پنجاب پولیس کی خاتون افسرنے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
پنجاب پولیس کی خاتون افسرنے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس (آئی اے ڈبلیو پی) نے ایس پی عائشہ بٹ کو ایکسی لینس اِن پرفارمنس ایوارڈ 2025 کے لیےمنتخب کرلیا۔ترجمان کے مطابق ستمبر میں گلاسگو اسکاٹ لینڈ میں ہونےوالی 62 ویں سالانہ کانفرنس میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا، عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک افسر گوجرانوالہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے کسی ایک خاتون پولیس افسر کوغیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے، عائشہ بٹ کو پولیسنگ کے شعبے میں شاندار کارکردگی اور خدمات کےاعتراف میں منتخب کیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عائشہ بٹ کو محکمے کا نام روشن کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا ان کی کامیابی تمام پولیس بالخصوص خواتین افسران کے لیے باعث فخر ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس
پڑھیں:
پنجاب پولیس کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، 4 مشتبہ افراد گرفتار
— فائل فوٹوپنجاب پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز میں 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
بہاولپور میں نادرن بائی پاس پر مبینہ پولیس مقابلے میں 4 زیرِ حراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 402 کومبنگ آپریشنز میں 9 مشکوک افراد حراست میں لیے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث 116 اشتہاری، 69 عدالتی مفرور جبکہ 43 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔