میران شاہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد، پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔ اسلام ٹائمز۔ کرک میں کنٹینر مسافر کوچ پر گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ المناک حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرک انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ کرک انڈس ہائی وے دربار ہوٹک کے قریب پرانا ایس این جی پی ایل کے ساتھ پیش آیا، جہاں کنٹینر مسافروں سے بھری کوچ پر گر گیا۔ میران شاہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد، پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔

امدادی ٹیموں نے کنٹینر کے نیچے دبے ہوئے مسافروں کو نکال کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 6 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 16 مسافر کوچ میں سوار تھے، جس میں سے 10 موقع پر جاں بحق ہو گئے، جن میں بچے اور خاتون بھی شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ المناک حادثے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مسافر کوچ

پڑھیں:

حکومت کی عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونے کا خدشہ

 

سافٹ ڈرنکس، میٹھے مشروبات، جوسز، کاربونیٹڈ سوڈا واٹر، اضافی فلیور یا نان شوگر سویٹس مہنگے ہوسکتے ہیں، ان اشیا پر ٹیکس ڈیوٹی 20 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کی تجویز ہے

گزشتہ مالی سال دفاعی اخراجات ایک ہزار 858ارب 80کروڑ روپے رہے ، نئے مالی سال میں7.49فیصد اضافے کے تخمینہ کے ساتھ دفاعی بجٹ میں 263ارب 20کروڑ روپے اضافہ ہوگا

مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لیے کھانے پینے کی متعدد اشیا مہنگی ہونے کا خدشہ ہے ۔ذرائع کے مطابق سافٹ ڈرنکس، میٹھے مشروبات، جوسز، کاربونیٹڈ سوڈا واٹر، اضافی فلیور یا نان شوگر سویٹس مہنگے ہوسکتے ہیں۔ ان اشیا پر ٹیکس ڈیوٹی 20 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔جوس یا پلپ سے تیار ہونے والے کاربونیٹڈ واٹر، سیرپ، اسکواشز وغیرہ شامل ہیں۔ دودھ سے بنی صنعتی مصنوعات پر بھی 20 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز ہے ۔ساسیجز، خشک، نمکین یا اسموکڈمیٹ سمیت گوشت کی اشیا مہنگی ہونے کا خدشہ ہے ۔چیونگم، کینڈی، چاکلیٹ، کیریملز، پیسٹری اور بسکٹس سمیت بیکری آئٹمز، کارن فلیکس، سیریلز کی مختلف اشیا پر ٹیکس کی شرح میں 50 فیصد اضافہ کا خدشہ ہے جبکہ آئس کریمز، فلیورڈ یا سویٹ یوگرٹ، فروزن ڈیزرٹ، اینیمل یا ویجیٹیبل فیٹ سے بنی تمام دیگر اشیا پر بھی ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے ۔اگلے 3 سال میں ان اشیا پر ٹیکس کی شرح میں بتدریج 50 فیصد اضافے کا امکان ہے ۔آئندہ مالی سال دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا تخمینہ ہے ، دفاعی اخراجات کا تخمینہ 2ہزار281 ارب روپے ہے ۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے نئے مالی سال دفاعی بجٹ میں 7.49 فیصد اضافے کا تخمینہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ 14.16 فیصد زیادہ مختص کیا گیا۔حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دفاعی بجٹ 2ہزار 122ارب روپے مختص کیا۔ گزشتہ مالی سال 2023-24 میں دفاعی اخراجات ایک ہزار 858 ارب 80کروڑ روپے رہے تھے ۔گزشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ میں 263 ارب 20کروڑ روپے اضافہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کی عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونے کا خدشہ
  • ہری پور: ہزارہ موٹروے پر مسافر بس کے ڈرائیور کو نیند آگئی
  • کرک: کنٹینر اور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم،10افراد جاں بحق ،8زخمی
  • پوٹن‘ بائیڈن اور زیلنسکی جنگ میں ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں.صدرٹرمپ
  • کنٹینر مسافر کوچ پر گر گیا، 10 افراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
  • کراچی میں کنٹینر مسافر کوچ پر گر پڑا، 10 افراد جاں بحق 
  • ٹرالر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق
  • ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم حملہ، 7 افراد زخمی
  • کراچی: تیز رفتار فارچیونر شہریوں پر چڑھ دوڑی، ایک شخص جاں بحق، گاڑی نذرِ آتش