حکومت سندھ کی جانب سے سندھ میں اسی طرح کے اقدام کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے بھی اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ نافذ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا  کہ سرکاری اسکولوں میں مرد اساتذہ پر جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی ہے۔

خواتین اساتذہ اور طالبات کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضرورت سے زیادہ میک اپ، اونچی ہیلس یا مہنگے زیورات پہن کر اسکول نہ آئیں، اس کے علاوہ خواتین اساتذہ کو دوپٹہ یا حجاب کے ساتھ شلوار قمیض پہننے کا کہا گیا ہے۔

نئے ڈریس کوڈ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ پیشہ ورانہ اور ثقافتی اقدار کی عکاسی کرنے والے لباس کا استعمال کریں۔

محکمہ تعلیم نے اس بات پر زور دیا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، نجی اسکولوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ڈریس کوڈ نافذ کریں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے یہ فیصلہ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط اور ثقافتی اصولوں کے احترام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گرفتار ملزمان کے میڈیا انٹرویوز پر پابندی عائد

خیبرپختونخوا میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا کی غیر ضروری استعمال کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مواد شیئر نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

تفصیل کے مطابق اے آئی جی خیبرپختونخوا نے کے پی پولیس افسران واہلکاروں کی سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی ساتھ ہی زیر حراست ملزمان کے میڈیا انٹرویوز پر بھی پابندی لگادی ہے۔

اے آئی جی انٹرنل اکاونٹیبلیٹی برانچ عالم شنواری نے ڈی پی اوز، یونٹس سربراہان کو خط لکھ دیا، خط کے متن کے مطابق کیپی پولیس سوشل میڈیا پالیسی کی وقتا فوقتا ہدایات جاری کی جاتی رہی ہیں۔

نہریں نکالنے کے منصوبے کیخلاف قرارداد ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی میں احتجاج
عالم شنواری نے خط میں لکھا کہ ڈی پی اوز سوشل میڈیا مانیٹرنگ یونٹس قائم کریں اور اس مانیٹرنگ یونٹس سے پولیس افسران، اہلکاروں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

عالم شنواری نے خط میں لکھا کہ سوشل میڈیا پالیسی کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی اس لیے پولیس افسران، اہلکار غیر ضروری سوشل میڈیا، واٹس ایپ گروپس کا استعمال بند کریں۔

عالم شنواری کی جانب سے جاری کردہ خط کے متن کے مطابق ہر قسم کی سوشل میڈیا ایپس اور گروپس کے استعمال پر پابندی ہے، خلاف ورزی سے پولیس اہلکاروں کی حفاظت، سلامتی کو بھی شدید خطرات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • میرپور: تمباکو مصنوعات کی رات کے وقت ترسیل پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد
  • پی ٹی آئی رہنماؤں پر مائنز اینڈ منرل بل سے متعلق بیانات پر پابندی عائد
  • ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بڑی سہولت، اسلام آباد میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی رہنماوں پر مائنز اینڈ منرل بل سے متعلق بیانات پر پابندی عائد
  • بھارتی کمپنیوں پر ایرانی تیل کی نقل وحمل میں معاونت کا الزام، پابندی عائد
  • فحاشی پھیلانے والے تھیٹرز پر 3 وارننگز کے بعد تاحیات پابندی عائد ہوگی، عظمیٰ بخاری
  • جنوبی افریقی کرکٹر پر ایک سال تک پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی عائد
  • مخصوص صارفین پر انسٹاگرام نے بڑی پابندی عائد کر دی
  • پنجاب میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی، خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا
  • گرفتار ملزمان کے میڈیا انٹرویوز پر پابندی عائد