Nawaiwaqt:
2025-02-05@16:52:14 GMT

کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 4 شہری جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 4 شہری جاں بحق

کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 2 مختلف حادثات میں 4 شہری جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، ایک مرد اور ایک بچی شامل ہے، گلستان جوہر میں 2 اور ملیر کھوکراپار میں ایک حادثہ پیش آیا۔گلستان جوہر میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک مرد اور خاتون جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔کھوکراپار 2 نمبر کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے کئی افراد کو ٹکر ماری جس سے راہگیر خاتون اور بیٹی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی شناخت بسمہ اور 2 سالہ بچی کی ارہم کے نام سے ہوئی۔29 جنوری 2025 کو سپر ہائی وے پر 3 ٹریلر کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوئے تاہم زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جاں بحق اور میں ایک

پڑھیں:

جیکب آباد ،قومی شاہراہ پرحادثہ 3 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے قومی شاہراہ پر حادثہ پولیس موبائل کا ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا کر درخت میں جالگی 3اہلکاروں سمیت 8افراد شدید زخمی دو کی حالت تشویشنا ک۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد تھانے کی حدودگورشانی موڑ کے قریب قومی شاہراہ پر خوفناک حادثے میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں دوکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو کی والدہ کی میت کراچی سے جیکب آباد لانے والی ایمبولینس کو کراچی سے اسکارڈ کرنے والی پولیس موبائل کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا پولیس موبائل ڈبل روڈ کی درمیانی فوٹ پاتھ عبور کرتے ہوئے دوسری سڑک پرسامنے سے آنے والے موٹر سائیکل کو ٹکراتے ہوئے درخت میں جاکر لگی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 5افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں خاتون مرد اور بچے شامل ہیں دوسری جانب پولیس موبائل کے ڈرائیور سمیت تین پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں کراچی کے رہائشی اہلکاروں میں محمد ایوب، نثار احمد اور ثنا اللہ شامل ہیں جبکہ موٹر سائیکل سواروں کی شناخت ظہیر سومرو، ظفر اللہ، غفار، عقیل اور شہزادی خاتون کے نام سے ہوئی ہے حادثے میں تمام زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے دو افراد کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔ واضح رہے کہ پولیس موبائل محمد میاں سومرو کی والدہ کی میت کو کراچی سے جیکب آباد منتقل کرنے کے پروٹوکول میں شامل تھی۔

متعلقہ مضامین

  • جیکب آباد ،قومی شاہراہ پرحادثہ 3 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
  • مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
  • پشین: نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 7 افراد زخمی
  • کراچی: سولجر بازار میں دورانِ ڈکیتی شہری جاں بحق، ڈاکو ساتھی کی گولی سے ہلاک
  • کراچی، لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک، ایک شہری بھی جاں بحق
  • کراچی: ڈاکوؤں نے مزاحمت پر مزید 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا
  • ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، دلہا، دلہن جاں بحق
  • ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، دلہا، دلہن جاں بحق 
  • ساہیوال: باراتیوں کی گاڑی ٹریفک حادثہ کا شکار، دلہا، دُلہن جاں بحق، 3 افراد زخمی