رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے مل کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔ 

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں اصلاحات کے لیے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کر کے ملک میں آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں رہائی اپنے موقف اور مقدمات کی پیروی سے مل سکتی ہے،کوئی انفرادی شخص چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں آزادانہ اور خود مختار الیکشن کمیشن پر اتفاق کریں،خود مختار عدلیہ اور میڈیا سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں، موجودہ قیادت دل اور دماغ سے ملک کا سوچے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے حق میں ہمیشہ ثابت قدم رہے گی، ناصر حسین شاہ

یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کی تھی اور کہا تھا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لیے ہزاروں سال جنگ لڑ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کی آزادی کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور بھارت نے اس پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ حق خود ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے، جس سے انکار کرنا عالمی قوانین کے خلاف ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت میں ہمیشہ آواز بلند کرتا رہے گا۔ وزیر توانائی سندھ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کی تھی اور کہا تھا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لیے ہزاروں سال جنگ لڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے شہید بھٹو کے تاریخی جملے کو بھی یاد کیا کہ میں کشمیر کے مسئلے پر نیند میں بھی غلطی نہیں کرسکتا۔ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے بھی ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھائی اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ سید ناصر حسین شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزارت خارجہ کے دوران مسلہ کشمیر پر عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کی بھی تعریف کی اور کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوری دنیا کے ضمیر کو جنجھوڑا تھا۔ وزیر توانائی سندھ نے آخر میں کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے حق میں ہمیشہ ثابت قدم رہے گی اور ان کے ساتھ یکجہتی کا عہد کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھٹو کو آئین بنانے اور آصف زرداری اور بلاول کو اس کا حلیہ بگاڑنے کے لیے یاد رکھا جائے گا، شاہ محمود قریشی
  • بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کو خط کا معاملہ مثبت لیا جانا چاہیے، شاہ محمود قریشی
  • بھٹو کو آئین بنانے اور آصف زرداری، بلاول کو اس کا حلیہ بگاڑنے کے لیے یاد رکھا جائے گا، شاہ محمود
  • لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں، شاہ محمود قریشی
  • گورنر پنجاب کی دیہاتوں میں رینجرز کے ذریعے کسانوں کو ہراساں کرنے کی مذمت 
  • بلاول بھٹو کی امریکی صدر کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت
  • پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے حق میں ہمیشہ ثابت قدم رہے گی، ناصر حسین شاہ
  • اگلی مرتبہ کن لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملے گا، پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے واضح کردیا
  • ہماری اور پی پی کی جمہوریت کیلیے جدوجہد ایک جیسی ہے‘ شہباز شریف