چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کیخلاف میچ کتنا اہم، بھارتی ہیڈ کوچ اور کپتان کیا کہتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو ہونے والے میچ سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے چیمپیئنز ٹرافی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کو زیادہ اہم قرار نہیں دیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دبئی میں بھارتی ٹیم کا مشن چیمپیئنز ٹرافی جیتنا ہے، صرف ایک میچ جیتنا مشن نہیں۔
گوتم گمبھیر نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی میں یہ سوچ کر نہیں جا رہے کہ 23 فروری کو سب سے اہم میچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے لیے پانچوں میچز بہت اہم ہیں۔
بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان اور بھارت کھیلتے ہیں تو جذبات بہت زیادہ ہو جاتے ہیں، جذبات اپنی جگہ لیکن مقابلہ ہمیشہ وہیں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے مقابلے میں چیمپیئنز ٹرافی مختلف چیلنج ہے، جس میں ہر میچ ہی اہم ہوتا ہے۔
گوتم گمبھیر نے مزید کہا کہ کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی ڈریسنگ روم اور بھارتی کرکٹ کی ویلیو میں اضافہ کریں گے اور دونوں کا چیمپیئنز ٹرافی میں بڑا کردار ہوگا۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے چیمپئنزٹرافی میں پاکستان بھارت میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 2 سے 3 سال کے دوران پاک بھارت میچز پر بہت بات کی، اس میچ سے متعلق ہم کوئی خاص ذکرنہیں کریں گے، ہمیں صرف اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنا ہے۔
مزیدپڑھیں:فہیم اشرف اور خوشدل شاہ ٹیم میں کیسے آگئے، سمجھ سے باہر ہے، وسیم اکرم
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی گوتم گمبھیر نے بھارتی کرکٹ ٹرافی میں نے کہا کہ ہیڈ کوچ
پڑھیں:
چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟
بھارت کی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
روہت شرما کی قیادت میں فاتح بھارتی ٹیم اس اہم بین الاقوامی آئی سی سی ایونٹ میں ٹرافی کے ساتھ ساتھ بڑی انعامی رقم بھی ٹھہری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالرز کی انعامی رقم ملی جو 62 کروڑ پاکستانی روپے کے برابر بنتی ہے۔
فائنل کی رنر اپ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس سے آدھی رقم یعنی 1.12 ملین ڈالرز ملیں گے جو 31 کروڑ کے لگ بھف رقم بنتی ہے۔
اس کے علاوہ سیمی فائنل تک پہنچ کر ہارنے والی جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کو 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے جبکہ اس ٹورنمنٹ میں 7ویں پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم ایک لاکھ 40 ہزار ڈالرز یعنی 3 کروڑ 91 لاکھ روپے کی حقدار ٹھہرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
india cricket team انڈیا کرکٹ ٹیم انعامی رقم چیمپیئنز ٹرافی