مسافر کوچ کی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر؛ حاملہ خاتون جاں بحق، 8 سالہ بیٹی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی:
بلدیہ لکی چڑھائی کے قریب موٹر سائیکل سوار فیملی کو مسافر کوچ نے ٹکر ماردی ، جس میں حاملہ خاتون جاں بحق اور اس کی 8 سالہ بیٹی زخمی ہوگئی جب کہ متوفیہ کا شوہر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
ریسکیو ادارے کے مطابق بلدیہ لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ مدرسے کے قریب مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر ماردی ۔حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ماں اور بیٹی زخمی ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں شدید زخمی ہونے والی ماں دوران علاج اسپتال میں جاں بحق ہوگئی۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ عائشہ زوجہ فقیر محمد اور زخمی ہونے والی بیٹی کی8 سالہ مریم دختر فقیر محمد سے ہوئی۔حادثے میں موٹر سائیکل سوار اور متوفیہ کا شوہر فقیر محمد محفوظ رہا ۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد خاتون کی لاش کو تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کے دیور فاروق نے میڈیا کو بتایا کہ میرا بھائی فقیر محمد اپنی موٹر سائیکل پر فیملی کے ہمراہ سسرال واقعہ لکی چڑھائی بلدیہ ٹاؤن سے گھر گلشن مزدور آرہا تھا کہ جامعہ فاروقیہ بلدیہ کے قریب مسافر کوچ نے اس کی موٹر سائیکل کوٹکر ماردی۔
انہوں نے بتایا کہ بھابی حاملہ تھیں۔بھائی مزدوری کا کام کرتا ہے اور اس کے 2 بچے ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ وہ ہیوی ٹریفک کو لگادم دے اور ٹریفک حادثات کو روکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل مسافر کوچ ہونے والی
پڑھیں:
لیبیا میں ایک اور کشتی الٹ گئی، پاکستانیوں سمیت 65 مسافر سوار تھے
لیبیا میں 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی جس میں پاکستانی شہری بھی سوار تھے۔
ترجمانِ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق کشتی لیبیا کے شہر زاوِیہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ہے۔
ترجمان دفترِخارجہ نے بتایا ہے کہ حادثے کے حوالے سے وزارتِ خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ متحرک کر دیا گیا، حادثے میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
دفترِ خارجہ نے لیبیا کشتی حادثے پر معلومات اور مدد کے لیے رابطہ نمبرز بھی جاری کر دیے ہیں۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق:پاکستانی سفارت خانہ طرابلس سے 03052185882 پر واٹس ایپ کیا جا سکتا ہے۔
پاکستانی سفارتخانہ طرابلس میں 218913870577+ موبائل فون پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
پاکستانی سفارتخانہ طرابلس میں 218916425435+ پر واٹس ایپ کیا جا سکتا ہے۔
کرائسز مینجمنٹ یونٹ، وزارتِ خارجہ اسلام آباد پر بھی فون نمبر 0519207887 کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔