UrduPoint:
2025-02-20@02:51:47 GMT

عالمی بینک کا اعلی سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

عالمی بینک کا اعلی سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)عالمی بینک کا ایک اعلی سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا،وفد وزیراعظم،وزیر خزانہ اور وزیر اقتصادی امور سے ملاقاتیں کرے گا۔

(جاری ہے)

ورلڈ بینک کے حکام نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق کردی،عالمی بینک گروپ کا وفد ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل ہے،وفد کی وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور وزیرتوانائی سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔دورے کامقصد اقتصادی ترقی کے منصوبوں،سرمایہ کاری کے مواقع پربات چیت کرنا ہے،کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پرعملدرآمد کیلئے حکمت عملی پربھی بات ہوگی.

10سال کیلئی20ارب ڈالرکے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک معاہدے پردستخط ہوئے تھے،مستقبل میں یہ فنڈزبڑھ کر40 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد کی ملاقات ہوئی. جس میں وزیراعظم نے وفد کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا۔ملاقات کے دروان وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری گزشتہ سات دہائیوں ہر محیط ہے. عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان میں بڑے منصوبے تعمیر ہوئے. ان منصوبوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے استفادہ حاصل کیا.عالمی بینک نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان میں متاثرہ لوگوں کی مدد کی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے، 20ارب ڈالر سے پاکستان میں مختلف منصوبوں سے ترقی کا نیا باب کھلے گا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا.پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی معیشت صحیح سمت  اور ترقی کی جانب گامزن ہے. ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے ابھی مزید سفر طے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات، ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، شرح سود کم ہونے سے پیداواری شعبے میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے. کرپشن کو کنٹرول کرنے کیلئے نظام میں شفافیت لا رہے ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی اصلاحات میں ڈیجیٹلائزیشن پر کام جاری ہے.بجلی شعبے کی اصلاحات سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور خسارے میں کمی لا رہے ہیں. ایس آئی ایف سی کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری کیلئے پر کشش ماحول فراہم کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کا اعلیٰ سطحی وفد ملاقات کررہاہے
  • وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے وفد کو حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کر دیا
  • عالمی بینک کا وفد تربیلا ڈیم کا دورہ کرے گا
  • پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے: وزیر اعظم
  • عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد پاکستان پہنچ گیا
  • کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر بات چیت کے لیے ورلڈ بینک کے وفد کی پاکستان آمد
  • عالمی بنک کاایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد اسلام آباد پہنچ گیا
  • نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے