2025-01-20@11:17:24 GMT
تلاش کی گنتی: 17
«جناح پارک پہنچ»:
بیجنگ :18 جنوری کو جشن بہار کے تہوار کی مناسبت سے ” چھون یون ” کا پانچواں دن تھا، “چھون یو ن ” 2025 اسپیشل آفس کے مطابق، پورے چین میں لوگوں کے آمدورفت کی تعداد 207 ملین تک جا پہنچی ۔ ان میں سے قومی ریلوے پر 13.55 ملین مسافروں نے سفر کیا اور 821 مسافر ٹرینوں کا اضافہ کیا گیا۔ دریں اثنا، اسی دن قومی شاہراہوں پر مسافروں کی آمدورفت 191 ملین،ہوائی سفر کرنے والوں کی آمدورفت 2.26 ملین اور آبی گزرگاہوں پر مسافروں کی آمدورفت 6 لاکھ تیس ہزار رہی۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ ماہ کے مقابلے میں نمایاں اضافے کا رجحان ظاہر کرتے ہیں۔
سجاول (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کی ایم پی اے ہیر سوہو وزیر اعلیٰ سندھ کی ترجمان مقرر ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی شہر میرپور بھٹورو پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے کارکنان، رہنما اور عوام کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا، بعد ازیں اصغر سوہو پیٹرول پمپ میرپور بھٹورو سے لے کر ان کی رہائش گاہ پر وقار ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کی ترجمان ایم پی اے ہیر سوہو ریلی کے دوران عوام سے خطاب بھی کریں گی۔
خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم کے علاقے بگن میں امدادی سامان پاراچنار لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 10 تک جا پہنچی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ کیو) قیصر عباس نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ گاڑیوں کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں اب تک جن افراد کی اموات کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں ایک اور سیکیورٹی اہلکار، 6 ڈرائیورز اور 2 مسافر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امدادی سامان پاراچنار لے جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کردی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید اور 4 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوکت علی نے بتایا تھا کہ حملہ...
ویب ڈیسک: امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق امدادی اشیاء کا قافلہ گزشتہ روز ٹل سے روانہ ہوا تھا، قافلے میں آٹا، چینی، چکن اور دیگر امدادی اشیاء شامل ہیں، امدادی قافلے میں روزمرہ استعمال کی سبزیاں بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلے کیلئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے، امدادی قافلے کی فضائی نگرانی بھی کی گئی، گزشتہ روز 20 ٹرکوں کو واپس کر دیا گیا تھا۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان دوسری جانب سرکاری ذرائع کے مطابق بنکر کی مسماری کیلئے آپریشن بھی آج شروع ہونے کا امکان ہے، بنکر مسماری کا عمل انتظامیہ، پولیس، سکیورٹی فورسز کی نگرانی...
پشاور:کرم کے علاقے میں اشیائے ضروریہ پہنچانے والی 25 گاڑیاں پاراچنار پہنچ گئی ہیں، تاہم باقی 20 گاڑیاں کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے کرم روانہ نہیں ہو سکیں۔ ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق اشیائے ضروریہ پر مشتمل گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچنے میں کامیاب رہا، لیکن دیگر گاڑیاں اب بھی کلیئرنس کی منتظر ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق قبائلی رہنما حاجی عابد نے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور بتایا کہ کئی دنوں کے انتظار کے بعد صرف 25 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کرنا عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرم کی عوام کے لیے خوراک اور ادویہ کی ضرورت کا اندازہ نہیں لگایا جا رہا، اور اس فیصلے...
پشاور:کرم کے لیےروانہ ہونے والی 25 گاڑیاں پاراچنارپہنچ گئیں، جبکہ کلیئرنس نہ ملنے کے باعث 20 گاڑیاں کرم روانہ نہیں کی جا سکیں۔ ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق 25 گاڑیوں کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا ہے جبکہ کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے مزید 20 گاڑیاں کرم روانہ نہیں کی جاسکیں۔ دوسری جانب قبائلی رہنما حاجی عابد نے کہا ہے کہ کئی روز کے انتظار کے بعد لاکھوں کی آبادی کے لیے25 گاڑیاں کا کانوائے بھیجنا عوام کو امتحان ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف 45 گاڑیاں کرم روانہ کی گئیں اور ان میں سے بھی 20 گاڑیاں راستے سے واپس کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،جبکہ ٹل و ہنگو میں تقریباً 200 گاڑیاں ضلع کرم...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں تاخیر سے تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مذاکرات ہورہے ہیں، حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے، یہ تاثر دینا غلط ہے۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونے کے بعد اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز اور عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے اس کیس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ نے 190 ملین پاؤنڈ کی رقم ملک ریاض کو دی یا اس اکاؤنٹ میں جمع کرا کر عمران خان کو بڑا فائدہ پہنچایا، یہ بہت بڑی غلط...
حسن علی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری لاہور میں ایک ہفتہ قیام کرینگے، بلاول بھٹوزرداری لاہورسمیت صوبہ بھرکی قیادت سےملاقاتیں کرینگے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری مختلف جیالوں کے گھر بھی جائیں گے،بلاول بھٹو لاہور کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم فیصلہ کریں گے،بلاول بھٹو(ن)لیگ کیساتھ پاورشیئرنگ کےمعاملےپرپارٹی قیادت سےمشاورت کرینگے۔
پشاور (صباح نیوز) عمران خان کی بہنیں عظمیٰ خان اور علیمہ خان پشاور پہنچ گئیں جہاں انہوں نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سمیع وزیر کی عیادت کی اور انہیں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس موقع پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دوررہ بھی کیا۔ عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے زیر علاج کارکن کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنوں کی قربانیوں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سلام پیش کرتے ہیں۔ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے ہی پارٹی کے اصل ہیرو ہیں۔ زخمی کارکن سمیع وزیر کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گھی جو روٹی سے لے کر دالوں اور سبزیوں تک ہر چیز کا ذائقہ بڑھاتا ہے، صحت کو بہت سے فوائد دیتا ہے۔ اس کے باوجود ماہرین صحت کچھ لوگوں کو اس کا زیادہ استعمال کرنے سے منع کرتے ہیں۔ دالوں اور سبزیوں میں دیسی گھی کا استعمال نہ صرف ذائقہ کو بڑھاتا ہے بلکہ صحت کے بہت سے فوائد مہیا کرتا ہے۔ دراصل گھی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور وٹامن اے جیسے بہت سے غذائی اجزا صحت کے لیے بہت فائدہ مند تصور کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ گھی میں موجود بیوٹیرک ایسیڈ جسم میں ٹی سیلز پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں جوبیماریوں سے لڑتے ہیں۔ صحت کے اتنے فوائد ہونے کے باوجود...
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنوں کی قربانیوں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سلام پیش کرتے ہیں، مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے ہی پارٹی کے اصل ہیرو ہیں۔ زخمی کارکن سمیع وزیر کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان کی بہنیں عظمیٰ اور علیمہ خان پشاور پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے زیر علاج کارکن کی عیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمٰی خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سمیع وزیر کی عیادت کی اور انہیں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس موقع پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دوررہ بھی...
جواد شنواری: ضلع کرم میں امن کا سفر شروع ہوگیااورٹل سے 40 گاڑیاں امدادی سامان کے ساتھ پاراچنار پہنچ گئیں۔ ٹل سے غذائی اشیاء کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچاتو عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی،مرغی، انڈے اور سبزیوں کی گاڑیوں کی آمد پر خریداروں کا رش لگ گیا،امدادی سامان پہنچنے پر شہری خوشی سے سرشار نظرآئے۔ عوام نے ٹل سے روکی گئی پٹرولیم مصنوعات اور گیس سیلنڈر کی فوری سپلائی کا مطالبہ کرتے ہوئےضلعی انتظامیہ کی کوششوں پر بھرپور تعریف کی ہے۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک دوسری طرف ڈپٹی کمشنر کرم نے کہاہے کہ امن خراب کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،عوام قیام امن کیلئے تعاون کریں۔
کرم پارا چنار کے لئے امدادی اشیا کا جزوی قافلہ بحفاظت پہنچ گیا، عوام کے لئے سکھ کا سانس بنا، لیاقت بلوچ
منصورہ جامع مسجد مرکزی تربیت گاہ میں دیر بالا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات غیبی مجبوری کے تحت ہیں، دو متحارب فریقین کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں تو معجزہ ہوگا۔ سیاسی بحرانوں کے خاتمہ کے لیے قومی ترجیحات پر قومی ڈائیلاگ ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات غیبی مجبوری کے تحت ہیں، سیاسی استحکام کے لیے سیاسی قومی جمہوری قیادت کیساتھ مذاکرات اور آئینی حدود کی پابندی سے ممکن ہیں۔ منصورہ جامع مسجد مرکزی تربیت گاہ میں دیر بالا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا...
غذائی اشیاء پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا۔ڈپٹی کمشنر کُرم اشفاق خان نے کہا کہ قافلے کا امن سے پاراچنار پہنچنا بہت خوش آئند ہے، ڈپٹی کمشنر کُرم جاوید اللہ محسود پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اشفاق خان نے کہا کہ عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ تعاون کریں اور امن قائم رکھیں۔اس سے قبل مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ضلع کرم کے لیے امدادی اشیاء پر مشتمل 40 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کر دیا گیا، 10 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن پہنچ چکا ہے جبکہ 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ عنقریب پاراچنار اور اپر کرم پہنچ جائے گا۔