تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا، منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا، منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) پانی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی، تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا۔
واپڈا کے ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا قابلِ استعمال ذخیرہ صفر ہو گیا ہے، ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ پر ہے۔
دوسری جانب منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب ہے جہاں پانی کی سطح 1054 فٹ پر ہے۔
ذرائع واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1050 فٹ پر ہے۔
منگلا ڈیم میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تربیلا ڈیم منگلا ڈیم ڈیڈ لیول
پڑھیں:
لکی مروت میں کارروائی، 2 اغوا کار گرفتار، 2 مغوی بازیاب
—فائل فوٹولکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 اغواء کار گرفتار کر لیے اور 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔
پولیس نے گنڈی چوک پر مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
لکی مروت میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا، جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے 3 کلاشنکوف، 1400 گرام سونا اور 27 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب مغویوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔