ملک بھر میں چینی کا مجموعی سٹاک 47 لاکھ 99 ہزار میٹرک ٹن تک پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
ملک بھر میں چینی کا مجموعی سٹاک 47 لاکھ 99 ہزار میٹرک ٹن تک پہنچ گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق رواں سیزن میں چینی کی نئی پیداوار 38 لاکھ 48 ہزار میٹرک ٹن ہوئی، پنجاب میں رواں سیزن میں 25 لاکھ 79 ہزار ٹن چینی کی پیداوار ہوئی، سندھ میں پیداوار 10 لاکھ 43 ہزار، کے پی میں 2 لاکھ 26 ہزار ٹن رہی ، رواں سیزن میں 4 کروڑ 24 لاکھ ٹن سے زائد گنے کی کرشنگ کی گئی ۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ رواں سال چینی کا 17 لاکھ ٹن سے زائد سٹاک استعمال کیا جا چکا ہے، شوگر ملز کے پاس اس وقت 30 لاکھ 98 ہزار ٹن کا سٹاک موجود ہے، پنجاب کی 41 شوگر ملز کے پاس 20 لاکھ ٹن چینی کا سٹاک موجود ہے، سندھ کی 31 شوگر ملز کے پاس 8 لاکھ 81 ہزار ٹن چینی کا سٹاک موجود، خیبر پختونخواہ کی 4 شوگر ملز کے پاس 2 لاکھ 10 ہزار ٹن کا سٹاک موجود ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کوٹ ادو: رمضان المبارک کیلئے ذخیرہ کی گئی چینی کی 8 ہزار بوریاں برآمد
ویب ڈیسک: کوٹ ادو میں رمضان المبارک کے لیے ذخیرہ کی گئی چینی کی 8 ہزار بوریاں برآمد کر لی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر اصغر لغاری کے مطابق کوٹ ادو میں گودام پر چھاپہ مارا گیا، گودام میں چینی کی 8 ہزار بوریاں ذخیرہ کی گئی تھیں۔
کروڑوں روپے مالیت کی چینی کی بوریاں برآمد کر کے گودام کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کی چینی مبینہ طور پر رمضان المبارک میں شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کے لیے ذخیرہ کی گئی تھی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ