کراچی(نیوز ڈیسک) انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری چوک کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اب تک 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈی سی نے بتایا کہ انڈس ہائی وے پر تیز رفتارٹرالر مسافرکوچ اوردیگرگاڑیوں سے ٹکراگیا۔

حادثہ ٹرالر کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیاہے۔
مزیدپڑھیں:کینیڈین گلوکارجسٹن بیبرکا مشہور گانا ’بے بی‘ کا قوالی ورژن وائرل، نوجوان حیران رہ گئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: انڈس ہائی وے

پڑھیں:

کراچی: ایک گھنٹے کے دوران ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق

کراچی:

شہرقائد میں ایک ہی گھنٹے کے دوران دو مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ دونوں حادثات سائٹ بی تھانے کی حدود میں پیش آئے۔

پہلا حادثہ شیر شاہ گلبائی کے قریب شیل پمپ کے پاس پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک (نمبر ٹی بی اے) نے سڑک عبور کرتی ہوئی 58 سالہ راہ گیر خاتون غلام سکینہ زوجہ غلام کو کچل دیا۔ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متوفیہ کی شناخت کرلی گئی۔ غلام سکینہ کا تعلق جمن شاہ لیاری سے تھا اور وہ اسپتال سے گھر واپس جا رہی تھی۔

حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کو تحویل میں لے لیا، تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دوسرا حادثہ غنی چورنگی کے قریب جی سی ٹی کالج کے سامنے پیش آیا، جہاں کاپر لدی ہوئی مزدا ٹرک پہلے سے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں 25 سالہ کلینر مرتضیٰ ولد بھوالا موقع پر جاں بحق جبکہ 23 سالہ ریاض ولد مقصود زخمی ہو گیا۔ دونوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او انسپکٹر سجاد خان کے مطابق پولیس نے مزدا ٹرک اور ٹرالر کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 271 سے زائد شہری جاں بحق اور ساڑھے تین ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 87 سے زائد اموات ہیوی گاڑیوں کی ٹکروں کے باعث ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • ہری پور: ہزارہ موٹروے پر مسافر بس کے ڈرائیور کو نیند آگئی
  • کراچی: ایک گھنٹے کے دوران ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق
  • کرک: کنٹینر اور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم،10افراد جاں بحق ،8زخمی
  • کرک، کنٹینر مسافر کوچ پر گر گیا، 10 افراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
  • کنٹینر مسافر کوچ پر گر گیا، 10 افراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
  • کراچی میں کنٹینر مسافر کوچ پر گر پڑا، 10 افراد جاں بحق 
  • کرک : ٹرک اور کوچ میں خوفناک تصادم ، 10 افراد جاں بحق
  • ٹرالر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق
  • کرک: انڈس ہائی وے پر حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • ملتان سے لاہور آنے والا ٹرین مسافر طبیعت خراب ہونے پر انتقال کر گیا