بھارت میں سزا پوری کرنے والے پانچ پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور:بھارت میں سزا پوری کرنے والے پانچ پاکستانی قیدی واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارت میں قید پاکستان پہنچنے والے افراد کی شناخت خادم حسین، محمد مسرور، نند لال، سید جعفر حسین زیدی، اور محمد امجد کے ناموں سے ہوئی ہے، پانچوں قیدی مختلف معاملات کی بنیا دپر بھارت میں قید کیے گئے تھے۔
بھارت میں قید ملزمان پر غیر ارادی طور پر سرحد پار کرنا، ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنا اور دیگر جرائم کے مقدمات درج کیے گئے تھے، جس کی بنیاد پر بھارتی عدالت نے پانچوں قیدیوں کو کئی کئی سال قید کی سزا سنائی تھی، سزا پوری ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے پانچوں قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کردیا۔
انسانی ہمدردی کی بنیا دپر دونوں ممالک دوطرفہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک سال میں دو بار اپنی حراست میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان پاکستانی قیدیوں کی تصدیق اور رہائی کے عمل کو تیز کرے جو اپنی سزا مکمل کرنے کے باوجود اب بھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بھارت میں
پڑھیں:
سرکاری حج اسکیم ، حکومت کا پاکستانی حجاج کرام کو4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا اعلان
وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے سرکاری حج اسکیم کے حاجیوں کو 4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا اعلان کر دیا۔حجاج کرام کو 20 ہزار روپے سے ایک لاکھ 40 ہزار تک کی رقم واپس کرنے کیلئے سات کیٹگریز بنائی گئی ہیں، رواں سال حج 2025 کے عازمین کے حج اخراجات بھی کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
40 دنوں کا حج 10 لاکھ 50 ہزار اور 25 دنوں پر محیط حج 11 لاکھ روپے کا ہو گا، وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ حج انتظامات کو سعودی تعلیمات اور گذشتہ تجربات کی روشنی میں حج 2024ء کے فوری بعد شروع کیا گیا، بروقت اقدامات کی وجہ سے فضائی کمپنیوں کے ساتھ گذشتہ سال کے مقابلہ میں کم اخراجات پر معاہدے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں منیٰ، مکاتب، مکہ اور مدینہ منورہ کی رہائش گاہیں، خوراک و ٹرانسپورٹ کے اخراجات کو مناسب حد تک رکھنے اور سہولیات کو مزید بہتر کرنے میں کامیاب رہے۔ان کا کہنا تھا کہ فضائی کمپنیوں سے بات چیت کرکے اور دیگر حج اخراجات میں کمی کرکے حاجیوں کو رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہ
یہ حاجیوں کی رقم ہے اور مکمل حساب کرکے ہم نے رقوم کی واپسی کا فارمولا بنایا ہے، کسی حاجی کو ایک لاکھ روپے واپس ملتے ہیں یا کسی کو 20 ہزار ملتے ہیں، اس کا تعین حاجیوں کو حجاز مقدس میں ملنے والی سہولیات کے مطابق کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس حاجی کی عمارت حرم کے قریب ہو گی اس کو کم رقم ملے گی اور جس کی دور ہو گی اس کو زیادہ ملے گی، مختلف مدات مختلف رقوم حاجیوں کو واپس کی جا رہی ہیں۔
تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والی خاتون گرفتار