Jasarat News:
2025-02-04@22:06:47 GMT

مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں بچے اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق موچکو تھانے کی حدود ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 06 بلاک B بنگالی پاڑہ کے قریب گھر سے 20 سالہ عائشہ خاتون زوجہ محمد تاج کی تشدد زدہ لاش ملی، سول اسپتال میں میڈیکل لیگل افسر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر خاتون کے گلے پر نشان دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے گلا دبا کر قتل کیا گیا ہو، تاہم لاش کے پوسٹ مارٹم میں بات واضح ہوجائے گی۔ نیو کراچی کے علاقے یارو گوٹھ فیضان عمر مسجد کے قریب عوامی پانی کی ٹنکی سے ڈوبی ہوئی 11 سالہ بچے تبارک ولد شاداب کی لاش ملی۔ سرجانی سیکٹر A-4 ہری مسجد کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی، متوفی کی شناخت 22 سالہ محسن ولد راشد کے نام سے ہوئی۔ نارتھ کراچی اجمیر نگری کے قریب گھر سے 50 سالہ شخص کی لاش ملی۔ لانڈھی شیرپاؤ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 30 سالہ نوجوان جاںبحق ہوگیا۔ دوسری جانب کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی گودام چورنگی پی ٹی این کمپنی کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ عصمت ولد سعید نامی شخص زخمی ہوا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لاش ملی کے قریب

پڑھیں:

پشاور، اسلام آباد ایئرپورٹس پر اے ایس ایف کی کارروائی، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر 3 مختلف کاروائیوں میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔ 

حکام کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے ایک دن میں دو ایئر پورٹس پر تین بڑی کارروائیاں کیں۔ 

اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے دبئی کے مسافر کامران خان کے جوتوں سے تلاشی کے دوران 455 گرام چرس برآمد کی۔

اسی نوعیت کی دوسری کارروائی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کی گئی جہاں عملے نے اسلام آباد سے بحرین کی پرواز کی مسافر خاتون تزیبن گل کے جوتوں میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ 

خاتون نے یہ منشیات اپنے جوتوں میں بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھی جبکہ اسلام آباد سے بحرین کیلئے سفر کرنے والے مسافر سے بھیگے کپڑے میں جذب 6.712 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ 

تینوں کارروائیوں میں مسافروں سے 455 گرام چرس، 1.840 کلوگرام آئس ہیروئن اور 6.712 کلوگرام ہیروئن میں بھیگے کپڑے برآمد کر کے بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ 

تینوں ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مختلف واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت دو افراد جاں بحق
  • کراچی: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، تلاش ڈیوائس سے مشتبہ افراد کی تصدیق
  • مختلف حادثات و واقعات میں بچے سمیت 3 جاں بحق، 17 زخمی
  • کراچی میں بچوں کے اغوا کے واقعات
  • پشاور، اسلام آباد ایئرپورٹس پر اے ایس ایف کی کارروائی، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کی طیارے سے ٹکر؛ ہلاک ہونے والوں میں خاتون ملٹری آفیسر کون ہیں ؟
  • کراچی: دو دریا کے قریب سمندر سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی
  • 7 سالہ صارم سے زیادتی اور قتل کا شبہ، 7 افراد زیر حراست
  • حادثات و واقعات میں بچے سمیت 10 افراد جاں بحق