پنجاب پولیس کی عائشہ بٹ ایکسی لینس اِن پرفارمنس ایوارڈ 2025ء کیلئے منتخب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
پنجاب پولیس کی خاتون افسر ایس پی عائشہ بٹ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس پی عائشہ بٹ ایکسی لینس اِن پرفارمنس ایوارڈ 2025ء کے لیے منتخب ہو گئی ہیں، ایس پی عائشہ بٹ کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی جانب سے منتخب کیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس پی عائشہ بٹ کو ستمبر میں گلاسگو اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی 62 ویں سالانہ کانفرنس میں ایوارڈ دیا جائے گا، عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک افسر گوجرانوالا کےطور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
عائشہ بٹ کو پولیسنگ کے شعبے میں شاندار کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں منتخب کیا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے کسی ایک خاتون پولیس افسر کو غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔
شبانہ جیلانی نے خوبرو اداکارہ حرا مانی کے ساتھ مقامی سیلون کی ویڈیو شیئر کردی۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ایس پی عائشہ بٹ کو محکمے کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ عائشہ بٹ کی کامیابی تمام پولیس بالخصوص خواتین افسران کے لیے باعثِ فخر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس پی عائشہ بٹ پنجاب پولیس عائشہ بٹ کو
پڑھیں:
مری جانے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سےاہم ہدایات جاری
مری جانے کے خواہش مند سیاحوں کیلئے ٹریفک پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مری میں مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عید الفطر کے دوران ٹریفک پولیس کے 200 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی مری میں تمام ترٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو مری میں داخلہ کی اجازت نہیں ہے۔
سی ٹی او مری نے کہا کہ دو طرفہ ٹریفک اور تنگ سڑک ہونے کے باوجود مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، تمام شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاح اپنے سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنانے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں، مری میں آنے والے سیاح پارکنگ صرف ٹریفک پولیس کی مختص جگہوں پرہی کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاح ڈبل لائن بنانے و غلط پارکنگ سے گریز کریں، مری نو پارکنگ کے خاتمے کے لئے آفیسر مسلسل پٹرولنگ کر رہے ہیں۔