کوئٹہ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا جانے والی مسافر کوچ سروس معطل کر دی گئی ہے۔

رہورٹ کے مطابق کوچ مالکان نے اپنی بسوں کو کوچز ایئرپورٹ پر کھڑا کر دیا ہے۔

اس حوالے سے مالکان کا کہنا ہے کہ شیرانی کے علاقے میں ایک کوچ کو جلایا گیا ، قومی شاہراہوں پر بھتہ خوری اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انہیں معاوضہ فراہم کرے اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے میرٹ لسٹ جاری

 پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے عبوری میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے تمام8104درخواست گزاروں کی بالحاظ میرٹ فہرست ویب سائیٹ پر جاری کردی ، میرٹ لسٹ اوپن میرٹ اور اوورسیز کیٹگری کیلئے علیحدہ علیحدہ جاری کی گئی ہے اس میرٹ لسٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو میڈیکل کالجز الاٹ ہوں گے ۔پنجاب کے 32نجی میڈیکل کالجوں میں سنٹرالائزڈ ایڈمیشن کیے جارہے ہیں ،پہلی سلیکشن لسٹ میں نجی میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کا آخری میرٹ 80.3 فیصد رہنے کا امکان ہے،کالجوں کی الاٹمنٹ کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ5فروری کو جاری کی جائے گی۔امیدواروں کو کالج فیس جمع کرانے اور جوائننگ کیلئے زیادہ سے زیادہ تین دن دیے جائینگے، امید و ا ر و ں کی سہولت کیلئے تمام میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ،وائس چانسلر یو ایچ ایس کی ہدایت پر سینئر فیکلٹی ممبرز داخلوں کیلئے فوکل پرسن نامزد کیے گئے ہیں ۔نجی میڈیکل کالجوں کی دوسری سلیکشن لسٹ 10فروری کو جاری کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی ایئرپورٹ سے گداگری کیلئے سعودی عرب جانے والا مسافر گرفتار
  • امریکی پوسٹل سروس نے چین اور ہانگ کانگ سے آنے والے پارسل معطل کردیے
  • افغانستان: خواتین کے واحد ریڈیو اسٹیشن پر چھاپہ، 2 ملازمین گرفتار، نشریات معطل
  • خیبرپختونخوا کا میگا بی آر ٹی منصوبہ حکومت کیلئے سفید ہاتھی بن گیا،رپورٹ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی اے آر سی میں ایس او اور اے ایس او کی بھرتیوں کا عمل معطل کر دیا،فریقین کو نوٹس جاری
  • لاہور، ملازمہ نے مالکان کی ڈانٹ کا غصہ 3ماہ کے نومولود پر نکال دیا،بچے کے منہ پر کپڑا رکھ کر سانس روکنے کی کوشش
  • مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق ( کل) سے ہوگا
  • پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے میرٹ لسٹ جاری
  • وزیرِ اعظم کاسی ایم ایچ کوئٹہ کادورہ،زخمیوں کی عیادت کی