لاہور کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء) لاہور کے مختلف علاقاقوں سے خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ملت پارک چوک یتیم خانہ میں 60 سالہ بزرگ شہری حرکت قلب بند ہونے سے جان کی بازی ہار گیا، متوفی کی شناخت 60 سالہ بابر کے نام سے ہوئی ہے جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا،سبزہ زار کے علاقہ سے بیہوشی کی حالت میں ملنے والی 40 سالہ خاتون دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی ، شمالی چھائونی صدر گول چکر کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا، کاہنہ 5 نمبر سٹاپ کے قریب سے فٹ پاتھ کنارے سے 35 سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔
(جاری ہے)
پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ن لیگی خاتون رکن اسمبلی کی شکایت پر لاہور پولیس کے افسر سمیت 6 اہلکار معطل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی کی شکایت پر لاہور کے جوہر ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او، محرر اور چار پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق خاتون رکن شازیہ عابد کے بیٹے اور بھانجی سے پولیس کی بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا، خاتون رکن نے واقعہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں اٹھایا تھا۔
شازیہ عابد نے کہا کہ میرا بیٹا اور بھانجی یونیورسٹی سے واپس آرہے تھے، تھانہ جوہر ٹاؤن کے اہلکاروں نے انہیں روکا اور ہراساں کیا۔
خاتون رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پولیس اہلکار میرے بچوں سے دو لاکھ رشوت مانگتے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معلوم ہونے پر کہ بچے کی والدہ رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔ پولیس والے انہیں ڈراتے رہے اور رابطہ ہونے پر چھوڑ کر چلے گئے۔