جرمنی سے منگوائے گئے نئے جدید پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک:پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئے پرنٹرز پہنچا دیے گئے۔
جرمنی سے درآمد کیے گئے ان پرنٹرز میں دو جدید ای پرنٹرز اور چھ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز شامل ہیں۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا اور غیر ملکی ماہرین کی جانب سے پرنٹرز کی انسٹالیشن کے عمل پر بریفنگ لی۔ پرنٹرز کی تنصیب کے لیے ایک غیر ملکی تکنیکی ٹیم بھی پاکستان پہنچی ہے جو جلد انسٹالیشن کا عمل مکمل کرے گی۔
ٹرمپ سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، روس، یوکرین جنگ بارے تبادلہ خیال
ڈی جی پاسپورٹس کے مطابق یہ جدید پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پرنٹنگ کے معیار میں بھی بہتری آئے گی گی۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے بتایا کہ آئندہ ماہ مزید ای پرنٹرز بھی پاکستان پہنچیں گے جس سے پاسپورٹ پرنٹنگ کے عمل میں مزید تیزی آئے گی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
برطانیہ کا نئی ویزہ پالیسی کا اعلان ، مسافروں کیلئے نیا سسٹم متعارف
برطانیہ نے نئی ویزہ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے مسافروں کیلئے نیا سسٹم متعارف کروادیا۔
11 مارچ 2025 سے برطانیہ کے سرحدی نظام کو مزید متحرک، مضبوط بنانے اور غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے کو روکنے کیلئے اقدامات کے تحت نئی ویزا ضروریات کا اعلان کیا ہے جس کے مختلف ممالک کے مسافر متاثر ہونگے۔حالیہ تبدیلیوں میں بنیادی طور پر الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) سسٹم کا تعارف اور ویزا پالیسیوں میں ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں۔
برطانیہ نے ویزا سے مستثنیٰ ممالک کے مسافروں کی آمد سے قبل ان کی پری اسکریننگ کےلیے ای ٹی اے سسٹم نافذ کیا جو مسافروں کے پاسپورٹ کیساتھ الیکٹرانک طور پر منسلک کیا جائیگا جو دو سال کی مدت کے دوران یا پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے تک کیلئے درست اور قابل عمل تسلیم کیا جائیگا۔نئے سسٹم کے نفاذ سے مختلف ممالک کے مسافروں کو مشکلات پیش آئیں کیونکہ انہیں اس سے قبل ویزا یا داخلے کیلئے اجازت کی ضرورت نہیں تھی۔
امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، جاپان، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، سنگاپور، اسرائیل، کیریبین، یورپ اور بحرالکاہل کے مختلف ممالک کے باسیوں کو اب نئے طریقہ کار کے مطابق چلنا ہوگا۔برطانیہ کے سفر سے قبل انہیں ای ٹی اے کیلئے درخواست دینے کی ضرورت پیش آئیگی، مسافروں کو ای ٹی اے کیلئے آن لائن یا موبائل ایپ کے ذریعے پاسپورٹ‘ ڈیجیٹل تازہ تصویر اور 10 پاؤنڈ فیس کیساتھ ایک درخواست دینا ہوگی جبکہ چند یوم کے اندر درخواست پر پراسس مکمل کیا جائیگا۔