مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی رمضان میں کارکنوں کو اذیت دینا ہے، حکومت کےاوچھے ہتھکنڈوں کے باعث عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔

بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پشاور میں سحری و افطاری میں گیس فراہم کی جا رہی ہے: وقاص شنواری

---فائل فوٹو 

جنرل منیجر سوئی گیس پشاور وقاص شنواری نے کہا ہے کہ پشاور میں سحری و افطاری میں صارفین کو گیس فراہم کی جا رہی ہے، گیس پریشر سے متعلق کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران  وقاص شنواری نے کہا کہ سحری کے وقت 100 جبکہ افطار کے وقت 110 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی۔

کے الیکٹرک اور سوئی گیس کمپنی لوڈشیڈنگ سے گریز کریں، کمشنر کراچی

کراچیکمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کے الیکٹرک اور...

جی ایم سوئی گیس کے مطابق پشاور کے علاقوں گلبہار، گنج، کاکشال، ہزارخوانی، ورسک روڈ، کینٹ اور دیگر علاقوں کا سروے مکمل کر لیا ہے، تمام علاقوں میں گیس پریشر کا معائنہ کیا گیا، آخری صارف تک گیس کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

وقاص شنواری نے یہ بھی کہا ہے کہ صارفین شکایت کی صورت میں 1199 پر رابطہ کریں، جس پر فوری کارروائی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • ’’عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحر و افطار میں کچھ نہیں دیا جا رہا‘‘
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحر و افطار میں کچھ نہیں دیا جا رہا،بیرسٹر سیف
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی بغیر کچھ کھائے پیے سحری کرتے ہیں؟ بیرسٹر سیف نے کیا بتایا
  • عمران خان کی آج بشریٰ بی بی سے ملاقات متوقع
  • سوئی سدرن گیس کمپنی سحری و افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنائے، منعم ظفر خان
  • عمران خان کو کانوں کی بیماری، ڈاکٹروں کا جیل میں معائنہ
  • عمران خان کی چار پانچ ماہ سے دوستوں سے ملاقات نہیں ہوسکی: فیصل چوہدری
  • پشاور میں سحری و افطاری میں گیس فراہم کی جا رہی ہے: وقاص شنواری
  • عمران خان سے ملاقاتوں کی بندش پر سخت تشویش ہے: شیخ وقاص اکرم