جھنگ سے ریسکیو کیا گیا ریچھ اسلام آباد پہنچا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
تصویر بشکریہ جیو نیوز
جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم فورپاز نے جھنگ سے ریسکیو کیا گیا ریچھ اسلام آباد پہنچا دیا۔
جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم فورپاز کی ٹیم اور وائلڈ لائف اتھارٹیز نے سرگودھا سے زخمی ریچھ کو ریسکیو کر لیا۔
فورپاز کے مطابق جھنگ میں غیرقانونی طور پر رکھے گئے ریچھ کو رقص کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، 3 سال کے ریچھ کے دانت ظالمانہ طریقے سے نکال دیے گئے تھے۔
ریچھ کی ناک سے رِنگ بھی ہٹا دیا گیا، اسے ابتدائی طبی امداد دی گئی اور اس کا مکمل طبی معائنہ بھی ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل کی والدہ انتقال کر گئیں
پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل کی والدہ انتقال کر گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع اسلام آباد عامرمغل کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں، نماز جنازہ آج مورخہ 18 اپریل بروز جمعتہ المبارک رات 10:00 بجے آبائی قبرستان جی 14فور اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔