کراچی:

بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر اور سلیکٹرز کے درمیان شریاس آئر اور چیمپیئنز ٹرافی کیلیے دوسرے وکٹ کیپر کے معاملے پر تلخ کلامی کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ایونٹ سے قبل یہ خبریں بھارتی کیمپ کے لیے اچھی نہیں، اجیت اگرکار کی سربراہی میں قائم بھارتی سلیکشن پینل اور ہیڈ کوچ کی سوچ میں مطابقت نہیں پائی جاتی۔

مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم کے ناز نخرے ختم، ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی آمد

رپورٹ کے مطابق شریاس آئر کو برقرار رکھے جانے اور وکٹ کیپنگ کے آپشنز پر ان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ لوکیش راہول نے انگلینڈ سے ہوم سیریز کے تینوں ون ڈے میچز کھیلے ہیں اور گمبھیر پہلے ہی راہول کو اولین چوائس وکٹ کیپر قرار دے کر رشبھ پنت کی جگہ خطرے میں ڈال چکے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور سلیکٹرز میں تلخ کلامی کا انکشاف

دوسری جانب، چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہے۔ بلیو شرٹس ایونٹ کے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔

ایونٹ کی میزبان ٹیم پاکستان 23 فروری بروز اتوار دبئی اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف گروپ میچ کھیلے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہیڈ کوچ

پڑھیں:

بھارتی ٹیم کے پاس چیمپیئنز ٹرافی میں کون سی نئی تاریخ رقم کرنے کا موقع؟

کراچی:

بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں مزید فتوحات سمیٹ کر نئی تاریخ رقم کر سکتی ہے، وہ ایونٹ میں 20 کامیابیاں پانے والی پہلی ٹیم بھی بن سکتی ہے۔

روہت شرما الیون آئی سی سی ایونٹ میں اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔

بھارت سردست ایونٹ کے 29 میں سے 18 میچز جیت کر نمایاں ترین ہے، 8 میچز میں انھیں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے ہیں۔

انگلینڈ 25 میں سے 14 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پاکستان 23 میں سے 11 میچز جیت کر آٹھویں نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں؛ شکستوں کے باعث بھارتی کرکٹرز سے بیویوں، گرل فرینڈز کا ساتھ بھی چھن گیا

دوسری جانب، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی پہنچ گئی۔

آسٹریلیا کے ناکام ٹور کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی کئی سہولیات ختم کر دی تھیں اور اس بار بھارتی ٹیم کو ذاتی اسٹاف کے بغیر خلیجی ملک کا سفر کرنا پڑا ہے۔

شائقین کی بڑی تعداد اپنے ہیروز کا استقبال کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھی۔

مزید پڑھیں؛ کے ایل راہول ٹیم بس میں ہوٹل کیوں نہ گئے، اختلافات؟

بھارتی بورڈ کی جانب سے غیرملکی ٹورز پر عائد پابندیوں کی وجہ سے پلیئرز کو اپنے ذاتی اسٹاف کو ساتھ لانے کا موقع نہیں مل سکا، جس کی وجہ سے ان کے خانسامے اور ہیر ڈریسرز بھی ساتھ نہیں آسکے۔

ایک پرستار نے فقرہ کسا کہ اس بار بھارتی اسٹارز ہیئر اسٹائل کے بجائے کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھیں گے، دبئی آمد کے بعد کھلاڑی ایک ساتھ ٹیم بس پر ہوٹل کے لیے روانہ ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر مایوسی ہوئی، ’مس یو انڈیا‘ کے نعرے
  • چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کے کھلاڑی کی عمرہ ادائیگی
  • نیشنل اسٹیڈیم میں بھارتی پرچم غائب کیوں، پی سی بی نے وضاحت کردی
  • چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی دھڑادھڑ فروخت، قیمتیں آسمان پر
  • پی سی بی بازی لے گیا، بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرٹس پر پاکستان کا نام موجود
  • چیمپئینز ٹرافی؛ تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے گئے
  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم اختلافات کاشکار، سلیکشن کمیٹی میں تلخ کلامی
  • چیمپیئنز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم کے ناز نخرے ختم، ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی آمد
  • بھارتی ٹیم کے پاس چیمپیئنز ٹرافی میں کون سی نئی تاریخ رقم کرنے کا موقع؟