گجرات سے گرفتارکرلی گئی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ اپنے بیٹوں کے کہنے پرلوگوں سے رقوم لینے جاتی تھی، ملزمہ نے متعدد افراد سے رقوم وصول کیں جس پر تحقیقات جاری ہیں۔ ڈائریکٹرایف آئی اے گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ زون میں ٹیمیں کام کررہی ہیں، نامزد ملزمان اورسب ایجنٹس کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں گی۔ یاد رہے  کہ جمعرات کو کشتی حادثے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے تاہم 36 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: اسپین کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں...
    ویب ڈیسک: ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثہ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، خاتون ملزمہ گجرات سے گرفتارکرلی گئی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ اپنے بیٹوں کے کہنے پرلوگوں سے رقوم لینے جاتی تھی، ملزمہ نے متعدد افراد سے رقوم وصول کیں جس پر تحقیقات جاری ہیں۔ ڈائریکٹرایف آئی اے گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ زون میں ٹیمیں کام کررہی ہیں، نامزد ملزمان اورسب ایجنٹس کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں گی۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول یاد رہے  کہ جمعرات کو مراکش کشتی حادثے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے تاہم 36 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ کشتی حادثے میں...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ضلع بدین کے شہر گولارچی کے گوٹھ چک نمبر 14 اور لطیف آباد حیدرآباد کی رہائشی مسمات لال خاتون نے با اثراد افراد کی جانب سے دھمکیاں ملنے اور اپنے تحفظ کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے بچوں سمیت احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد اپنے بچوں کے تحفظ کے لیے 26 دسمبر کو حیدرآباد میں منظور علی چانڈیو نامی شخص سے دوسری شادی کی، جس کے بعد علاقے کا بااثر شخص رضا محمد اور اس کے ساتھی ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے ر ہے ہیں جس کی وجہ سے ہم عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
    بنگلورو (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک 24 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے چچا اور چچی کی جانب سے نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیے جانے کے بعد بنگلورو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو اس کے چچا نے ہوٹل کے کمرے میں ملنے پر مجبور کیا اور دھمکی دی کہ اگر وہ نہ آئی تو وہ اس کی نجی تصاویر اور ویڈیوز اس کے والدین کے ساتھ شیئر کر دے گا۔وائٹ فیلڈ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس شیواکمار گنار کے مطابق خاتون پہلے تو ہوٹل جانے سے ہچکچا رہی تھی لیکن چچا کی دھمکی کے باعث مجبور...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر ) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے آن لائن پٹیشن پر ڈیڑھ ملین افراد نے دستخط کردیے ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اس وقت اپنے وکیل کلائیو اسمتھ اور ماریہ کاری کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی میں امریکی حکام سے حتمی ملاقاتوں میں مصروف ہیں، ان ملاقاتوں کا مقصد امریکی صدر جو بائیڈن کے دفتر میں سزا کے خاتمے کیلیے جمع کرائی گئی درخواست (Clemency Petition) کی منظوری حاصل کرنا ہے۔ گزشتہ شب سینیٹر طلحہ محمود بھیپاکستان سے امریکٓ پہنچ گئے ہیں جو آج امریکی سینیٹرز اور دیگر حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں موجود ہوں گے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ قوم دل کی گہرائیوں سے دعا کرے...
    حیدرآباد/مٹیاری(اسٹاف رپورٹر +نمائندہ جسارت)نوری آباد اور مٹیاری میں ٹریفک حادثات میں باپ بیٹا اور پولیس افسر جاںبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا،سی آئی اے پولیس نے خاتون سمیت منشیات فروش گروہ کے 3کارندوںکو دھرلیا، ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نوری آباد پاور سیمنٹ فیکٹری کے قریب تیز رفتار ڈبل کیبن کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ٹنڈوالہیار کے گوٹھ شاہ ہوتی کا ر ہائشی پولیس انسپکٹر محبوب علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور نہرو کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک اپنی تحویل میں لے لیا۔ ادھر مٹیاری کے قریب پلیجانی موری کے مقام...
    عمرکوٹ: کار اور مزدہ میں خوفناک تصادم کے نیتجے میں خاتون اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ ساماروشاہراہ سونپور اسٹاپ کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور مزدہ میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں کار سوار خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو عمر کوٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ملہی برادری سے ہے اور عمر کوٹ کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔
    کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا کی شہری خاتون کی جانب سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچی تھیں۔ جہاں ئیرپورٹ سکیورٹی فورس کے انسداد منشیات ونگ نے ملزمہ سے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کئے اور خاتون کو گرفتار کرلیا۔خاتون ملزمہ کی نے لاہور میں منشیات وصول کرنے والے نائیجیرین ساتھی کی نشاندہی کی، جس کے بعد نائیجیرین باشندے کو بھی لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں حاملہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں انصاف نہ ہونے پر شوہر کا احتجاج ،ڈی این اے ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا مطالبہ۔جیکب آباد میں حاملہ خاتون شاہدہ سرکی سے اجتماعی زیادتی سے زیادتی کے کیس میں انصاف نہ ہونے پر متاثر ہ خاتون کے شوہر محنت کش امتیاز سرکی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈی این اے رپورٹ میں ہیرا پھیری کی گئی ہے ،پہلے ہی شبہ ظاہر کیا تھا ،ایس ایس پی کو اس سلسلے میں تحریری درخواست کرکے کیس کی تفتیش پر تحفظات ظاہر کئے تھے اور تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی گزارش کی تھی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی زیادتی کے بعد میری بیوی کا حمل بھی ضائع ہو...
    روم(نیوزڈیسک)اٹلی کے قریب غیرقانونی تارکینِ وطن کی کشتی میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، کشتی میں سوار آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون نے صحت مند بچے کو جنم دیا۔اسپین کے ایک جزیرے کینرے میں ایک غیر قانونی تارک وطن خاتون نے کشتی پر ہی ایک بچے کو جنم دیا، یہ کشتی اسپین کی طرف جا رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق کشتی میں67 افراد کو لیبیا سے غیرقانونی طور پر اٹلی لے جایا جا رہا تھا، جن میں 14 عورتیں، چار بچے اور پیدا ہونے والا نوزائیدہ بچہ بھی شامل تھا۔رپورٹ کے مطابق تیز ہواں کے باعث کشتی اپنا توازن کھو بیٹھی تھی جس کے باعث کشتی پر سوار افراد کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا، اسی دوران کشتی میں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے چوہنگ میں 25 سالہ خاتون کو ریپ کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔نجی چینل کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا، مقتولہ کی شناخت 25 سالہ ثانیہ کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کی شناخت افضل مسیح کے نام سے ہوئی، ملزم نے خاتون سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔گرفتار ملزم نے پولیس حکام کو بتایا کہ مقتولہ سے اس کی دوستی تھی، ملنے کے لیے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کوٹری ٹیلی گراف کالونی کی رہائشی مسمات نظیراں زوجہ محمد ایوب خاصخیلی نے زمین پر قبضے کے خلاف اہل خانہ کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میری 24 ایکڑ کھاتے کی زمین پر علاقے کے بااثر افراد نے قبضہ کر لیا، احتجاج کرنے پر بااثر افراد میرے خلاف جھوٹا کیس درج کرا کر مجھے ہراساں کر رہے ہیں، جبکہ مذکورہ زمین میں نے اپنے چچا غلام نبی سے سال 2011ء میں خریدی تھی ، با اثر افراد مجھے زمین پر جانے بھی نہیں دیتے اور زمین پر لگی فصل بھی کاٹ کر لے جاتے ہیں، مذکورہ زمین کے حوالے سے ایڈیشنل سیشن جج...
۱