2025-01-22@14:00:04 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«ہیڈ کوچ»:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کپتان کا عہدہ سونپے جانے کا امکان ہے۔ شکیل کو کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گلیڈی ایٹرز 2025 کے سیزن کے لیے اپنے اسکواڈ کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق گلیڈی ایٹرز نے ہیڈ کوچ معین خان کے ساتھ متحرک کمبی نیشن کے لیے 29 سالہ سعود شکیل کو کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز گلیڈی ایٹرز نے بھی تصدیق کی تھی کہ ان کے موجودہ ہیڈ کوچ شین واٹسن پی ایس ایل 10 کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ فرنچائز نے وضاحت...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی جانب سے سرفراز خان پر خبریں لیک کرنے کا الزام عائد کرنے پر ہربھجن سنگھ کے بعد پاکستانی بلے باز باسط علی نے بھی ہیڈ کوچ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک خبر رساں ادارے کے مطابق سابق ٹیسٹ کھلاڑی باسط علی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو مشورہ دیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تمام مسائل کو نمٹا لیں۔ ایسی رپورٹس بھارتی کرکٹ کو نقصان پہنچائیں گی۔ باسط علی کا کہنا تھا کہ سرفراز خان کو ڈریسنگ روم کی باتیں لیک ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا اور ریویو میٹنگ کی گفتگو بھی باہر آگئی۔ یہ بھارتی ٹیم کے لیے اچھا نہیں ہے، یہ ٹیم کی یکجہتی...
لندن:پاکستان کرکٹ کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ناردرن سپر چارجرز کا نیا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، وہ ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ کے طور پر بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ مکی آرتھر کی تعیناتی کے بعد ان کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے ناردرن سپر چارجرز کی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔ مکی آرتھر مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو فلنٹوف اور خواتین کی ٹیم کی ہیڈ کوچ لیزا کائٹلے کے ساتھ مل کر ٹیم کی حکمت عملی اور تربیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈربی شائر کی ٹیم نے 2024 کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کافی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا...
پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو کرکٹ کی دنیا میں ایک نئی اہم ذمے داری سونپی گئی ہے۔ انہیں ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ کے ساتھ ساتھ ناردرن سپر چارجرز کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2024 کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر نے ڈویژن ٹو میں14 میں سے صرف ایک میچ جیتا اور ٹیبل پر آخری پوزیشن حاصل کی تھی۔ ٹیم ٹی20 بلاسٹ یا میٹرو بینک ون ڈے کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھی نہیں پہنچ سکی تھی۔ اب مکی آرتھر کو ناردرن سپر چارجرز کی ذمے داریاں سونپی گئیں ہیں۔ وہ مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو فلنٹوف اور خواتین کی ٹیم کی ہیڈ کوچ لیزا کائٹلے کے...
پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ کے ساتھ ناردرن سپر چارجرز کے ڈائریکٹر کی نئی ذمہ داری سنبھال لی۔ 2024 کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر نے ڈویژن ٹو میں 14 میں سے ایک میچ جیت کر ٹیبل پرسب سے آخری پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس کے علاوہ ان کی ٹیم ٹی 20 بلاسٹ یا میٹرو بینک ون ڈے کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھی نہیں پہنچ پائی تھی۔ تاہم، مکی آرتھر کے تجربے کو دیکھتے ہوئے ان کو ناردرن سپر چارجرز کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں جہاں وہ مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو فلنٹوف اور خواتین کی ہیڈ کوچ لیزا کائٹلے کے ساتھ کام کریں...
انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر ڈیرن گف لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کیلئے انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ با ؤلر ڈیرن گف کی بطورر ہیڈ کوچ خدمات حاصل کر لی ہیں، ڈیرن گف ایک بار پھر اپنے اس رول کو ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، اُنھوں نے اس سے قبل بھی گلوبل سپر لیگ 2024 کے پہلے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے لیے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کیا تھا ، گلوبل سپر لیگ کے دوران لاہور قلندرز کی ٹیم نے ان کی نگرانی میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن ہی میں فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ 54 سالہ ڈیرن گف نے...