ٹل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹل سے 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچ گیا، قافلے میں اشیائے خورو نوش، پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء شامل ہیں، قافلے کی سیکورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ ٹل سے 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچ گیا، تاجر برادری کے مطابق قافلے میں اشیائے خور و نوش، پھل، سبزیاں اور دیگر اشیا شامل ہیں جبکہ چھوٹی بڑی تمام گاڑیاں بحفاظت پہنچ چکی ہیں۔ تاجر برادری کے مطابق کانوائے میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس سلنڈرز کی گاڑیاں شامل نہیں، ضلع ہنگو میں گزشتہ ایک ماہ سے 20 سے زاید پیٹرول، ڈیزل ٹینکرز اور گیس سلنڈرز کی گاڑیاں روک دی گئی ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق قافلے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے دس ممالک میں شامل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان دنیا کے ان دس ممالک میں شامل ہے جو سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرتے ہیں ۔اقوام متحدہ کے محکمہ برائے اقتصادی و سماجی امور کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 272 ملین بیرونِ ملک مقیم افراد میں سے پاکستان دنیا کا ساتواں بڑا بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کا حامل ملک ہے۔

(جاری ہے)

بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت اور ترقی کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدن ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کو سب سے زیادہ ترسیلات خلیجی ممالک، امریکہ، برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ سے موصول ہوئیں۔مالی سال 2022-23 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پاکستان کو 26 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات بھیجیں جو نہ صرف زرمبادلہ کا ایک اہم ذریعہ بنیں بلکہ ملک میں لاکھوں خاندانوں کے لیے سہارا بھی بنیں۔

سعودی عرب ترسیلات زر کا سب سے بڑا ذریعہ رہا جہاں سے تقریباً 4.4 ارب ڈالر (کل ترسیلات کا 24 فیصد)پاکستان بھیجے گئے۔ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، جن سے جولائی تا فروری مالی سال 2024 کے دوران 3.1 ارب اور 2.7 ارب ڈالر پاکستان آئے۔

متعلقہ مضامین

  • وزارت آبی وسائل، واپڈا میں 58 گاڑیوں کے غلط استعمال کا آڈٹ اعتراض سامنے آگیا
  • خواتین پر مشتمل پہلی خلائی پرواز، گلوکارہ کیٹی پیری سمیت 6 خواتین نے تاریخ رقم کردی
  • کنٹینر مسافر کوچ پر گر گیا، 10 افراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
  •  آج پارہ چنار چھوٹا فلسطین بن چکا ہے، جہاں پر مکینوں کو ادویات و خوراک تک میسر نہیں، علامہ عامر عباس ہمدانی 
  • سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی وطن نہ پہنچ سکے
  • مردان، زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی حالت غیر
  • مردان؛ زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد کی حالت غیر
  • پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے دس ممالک میں شامل
  • کراچی میں ڈمپرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 142 چالان، 27 گاڑیاں ضبط
  • سعودی عرب میں ٹیسلا کی انٹری، الیکٹرک گاڑیوں کی دوڑ میں نیا موڑ