محراب پور: قومی شاہراہ ٹالپور اسٹاپ پر حادثے کی شکار مسافر کوچ اُلٹی پڑی ہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

 خضدار سے راولپنڈی جانے والی بس پربم حملہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

بلوچستان کے ضلع خضدار سے پنجاب کے شہر راولپنڈی جانے والی مسافر بس پرنامعلوم دہشت گردوں کے بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق خضدار سے روانہ ہونے والی مسافر بس پر دھماکا ایم 8 شاہراہ پر ہوا۔

 اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفظ کاکڑ نے خضدار سے راولپنڈی جانے والی بس پردھماکے کی تصدیق کی۔

لیویز حکام نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد دوسری گاڑی میں نصب تھا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع بھی تربت کے علاقے ڈھنگ میں دھماکے کے سبب 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ ایس ایس پی ذوہیب محسن فیملی کے ہمراہ دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے، ایس ایس پی اور کے اہل خانہ کے 6 افراد بھی زخمیوں میں شامل تھے۔

 

متعلقہ مضامین

  • خضدار سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
  •  خضدار سے راولپنڈی جانے والی بس پربم حملہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
  • خضدار میں قومی شاہراہ پر دھماکہ، 1 شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی
  • خضدار میں قومی شاہراہ پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی
  • انتظامی مسائل، قومی ائیر لائن کی 2 پروازیں منسوخ، 17 تاخیر کا شکار
  • کراچی: مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے کراچی تا سکھر حقوق سندھ مارچ شاہراہ قائدین سے گزر رہا ہے
  • پڈعیدن:تیز رفتار کوچ الٹ گئی،ڈرائیور جاں بحق،20 زخمی
  • گاڑی کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت، عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرلی
  • محرابپور،سول جج کا دورہ