MIRPUR MATHELO:

ایم فائیو موٹروے پر میرپور ماتھیلو کے قریب قاضی واہ نہر کے مقام پر ایک مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوچ کے ڈرائیور کو مبینہ طور پر نیند آ گئی، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

ذرائع کے مطابق مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ راستے میں میرپور ماتھیلو کے قریب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ، وندر آدم کھنڈ کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

 جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سجاد حسین، محمد آصف اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو پنجاب کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

 زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں ڈمپر حادثے کے بعد ہنگامہ آرائی مشتعل افراد کا ردعمل شدت اختیار کرگیا

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا جس کے بعد علاقہ مکینوں کا شدید ردعمل سامنے آیا اور مشتعل افراد نے نو گاڑیوں کو آگ لگا دی جن میں پانچ ڈمپر اور چار واٹر ٹینکر شامل تھے حادثے کے عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر ڈرائیور محض سترہ سے اٹھارہ سال کا نوجوان تھا جو سڑک پر ریس لگاتا ہوا آ رہا تھا لوگوں نے جب اسے روکا تو اس نے فرار کی کوشش میں ڈمپر موٹرسائیکلوں پر چڑھا دیا جس سے دو موٹرسائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا صرف ایک شخص زخمی ہوا واقعے کے بعد مشتعل افراد نے پاور ہاؤس چورنگی پر پانچ ڈمپر جبکہ فور کے چورنگی اور سرجانی بابا موڑ پر چار واٹر ٹینکر کو نذر آتش کر دیا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام گاڑیوں پر لگی آگ پر قابو پالیا اور حالات کو معمول پر لایا  پولیس ترجمان کے مطابق کراچی کے تمام اسپتالوں سے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ ان کی گیارہ گاڑیاں نذر آتش کی گئیں اور اگر کوئی زخمی ہوا ہے تو اسے سامنے لایا جائے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گاڑیوں کو آگ لگانے والوں کو گرفتار کیا جائے اور تحفظ فراہم کیا جائے ادھر ڈمپر ڈرائیوروں نے واقعے کے خلاف سپر ہائی وے پر احتجاج کیا اور آلاصف اسکوائر کے قریب سڑک پر کچرا پھینک کر راستہ بند کر دیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس نے رات گئے کریک ڈاؤن کیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی اور ویڈیوز کے ذریعے کی جا رہی ہے پاور ہاؤس کی جانب کی تمام سڑکیں کھلی ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو سو چھپن ہو چکی ہے جبکہ ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد اڑھتر تک جا پہنچی ہے گزشتہ روز بھی کورنگی کے علاقے میں ایک ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا تھا

متعلقہ مضامین

  • سرگودھا: موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق
  • 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر ،تین افراد جاں بحق
  • مظفر گڑھ میں ایک اور زائرین کی کوسٹر کو حادثہ، 15 افراد شدید زخمی
  • بھارت اور نیپال میں شدید بارشوں سے 100 افراد ہلاک‘درجنوں زخمی
  • کراچی، مشتعل شہریوں نے ایک اور واٹر ٹینکر کو آگ لگادی
  • کراچی، سخی حسن کے قریب واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی گئی
  • سندھ اور پنجاب میں ٹریفک حادثات نے 13 افراد کی جان لے لی
  • کراچی میں ڈمپر حادثے کے بعد ہنگامہ آرائی مشتعل افراد کا ردعمل شدت اختیار کرگیا
  • میرپور ماتھیلو، موٹروے پر مسافر کوچ الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی