2025-01-24@23:20:31 GMT
تلاش کی گنتی: 30
«تشویش کا اظہار»:
پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، کرم کی صورتحال پر اظہار تشویش، گلگت بلتستان میں حق ملکیت کا مطالبہ
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی قرارداد میں پی ڈبلیو ڈی، کراچی ڈاک لیبر بورڈ، یوٹیلٹی اسٹور، پاسکو، جینکو، این ایف سی و دیگر اداروں میں تمام مزدور دشمن اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ حکومت کی زرعی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور کسانوں کو کسی بھی قسم کی امداد نہ ملنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سی ای سی کے تمام اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اراکین نے شرکت کی۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال...
اپنے ایک بیان میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہمیں پریشانی ہے کہ کہیں مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات، غزہ میں جنگبندی پر اثرانداز نہ ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ رویٹرز نے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ ہمیں مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں پر تشویش ہے۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ رواں منگل کے روز سے اب تک اسرائیل، ویسٹ بینک میں 12 فلسطینیوں کو قتل کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حرکتوں کے مرتکب کرداروں کو کٹہرے میں لانا چاہئے۔ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے صیہونی کالونیوں کی تعمیر میں وسعت کے منصوبے پر بھی اظہار تشویش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پریشانی...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2025ء) امریکی رکن کانگریس جو ولسن کا عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکا میں ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کے بعد دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے کچھ امریکی اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کی گئی ہیں، جن میں امریکی کانگریس مین جو ولسن بھی شامل ہے۔ اس ملاقات کے بعد جو ولسن نے بانی تحریک انصاف کو رہا کرنے کا ٹوئٹ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان سے واشنگٹن میں الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن اور مین روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصاً افغانستان کی صورتِ حال پر بھی گفتگو کی گئی۔ محسن نقوی کی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جیک برگمین سے ملاقاتوزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جیک برگمین سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی ویز ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے مطالبات منوانے کے لیے پریس کلب کے سامنے یونین کے رہنمائوں قربان سومرو، غلام حیدر اور موریل پنہور سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ محکمہ ہائی ویز کے ملازمین بنیادی سرکاری سہولیات اور حقوق سے محروم ہیں جس کے سبب ملازمین میں سخت مایوسی پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی ویز ایمپلائز یونین سندھ کی جانب سے کئی بار چیف انجینئر کو چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کر چکے ہیں لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، جائز مطالبات میں ملازمین کی ترقی، گروپ انشورنس، پے اسکیل ریوائز سمیت دیگر بنیادی مطالبات...
سرگودھا کے نوجوان کو کراچی سے کچے کے علاقے میں بلا کر اغوا کرلیا گیا ہے۔ مغوی کے بہنوئی نے شاہ لطیف تھانے میں درخواست دی جس کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری کے اغوا کا واقعہ 18 دسمبر 2024 کو پیش آیا، 19 جنوری کو درج کے گئے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے نوجوان اللہ یار الیکٹریشن ہے اور سرگودھا سے تعلق رکھتا ہے۔ نوجوان کراچی میں اکیلا رہتا تھا جہاں سے اسے الیکٹریشن کا بڑا کام دینے کے بہانے کچے میں بلا کر اغوا کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے:کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بات کیوں کی؟ رکن...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔دورۂ امریکا میں محسن نقوی نے لنکن لبرٹی ہال میں عشائیے میں شرکت کی اور امریکی سینیٹرز، کانگریس کے ارکان اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔محسن نقوی نے سینیٹر ٹومی ٹیوبرویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹرس اور گورنر مسی سپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں۔ نئے آرڈرز پر دستخط کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو جوبائیڈن کا خط مل گیاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی پہلے روز سابق صدر جوبائیڈن کے 78 صدارتی اقدامات منسوخ کر دیے اور متعدد نئے ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط کر دیے۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے پر امریکی سینیٹرز...
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ 190 ملین پائونڈکیس کے حوالے سے برطانوی ہائیکورٹ کا فیصلہ حکومت کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ معاہدے کے مطابق یہ رقم سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائی جانی تھی، واضح ہوگیا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ذاتی عناد اور بدنیتی پر مبنی ہے، دیگر جعلی مقدمات کی طرح یہ مقدمہ بھی ہائی کورٹ میں بے بنیاد ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ جانے کے بعد مریم نواز اور شریف خاندان کے تمام ارمان بہہ جائیں گے، حکومت کے تمام جھوٹے مقدمات کی حقیقت ایک ایک کر کے سامنے آ رہی ہے۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ...
بالی ووڈ کے سینئر اداکار شتروگھن حملے میں زخمی ہونے والے سنہا سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے بنائی گئی تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔ سیف علی خان سے اظہار ہمدردی اور ان کی صحتیابی کی دعا کیلئے بالی ووڈ کے فنکاروں کی جانب سے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے فلمی شخصیات کی جانب سے سیف پر حملے کی مذمت کی جا رہی ہے تاہم ایسے میں شتروگن سنہا کو اس حملے کی مذمت کے دوران پوسٹ کی گئی تصویر پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شتروگن سنہا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سیف علی خان پر حملے کی مذمت کرتے...
پشاور(نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کے حوالے سے برطانوی ہائیکورٹ کا فیصلہ حکومت کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ معاہدے کے مطابق یہ رقم سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائی جانی تھی، واضح ہوگیا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ذاتی عناد اور بدنیتی پر مبنی ہے، دیگر جعلی مقدمات کی طرح یہ مقدمہ بھی ہائی کورٹ میں بے بنیاد ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ جانے کے بعد مریم نواز اور شریف خاندان کے تمام ارمان بہہ جائیں گے، حکومت کے تمام جھوٹے مقدمات کی حقیقت ایک ایک کر کے سامنے آ رہی ہے۔...
ممبئی : سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کے دوران حملہ کرنے والے ملزم شریف الاسلام شہزاد کو ممبئی کی عدالت نے پانچ دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ شریف الاسلام، جو مبینہ طور پر بنگلہ دیشی شہری ہیں اور جعلی شناخت کے ساتھ بھارت میں مقیم تھے، نے عدالت میں خود پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ انہیں پھنسایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق شریف الاسلام غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا اور باندرا کے ہائی سیکیورٹی علاقے میں سیف علی خان کے گھر کو نشانہ بنایا۔ وہ تھانے سے گرفتار ہوا اور مبینہ طور پر وجے داس کے نام سے ممبئی میں رہ رہا تھا۔ پولیس...
جمیعت علمائے اسلام( ف ) نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ اپوزیشن کو تقسیم کریں، وہ ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹی بڑھکیں مار رہے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی ( ف ) اسلم غوری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کینٹ میں بیٹھ کر خودساختہ روپوشی گزاری،علی امین گنڈا پور ٹی وی پر جھوٹی بڑھکیں ماررہے ہیں۔اسلم غوری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ اپوزیشن کو تقسیم کریں، انہوں نے کہا کہ دھوکا مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ نہیں عمران خان کے ساتھ ہو...
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایس ایم تنویر اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت کی خدمات کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے، خدمت کا یہ سفر جاری رہنا چاہیے، کسی بھی ادارے کی ترقی و کام میں بہتری کے لیے باہمی روابط اور ٹیم ورک کی ضرورت سے انکار ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت ہیڈ آفس میں2024ء کی کاکردگی سے متعلق سالانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی، چیففائنانشل آفیسر آصف جمال، ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین اور الخدمت کے8 پروگرامز تعلیم، صحت، واش پروگرام، مواخات آرفن کیئر پروگرام، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، بنوقابل اور دیگر شعبہ جات کے منیجر اجلاس میں شریک تھے۔...
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ میں موجود اسرائیلی مغویوں کی رہائی کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل ‘پر اپنے بیان میں کہاہے کہ مشرق وسطیٰ میں مغویوں کی رہائی کا معاہدہ ہوگیا، وہ جلد ہی رہا ہوجائیں گے۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ قطری وزیراعظم آج رات پریس کانفرنس میں جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم دوحہ میں موجود مذاکراتی ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی فیلا ڈیلفی راہداری سے انخلا شروع کر دیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات...
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد انسانیت کی بے لوث خدمت ہے کشمیر آرفین ریلیف ٹرسٹ جیسے ادارے اس خدمت کا عملی مظہر ہیں تنظیم نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوئٹہ سٹی، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ، اور صحبت پور میں 250 گھروں کی تعمیر مکمل کی ہے جو متاثرین کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے کار خیر کے اس عظیم منصوبے پر ادارے کے سربراہ چوہدری محمد اختر سمیت تمام مخیر حضرات اور رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقدہ...
کراچی: آل پاکستان ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن الائنس نے 72 گھنٹوں میں تحفظات دورنہ ہونے پر نیشنل ہائی ویزاور سپرہائی وے کوہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ آل پاکستان ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن الائنس کی جانب سے پی ایس او، نیشنل ہائی ویزاتھارٹی، موٹروے پولیس اورایکسائزپولیس سندھ کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس کی گئی۔ ٹرانسپورٹرز نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ اداروں کی جانب سےچالان اوردیگرجرمانوں کی وجہ سے مال بردارگاڑیوں کی ترسیل پرمامورٹرانسپورٹرزنالاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی مختلف تحفظات پرلفظی یقین دہانیاں کروائی جاتی رہیں مگراس کی روک تھام کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق اگران کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے ہیں کہ 9 مئی کو لوگوں کا کو کمانڈر ہاﺅس میں جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے، کیا 9 مئی کے واقعات میں کسی فوجی افسر کے ملوث ہونے پر ٹرائل ہوا؟. جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے گزشہ کئی روز سے جاری اپنے دلائل کا آغاز کردیا اور موقف اپنایا کہ ایف بی علی کیس میں جن افراد پر کیس چلایا گیا وہ ریٹائرڈ تھے.(جاری ہے) جسٹس...
لاہور (کامرس ڈیسک ) بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزا کے عمل کو سادہ کر دیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔یہ بات پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے اپنے خطاب میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر اظہار خیال کیا۔بنگلہ دیش کے اعزازی قونصل جنرل قاضی ہمایوں فرید، اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن کی فرسٹ سیکرٹری مس خدیجہ اختر، لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران، شیخوپورہ چیمبر کے صدر چوہدری عارف حسین اور...
فائل فوٹو۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت غذائی اشیا کی قیمتوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ کمشنر کراچی نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا پرائس کنٹرول کمیٹیاں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں۔ کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ مہنگائی کنٹرول نہ ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ شہر میں فوری پرائس کنٹرول یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول میں ناکامی پر تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرز سے رپورٹ طلب کر لی۔ سید حسن نقوی نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی ناقص کارکردگی پر انکوائری کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول رپورٹ...
کراچی: جماعت اسلامی کے تحت سی ویو روڈ پر اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ مارچ جاری ہے، مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کر رہے ہیں۔ شہری اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی لیے فیملیز کے ہمراہ سی ویو پہنچنا شروع ہوگئے، مارچ میں بچے ،بوڑھے ،جوان مرد و خواتین اور سول سائٹی سے وابستہ افراد میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔
قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، وفاقی وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو واضح کردیا
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب 18ویں ایشین فنانشل فورم میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہوگئے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ ہانگ کانگ میں اہم ایشیائی مالیاتی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خزانہ ایشیائی مالیاتی فورم سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔ محمد اورنگزیب مقامی اور چینی حکام، فنانشل سیکٹر ماہرین، پروفیشنلز ، سرمایہ کاروں اور اعلیٰ کاروباری حضرات سے ملاقاتوں کے علاوہ چائنا انٹرنیشنل کیپیٹل کارپوریشن لمیٹڈ ،چائنا نیو انرجی سکائیرل لمیٹڈ اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے سربراہان سے بھی ملیں گے۔ وزیر خزانہ عوامی جموریہ چین کے ہانک کانگ سپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن کے چیف ایگزیکٹو جان کے سی لی سے بھی ملاقات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب 18ویں ایشین فنانشل فورم میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہو گئے ہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ اپنے دورہ ہانگ کانگ کے دوران اہم ایشیائی مالیاتی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے،وزیر خزانہ ایشیائی مالیاتی فورم سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔وزیر خزانہ دورہ کے دوران مقای و چینی حکام، فنانشل سیکٹر کے ماہرین، پروفیشنلز ، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خزانہ چائنا انٹرنیشنل کیپیٹل کارپوریشن لمیٹڈ ،چائنا نیو انرجی سکائیرل لمیٹڈ اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق محسن نقوی نے کہا کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری...
حج 2025 کے خواہشمند پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کیلئے حکومت کا اہم اقدام WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز حج 2025 کے خواہشمند پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے حج پر جانے کی خواہش رکھنے والے افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اور تجدید ترجیحی بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں حاجیوں کیلئے وزٹ کے بغیر بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔برمنگھم، مانچسٹر، گلاسگو اور بریڈ فورڈ میں قائم پاکستانی قونصل خانے بھی بغیر پیشگی بکنگ حج پر جانے والے افراد...
حج 2025 کےخواہشمند پاکستان نژاد برطانوی شہریوں کے لیے حکومت نے بڑا اقدام کرتے ہوئے حج کےخواہشمند افراد کے لیے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اورتجدید ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے حجاج کی سہولت کے لیے خواہشمند افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اورتجدید ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں حاجیوں کے لیے بغیر پیشگی بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرادی گئی۔ مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو اوربریڈ فورڈمیں قائم پاکستانی قونصل خانے بھی بغیر پیشگی بکنگ حاجیوں کے لیے یہ سہولت فراہم کرینگے۔ پاکستانی ہائی کمیشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے فیصلے...
ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر و کرکٹر ویرات کوہلی بھارت کے مشہور مذہبی گرو کے پاس پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنے دونوں بچوں کے ساتھ حال ہی میں اتر پردیش میں معروف پجاری پرمانند مہاراج سے ملنے گئے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ان دونوں کو اپنے بچوں کے ساتھ پرمانند مہاراج کا آشیرواد لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس موقع پر انوشکا شرما نے پرمانند مہاراج سے کہا کہ پچھلی بار جب ہم آئے تھے تو من میں کچھ سوال تھے، مجھے لگا کہ پوچھوں گی لیکن جو بھی بیٹھا تھا وہاں پر ان سب نے کچھ نہ کچھ ویسا ہی سوال...
حکومت واقعی بااختیار ہے تو عمران سے ملاقات کرائے، پی ٹی آئی،کوئی ملنے ہی نہیں آرہا ،جیل حکام کادعویٰ
اسلام آباد، پشاور(نمائندہ جسارت،خبر ایجنسیاں) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق تین مطالبات ہیں، 9 مئی، 26 مئی کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات چاہتے ہیں لیکن ملاقات نہیں کروائی گئی۔انہوںنے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ملاقات کروانا جیل مینوئل میں شامل نہیں، اپنی بات سے حکومت مکر رہی ہے، اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے تاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو میٹنگ کا...