2025-02-11@13:09:35 GMT
تلاش کی گنتی: 17
«مسافر کوچ»:
سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کے متبادل کھلاڑی کے طور پر کوچ فیلڈنگ کیلئے میدان پر اُتر آئے۔ لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ تاہم اس میچ میں فیلڈنگ کوچ وانڈیل گواوو کو کچھ وقت کیلئے میدان پر فیلڈنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس نے دنیا کو چونکا دیا۔ جنوبی افریقا کے فیلڈنگ کوچ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے 37ویں اوور میں میدان میں دیکھا گیا، جب کیمروں نے انکو فیلڈنگ کرتے دیکھا تو شائقین حیران رہ گئے۔ ہینرچ کلاسن اور کیشو مہاراج سمیت متعدد سرکردہ کھلاڑی کیویز کیخلاف میچ میں پلئینگ الیون کا...
کراچی: بلدیہ لکی چڑھائی کے قریب موٹر سائیکل سوار فیملی کو مسافر کوچ نے ٹکر ماردی ، جس میں حاملہ خاتون جاں بحق اور اس کی 8 سالہ بیٹی زخمی ہوگئی جب کہ متوفیہ کا شوہر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ریسکیو ادارے کے مطابق بلدیہ لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ مدرسے کے قریب مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر ماردی ۔حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ماں اور بیٹی زخمی ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں شدید زخمی ہونے والی ماں دوران علاج اسپتال میں جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ عائشہ زوجہ فقیر محمد اور زخمی ہونے والی بیٹی کی8 سالہ...
کوئٹہ(مانیٹر نگ ڈ یسک ) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے مسافر کوچ سروس معطل کر دی گئی۔کوچ مالکان نے اپنی کوچز ائر پورٹ پر کھڑی کر دیں۔اس حوالے سے کوچ مالکان کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر بھتا خوری اور بے امنی کے باعث کوچ سروس معطل کی ہے، شیرانی میں کوچ کو جلا گیا، حکومت معاوضہ ادا کرے اور مطالبات تسلیم کرے۔
کوئٹہ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا جانے والی مسافر کوچ سروس معطل کر دی گئی ہے۔ رہورٹ کے مطابق کوچ مالکان نے اپنی بسوں کو کوچز ایئرپورٹ پر کھڑا کر دیا ہے۔ اس حوالے سے مالکان کا کہنا ہے کہ شیرانی کے علاقے میں ایک کوچ کو جلایا گیا ، قومی شاہراہوں پر بھتہ خوری اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انہیں معاوضہ فراہم کرے اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔
سیہون میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 3 افرادجاں بحق اور4زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے روڈ پر تیزرفتاری کے دوران اوورٹیک کرتے ہوئے پیش آیا، کار حیدر آباد سے سیہون اور کوچ پشاور سے کراچی کی طرف جارہی تھی۔حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات ہوئی جہاں اتفاق ہوا کہ دونوں ملکوں کے بورڈز کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دیں گے۔ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی بھرپور تعاون کرے گا۔ ملاقات میں محسن نقوی نےامریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔ چیئرمین پی سی بی نے یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر کو چیمپئنز...
محراب پور: قومی شاہراہ ٹالپور اسٹاپ پر حادثے کی شکار مسافر کوچ اُلٹی پڑی ہے
پڈعیدن / محراب پور (نمائندہ جسارت) ٹریفک حادثہ ،کوچ ڈرائیور جاں بحق، 20 مسافر زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر کوٹری کبیر کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے اُلٹ گئی،جس کے نتیجے میں کوچ ڈرائیورشہید اللہ ولد تاج محمد جاں بحق ہوگیا جبکہ خواتین بچوں سمیت20سے زائد مسافر زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد قومی شاہراہ بلاک ہو گئی، شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو عملہ پولیس اور مقامی افراد نے پہنچ کر زخمیوں کو کوچ سے باہر نکالا اور اسپتال پہنچایا، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں عبید ولد عبدالباری...
ایم نائن موٹر وے نوری آباد پاور سیمنٹ فیکٹری کے قریب مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مسافر کوچ پشاور سے کراچی آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔ کوچ اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں ایک مسافر جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ مسافر کوچ کی جانب سے اوور ٹیک کرنے کے دوران پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق 60 سالہ مشتاق حسین شاہ پشاور کے رہائشی تھے۔ زخمیوں میں صادق خان ، ارم بی بی، علی رضا، گل ولی، خان محمد، عرفان علی، بلقیس، تاج بی بی، ثمینہ بی بی ، سید عبدالرحیم سمیت دیگر شامل ہیں۔ نوری آباد پولیس نے...
بھارت(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک اسپورٹس ویمن کو دو سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس میں 60 زائد افراد ملوث ہیں جن میں کوچز بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کہ پٹھانم تھٹہ میں ایک لڑکی کے ساتھ دو سال کے دوران بار بار زیادتی کے الزام میں چار ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کیس میں 60 سے زائد افراد کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔دو ماہ قبل 18 برس کی ہونے والی اس متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ اسے 16 سال کی عمر سے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،یہ معاملہ اُس وقت...
کراچی(نیوز ڈیسک) انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری چوک کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اب تک 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈی سی نے بتایا کہ انڈس ہائی وے پر تیز رفتارٹرالر مسافرکوچ اوردیگرگاڑیوں سے ٹکراگیا۔ حادثہ ٹرالر کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ مزیدپڑھیں:کینیڈین گلوکارجسٹن بیبرکا مشہور گانا ’بے بی‘ کا قوالی ورژن وائرل، نوجوان حیران رہ گئے