شارجہ واریئرز اچھی فارم میں ہے اور فاتح بننے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
دبئی : شارجہ واریئرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں پہلی بار پلے آف میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے آخری تین لیگ میچوں میں سے تین میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حاصل کیا وہ ایم آئی ایم ای کے خلاف ایلیمنیٹر میں مدمقابل آئے گی جو 6 فروری کو ابوظبی میں ہوگا۔
اس کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی نے ایک مضبوط ہم آہنگ ٹیم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس چیز پر ہم نے شروع میں تبادلہ خیال کیا وہ یہ تھا کہ ہم اپنے طرز عمل میں بہت مستقل رہنا چاہتے تھے چاہے نتیجہ جو بھی ہو۔
ڈومنی نے اپنی ٹیم کی اچھی فارم اور کارکردگی کو ٹورنامنٹ ککے آخری لمحات سے جوڑتے ہوئے کہا کہ بڑے میچز اور ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے آپ کو چند کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے جو اپنی کارکردگی میں مستقل مزاجی کا مظاہرہ کریں اور آپ فطری طور پر اپنے بڑے کھلاڑیوں پر انحصار کریں گے جو گزشتہ دنوں میں اس سے گزرچکے ہیں۔ ہم نے خاص طور پر گزشتہ کچھ میچوں میں یہ دیکھا ہے۔ بڑے کھلاڑیوں نے واقعی قدم بڑھایا ہے اور کچھ غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دوسرے کھلاڑیوں کا اعتماد اس وقت بڑھتا ہے جب آپ کے بڑے کھلاڑی آگے بڑھ رہے ہوتے ہیں کیونکہ اس سے پلیئنگ الیون کا معیار بلند ہوتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ویرات کوہلی کے گھر کے باہر راتیں گزارنے والے مداح کی بڑی خواہش پوری ہوگئی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے مداح کو اپنے گھر بلاکر ملاقات کی اور سب کے دل جیت لیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے اپنے گھر گروگرام میں اپنے پرستار کو بلایا اور پھر نہ صرف اُس سے ملاقات کی جبکہ اُسے اپنا دستخط شدہ بیٹ بھی دیا۔
صارفین نے کہا کہ ویرات کوہلی نے ایک بار پھر اپنی عاجزی سے خود کو بڑا انسان ثابت کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویرات نے اپنے مداح کو خود کال کر کے گھر پر مدعو کیا اور پھر اُس کی خواہش کے مطابق نہ صرف تصویر بنوائی بلکہ بلے پر دستخط کر کے بھی دیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا کہ ویرات کوہلی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے دہلی میں اُن کے گھر کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد جمع رہتی ہے ان میں سے کچھ فیز ایسے بھی ہیں جو رات رات بھر قیام کرتے ہیں۔
ویرات نے اپنے گھر میں ایک ایسے ہی مداح کو مدعو کیا جس کا نام تاحال جاری نہیں کیا گیا۔