خضدار: خاتون کے مبینہ اغواء کیخلاف قومی شاہراہ پر دھرنا جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
خضدار میں خاتون کے مبینہ اغواء کے خلاف ورثاء نے گزشتہ روز سے کوئٹہ، کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دیا ہوا ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
شہزاد سٹی سے خاتون کے اغواء کے خلاف ورثاء نے کوئٹہ، کراچی قومی شاہراہ پر سبزی منڈی کے مقام پر دھرنا دیا ہوا ہے، گزشتہ صبح 8 بجے سے دھرنے کے باعث سڑک بلاک کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
راستے بند ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی ہے، جن میں خواتین، مرد، بچے اور مریض بھی شامل ہیں۔
بھکر کے علاقے نذیر ٹاؤن میں خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی خاتون کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک خاتون بازیاب نہیں کی جاتیں، دھرنا جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سانگھڑ: تالاب میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کی 3 خواتین جاں بحق
سانگھڑ کے علاقے شاہ پور چاکر میں تالاب میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کی 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ خاتون کپڑے دھوتے وقت پاؤں پھسلنے کے باعث تالاب میں گری، خاتون کو بچانے کے لیے دو اور خواتین نے تالاب میں چھلانگ لگا دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں نند، دیورانی و جیٹھانی تھیں۔