Jasarat News:
2025-01-18@11:12:16 GMT

پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ  مکی آرتھر کی نئی ذمے داریاں

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ  مکی آرتھر کی نئی ذمے داریاں

پاکستانی ٹیم  کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو کرکٹ کی دنیا میں ایک نئی اہم ذمے داری سونپی گئی ہے۔ انہیں ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ کے ساتھ ساتھ ناردرن سپر چارجرز کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2024 کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر نے ڈویژن ٹو میں14 میں سے صرف ایک میچ جیتا اور ٹیبل پر آخری پوزیشن حاصل کی تھی۔ ٹیم ٹی20 بلاسٹ یا میٹرو بینک ون ڈے کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھی نہیں پہنچ سکی تھی۔

اب مکی آرتھر کو ناردرن سپر چارجرز کی ذمے داریاں سونپی گئیں ہیں۔ وہ مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو فلنٹوف اور خواتین کی ٹیم کی ہیڈ کوچ لیزا کائٹلے کے ساتھ کام کریں گے۔ مکی آرتھر کے تجربے کو دیکھتے ہوئے ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لائیں گے۔

یہ نیا عہدہ مکی آرتھر کے کرکٹ میں وسیع تجربے کی بنیاد پر دیا گیا ہے اور ان کی اس نئی ذمے داری کا مقصد ناردرن سپر چارجرز کی ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے، شاہد آفریدی کا انکشاف

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے، گزشتہ روز صائم سے فون پر بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ صحتیاب ہونے میں تین ہفتے لگیں گے، جس کے بعد ری ہیب ہوگا۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ صائم ایوب سے ان کی گزشتہ روز فون پر بات ہوئی تھی تاکہ خیریت دریافت کی جاسکے، جس پر انہوں نے بتایا کہ انہیں مزید 3 ہفتے لگ سکتے ہیں، جس کے بعد انکا ری ہیب شروع ہوگا۔
سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ میں نے بطور بڑے بھائی اور کرکٹر اُسے مشورہ دیا ہے کہ تمہیں اگر ذرا بھی درد ہو تو جلد بازی نہ کرنا، مکمل آرام کرکے ٹیم میں واپس آؤ تاکہ انجری بعد میں مزید گمبھیر صورتحال اختیار نہ کرجائے۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب جس فارم میں کھیل رہے تھے ان کی انجری سے پاکستان کو ضرور نقصان ہوگا لیکن میں پھر وہی بات ہمارے پاس انکا بیک اَپ تیار نہیں ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس میچ ووننگ پلئیرز کم ہیں اسی لیے بیک اَپ رکھنے کا ذکر کرتا ہوں لیکن امید کرسکتے ہیں قومی ٹیم ایونٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد اور پھر بیٹیوں کی پیدائش کے بعد میں نے اپنی زندگی کو بدلتے اور بہت بدلتے دیکھا، ماں کی طرح اولاد کیلئے وقت نکالنا باپ کی بھی ذمہ داری ہے، میرے نزدیک آج کل کے حالات میں ماں سے زیادہ باپ کی ذمہ داری بنتی ہے۔
دوران گفتگو شاہد آفریدی نے بیٹیوں سے متعلق ایک دلچسپ بات بتاتے ہوئے کہا کہ اگر بیگم سے کبھی ’’تُو تُو میں میں‘‘ ہوجائے تو بیٹیاں ماں کے ساتھ بلیوں کی طرح کھڑی ہوجاتی ہیں، پھر میں اہلیہ کو بھی کچھ نہیں کہہ پاتا۔

متعلقہ مضامین

  • شاہد آفریدی کس بالر کا سامنا کرنے سے ڈرتے تھے
  • سزا کسی عدالت سے منسوخ نہیں ہو گی، پرویز رشید کی پیشگوئی
  • صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے، شاہد آفریدی کا انکشاف
  • صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے باہر؟اہم انکشاف
  • وہ عالمی رہنما جن کو کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات پر سزا کا سامنا کرنا پڑا
  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، سابق کپتان بابراعظم پہلے نمبر برقرار
  • طلبا کے اسکالر شپ فنڈ میں بہت بڑےگھپلے کا انکشاف
  • بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کرپشن کیس میں بری
  • کویت : سابق وزیر داخلہ کو کرپشن پر 14 سال قید و جرمانہ
  • بنگلا دیش؛ سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کرپشن کیس میں بری